مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
107. في شاهد الزور ما يعاقب؟
جھوٹے گواہ کے بیان میں، اس کو کیا سزا دی جائے گا؟
ترقیم عوامۃ: 29301 ترقیم الشثری: -- 30617
٣٠٦١٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عباد بن العوام عن يونس عن الحسن قال: شاهد الزور يضرب شيئا، ويعرف للناس ويقال: إن هذا شهد بزور.
حضرت یونس فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری نے ارشاد فرمایا: جھوٹے گواہ کو کچھ مارا جائے گا، اور لوگوں میں تشہیر کروا دی جائے اور کہا جائے: بیشک اس نے جھوٹی گواہی دی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30617]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30617، ترقيم محمد عوامة 29301)
ترقیم عوامۃ: 29302 ترقیم الشثری: -- 30618
٣٠٦١٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عباد عن اشعث عن الشعبي قال: شاهد الزور يضرب ما دون الاربعين: خمسة وثلاثين، ستة وثلاثين، سبعة وثلاثين.
حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی نے ارشاد فرمایا: جھوٹے گواہ کو چالیس سے کم کوڑے مارے جائیں گے: پینتیس، چھتیس اور سینتیس۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30618]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30618، ترقيم محمد عوامة 29302)
ترقیم عوامۃ: 29303 ترقیم الشثری: -- 30619
٣٠٦١٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الاعلى عن معمر عن الزهري قال: شاهد الزور يعزر.
حضرت معمر فرماتے ہیں کہ حضرت زھری نے ارشاد فرمایا: جھوٹے گواہ کو حد سے کم سزا دی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30619]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30619، ترقيم محمد عوامة 29303)
ترقیم عوامۃ: 29304 ترقیم الشثری: -- 30620
٣٠٦٢٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الرحمن المحاربي عن (١) الجعد ابي عثمان قال: كان شريح إذا اتي بشاهد الزور خفقه خفقات.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: زيادة (أبي).
حضرت جعد ابو عثمان فرماتے ہیں کہ قاضی شریح کے پاس جب جھوٹا گواہ لایا جاتا تو آپ اسے چند کوڑے مارتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30620]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30620، ترقيم محمد عوامة 29304)
ترقیم عوامۃ: 29305 ترقیم الشثری: -- 30621
٣٠٦٢١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا المحاربي عن عبد الله بن سعيد ان عمر بن عبد العزيز جلد شاهد الزور سبعين سوطا.
حضرت عبداللہ بن سعید فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز نے جھوٹے گواہ کو ستر کوڑے مارے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30621]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30621، ترقيم محمد عوامة 29305)
ترقیم عوامۃ: 29306 ترقیم الشثری: -- 30622
٣٠٦٢٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو خالد عن حجاج عن مكحول والوليد ابن (ابي) (١) مالك (قالا) (٢) : كتب عمر بن الخطاب في شاهد الزور يضرب اربعين سوطا، ويسخم وجهه، ويحلق راسه، ويطاف به، ويطال حبسه (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ].
(٢) في [ط، هـ]: (قال).
(٣) منقطع؛ مكحول والوليد لم يدركا عمر.
حضرت مکحول اور حضرت ولید بن ابو مالک فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب نے جھوٹے گواہ کے بارے میں خط لکھا: اس کو چالیس کوڑے مارے جائیں گے، اس کا چہرہ کالا کردیا جائے، اس کا سر منڈوا دیا جائے، اسے چکر لگوایا جائے اور اس کو لمبی مدت کے لیے قید کردیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30622]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30622، ترقيم محمد عوامة 29306)