مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
91. في (رجل) يوجد منه ريح الخمر، ما عليه؟
اس آدمی کے بیان میں جس کے منہ سے شراب کی خوشبو محسوس ہو تو اس پر کیا سزا جاری ہوگی؟
ترقیم عوامۃ: 29222 ترقیم الشثری: -- 30536
٣٠٥٣٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن ابن ابي ذئب عن الزهري عن السائب بن يزيد ان عمر كان يضرب في الريح (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت سائب بن یزید فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بو میں بھی سزا دیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30536]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30536، ترقيم محمد عوامة 29222)
ترقیم عوامۃ: 29223 ترقیم الشثری: -- 30537
٣٠٥٣٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن إبراهيم عن علقمة قال: قرا عبد الله سورة يوسف (بحمص) (١) ، فقال رجل: ما هكذا انزلت، فدنا منه عبد الله فوجد منه ريح الخمر فقال له: تكذب بالحق وتشرب الرجس، والله (لهكذا) (٢) اقرانيها رسول الله ﷺ، لا ادعك حتى (احدك) (٣) ، فجلده الحد (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (بمحمص)، وفي [ط]: (عن).
(٢) في [هـ]: (لهو كما).
(٣) في [ك]: (أجلدك).
(٤) صحيح؛ أخرجه البخاري (٥٠٠١)، ومسلم (٨٠١).
حضرت علقمہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن مسعود نے حمص میں سورة یوسف کی تلاوت فرمائی اس پر ایک آدمی کہنے لگا یہ آیت ایسے نازل نہیں ہوئی، پس حضرت عبداللہ بن مسعود اس کے قریب ہوئے تو آپ نے اس سے شراب کی بو پائی، آپ نے اس سے فرمایا: تو حق بات کی تکذیب کرتا ہے اور ناپاک چیز پیتا ہے! اللہ کی قسم! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے یہ آیت اسی طرح پڑھائی ہے میں تجھے نہیں چھوڑوں گا یہاں تک کہ میں تجھ پر حد لگاؤں گا پھر آپ نے اس پر حد لگائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30537]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30537، ترقيم محمد عوامة 29223)
ترقیم عوامۃ: 29224 ترقیم الشثری: -- 30538
٣٠٥٣٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا كثير بن هشام عن جعفر بن برقان عن يزيد ⦗٤٥٩⦘ ابن الاصم ان ذا قرابة لميمونة دخل عليها، فوجدت منه ريح شراب (فقالت) (١) : إن لم تخرج إلى المسلمين فيحدونك او يطهرونك لا تدخل علي بيتي ابدا (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (قال).
(٢) صحيح.
حضرت یزید بن اصم فرماتے ہیں کہ حضرت میمونہ کا ایک قریبی رشتہ دار آپ کے پاس آیا آپ نے اس سے شراب کی بو محسوس کی، آپ نے فرمایا: اگر تم مسلمانوں کے پاس جاؤ گے تو وہ تم پر حد لگائیں گے یا وہ تمہیں پاک کردیں گے تم میرے گھر کبھی داخل مت ہونا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30538]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30538، ترقيم محمد عوامة 29224)
ترقیم عوامۃ: 29225 ترقیم الشثری: -- 30539
٣٠٥٣٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد عن ابن جريج عن ابن ابي مليكة قال: كتبت إلى ابن الزبير اساله عن الرجل يوجد منه (ريح) (١) الشراب، فقال: إن كان مدمنا فحده (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (سواء).
(٢) منقطع حكمًا؛ ابن جريج مدلس.
حضرت ابن ابی ملیکہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن زبیر کو خط لکھ کر ان سے اس آدمی کے متعلق سوال کیا جس سے شراب کی بو محسوس ہو؟ آپ نے فرمایا: اگر وہ عادی ہو تو اس پر حد لگائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30539]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30539، ترقيم محمد عوامة 29225)
ترقیم عوامۃ: 29226 ترقیم الشثری: -- 30540
٣٠٥٤٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن محمد بن شريك عن ابن ابي مليكة قال: اتيت برجل (وجدت) (١) منه ريح الخمر، وانا قاض على الطائف، فاردت ان اضربه، فقال: إنما اكلت فاكهة، فكتبت إلى (ابن الزبير فكتب إلي) (٢) : إن كان من الفاكهة ما يشبه ريح الخمر فادرا عنه (الحد) (٣) (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (يوجد)، وسقط من: [أ، ب، ك].
(٢) سقط من: [ط].
(٣) زيادة من: [أ، ح، ط، هـ].
(٤) صحيح.
حضرت محمد بن شریک فرماتے ہیں حضرت ابن ابی ملیکہ نے ارشاد فرمایا: میرے پاس ایک آدمی لایا گیا جس سے شراب کی بو آرہی تھی اور میں اس وقت طائف کا قاضی تھا میں نے اسے مارنے کا ارادہ کیا تو وہ کہنے لگا: بیشک میں نے تو پھل کھایا ہے۔ آپ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن زبیر کو خط لکھا تو آپ نے مجھے جواب لکھا: اگر پھلوں میں سے کسی پھل کی بو شراب کی بو کے مشابہ ہو تو تم اس سے سزا کو ختم کردو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30540]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30540، ترقيم محمد عوامة 29226)
ترقیم عوامۃ: 29227 ترقیم الشثری: -- 30541
٣٠٥٤١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص عن ابن جريج عن عطاء وعمرو بن دينار قالا: لا حد في ريح.
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ حضر ت عطاء اور حضرت عمرو بن دینار نے ارشاد فرمایا: بو میں حد نہیں ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30541]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30541، ترقيم محمد عوامة 29227)
ترقیم عوامۃ: 29228 ترقیم الشثری: -- 30542
٣٠٥٤٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد عن ابن جريج عن عطاء انه كان لا يرى في الريح حدا.
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء بو کی صورت میں حد لگانے کی رائے نہیں رکھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30542]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30542، ترقيم محمد عوامة 29228)