مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
92. من (قاء) الخمر: ما عليه؟
اس شخص کے بیان میں جو شراب کی قے کردے: کیا اس پر سزا ہوگی؟
ترقیم عوامۃ: 29229 ترقیم الشثری: -- 30543
٣٠٥٤٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا مروان بن معاوية عن إسماعيل بن سميع عن مالك بن عمير الحنفي قال: اتي عمر بابن مظعون قد شرب خمرا فقال: (من) (١) شهودك؟ قال: فلان وفلان و (عتاب) (٢) بن سلمة -وكان يسمى (عتاب) (٣) - الشيخ (الصدوق) (٤) فقال: رايته يقيئها ولم اره يشربها، فجلده عمر الحد (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (عن).
(٢) في [أ، ط، هـ]: (غياث)، وفي المعرفة والتاريخ ٢/ ١٥٧: (عبار).
(٣) في [أ، ط، هـ]: (غياث)، وفي المعرفة والتاريخ ٢/ ١٥٧: (عبار).
(٤) في [ط]: (الصدوقي).
(٥) مجهول؛ لجهالة مالك بن عمير الحنفي.
حضرت مالک بن عمیر بن حنفی فرماتے ہیں کہ حضرت عمر کے پاس مظعون کے ایک بیٹے کو لایا گیا تحقیق اس نے شراب پی تھی۔ آپ نے پوچھا: تمہارے گواہ کون ہیں؟ اس نے کہا: فلاں اور فلاں اور عتاب بن سلمہ اور عتاب کو شیخ صدوق کے لقب سے پکارا جاتا تھا۔ انہوں نے کہا: میں نے اس کو قے کرتے ہوئے دیکھا ہے میں نے اسے شراب پیتے ہوئے نہیں دیکھا، سو حضرت عمر نے اس پر حد لگائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30543]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30543، ترقيم محمد عوامة 29229)
ترقیم عوامۃ: 29230 ترقیم الشثری: -- 30544
٣٠٥٤٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن إسماعيل بن سميع عن مالك بن عمير عن (عتاب) (١) بن سلمة ان عمر ضربه الحد ونصبه للناس إلا انه قال: اتي بحفص ابن عمر (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط، هـ]: (غياث).
(٢) مجهول؛ لجهالة مالك بن عمير وعتاب.
حضرت عتاب بن سلمہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے اس پر حد لگائی اور اس کو لوگوں کے سامنے کھڑا کردیا مگر یہ کہ انہوں نے یوں فرمایا کہ حضرت حفص بن عمر کو لایا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30544]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30544، ترقيم محمد عوامة 29230)