مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
106. في الرجل يبيع امرأته، أو يبيع الحر ابنته
اس آدمی کے بیان میں جو اپنی بیوی کو بیچ دے یا آزاد شخص اپنی بیٹی کو بیچ دے
ترقیم عوامۃ: 29294 ترقیم الشثری: -- 30610
٣٠٦١٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن سعيد عن قتادة عن الحسن ⦗٤٧٥⦘ وابن عباس في الرجل يبيع امراته، (قالا) (١) : يعاقبان وينكلان (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط، ك]: (قال).
(٢) ضعيف؛ سعيد اختلط.
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری اور حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے اس آدمی کے بارے میں مروی ہے جو اپنی بیوی کو فروخت کردے فرمایا: اس کو سزادی جائے گی اور عبرتناک سزا دی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30610]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30610، ترقيم محمد عوامة 29294)
ترقیم عوامۃ: 29295 ترقیم الشثری: -- 30611
٣٠٦١١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا زيد بن (حباب) (١) عن حماد بن سلمة عن قتادة في رجل باع امراة وهما حران، فاخذا عند (الجسر) (٢) في اوساطهما (الدنانير) (٣) ، فكتب إلى عمر بن عبد العزيز (فيهما) (٤) ، فكتب فيهما: ان يعزرا و (يستودعا) (٥) السجن.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (حيان).
(٢) في [أ، هـ]: (الحسن).
(٣) في [أ، هـ]: (الزنانير).
(٤) سقط من: [هـ].
(٥) في [أ، ب، ط، ك]: (يستودعان).
حضرت حماد بن سلمہ فرماتے ہیں کہ حضرت قتادہ ایک آدمی کے بارے میں مروی ہے جس نے ایک عورت کو فروخت کردیا اس حال میں کہ وہ دونوں آزاد تھے۔ ان دونوں کو پل کے پاس سے پکڑا گیا ان دونوں کے درمیان دنا نیر تھے سو ان دونوں کے بارے میں حضرت عمر بن عبدالعزیز کو خط لکھا گیا تو آپ نے جواب لکھا: ان دونوں کو سزا دی جائے اور دونوں کو جیل میں ڈال دیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30611]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30611، ترقيم محمد عوامة 29295)
ترقیم عوامۃ: 29296 ترقیم الشثری: -- 30612
٣٠٦١٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن يزيد عن ابي العلاء عن قتادة عن عكرمة عن ابن عباس في رجلين باع احدهما الآخر، قال: يرد البيع، ويعاقبان، ولا قطع عليهما (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن؛ أبو العلاء صدوق.
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے دو آدمیوں کے بارے میں مروی ہے جن میں سے ایک نے دوسرے کو فروخت کردیا تھا آپ نے فرمایا: بیع رد کردی جائے گی اور ان دونوں کو سزا دی جائے گی لیکن ان دونوں پر ہاتھ کاٹنے کی سزا جاری نہیں ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30612]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30612، ترقيم محمد عوامة 29296)
ترقیم عوامۃ: 29297 ترقیم الشثری: -- 30613
٣٠٦١٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الوهاب عن ابن ابي عروبة عن قتادة عن خلاس عن علي قال: تقطع يده (في الحر يبيع الحر) (١) (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) وضعها في [هـ]: عنوان باب.
(٢) ضعيف؛ سعيد اختلط، وعبد الوهاب هو ابن عبد المجيد الثقفي، وليس عبد الوهاب بن عطاء الخفاف.
حضرت خلاس فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: اس کا ہاتھ کاٹ دیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30613]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30613، ترقيم محمد عوامة 29297)
ترقیم عوامۃ: 29298 ترقیم الشثری: -- 30614
٣٠٦١٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج عن معمر عن ابن شهاب في رجل باع رجلا حرا قال: يعاقبان الذي باعه والذي اقر بالبيع: عقوبة موجعة.
حضرت معمر فرماتے ہیں کہ حضرت ابن شھاب سے ایک آدمی کے بارے میں مروی ہے جس نے ایک آزاد آدمی کو فروخت کردیا۔ آپ نے فرمایا: ان دونوں کو سزا دی جائے گی: یعنی جس شخص نے اس کو فروخت کیا ہو اور جس نے فروخت کا اقرار کیا ہو، اور دردناک سزا ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30614]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30614، ترقيم محمد عوامة 29298)
ترقیم عوامۃ: 29299 ترقیم الشثری: -- 30615
٣٠٦١٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: اخبرني معمر عن ابن شهاب في رجل باع ابنته فوقع المبتاع عليها، فقال ابوها: حملني على بيعها الحاجة، قال: يجلدان الاب وابنته مائة مائة (١) إن كانت قد بلغت، ويرد إلى المبتاع الثمن، وعلى المبتاع صداقها بما اصاب منها، ثم يغرم (له) (٢) الاب الصداق، إلا ان يكون المبتاع قد علم انها حرة فعليه الصداق، ولا يغرمه الاب له، ويجلد مائة (و) (٣) إن كانت جارية لا (تعقل) (٤) فعلى الاب النكال.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط، ك]: زيادة (و).
(٢) سقط من: [أ، ب، جـ، ك].
(٣) سقط من: [ط].
(٤) في [ك]: (نعرقل).
حضرت معمر فرماتے ہیں کہ حضرت ابن شھاب سے ایک آدمی کے بارے میں مروی ہے جس نے اپنی بیٹی کو فروخت کردیا تھا پس خریدنے والے نے اس سے صحبت کرلی۔ اس لڑکی کا والد کہنے لگا: ضرورت نے مجھے اس کے فروخت کرنے پر ابھارا آپ نے فرمایا: ان دونوں کو سو سو کوڑے مارے جائیں گے، اس باپ کو اور اس کی بیٹی کو اگر وہ لڑکی بالغ ہو، اور قیمت خریدنے والے کو واپس کی جائے گی، اور خریدنے والے پر اس لڑکی کا مہر لازم ہوگا بسبب اس سے وطی کرنے کے پھر وہ باپ مہر کی ادائیگی کا ذمہ دار ہوگا مگر یہ کہ خریدنے والے کو یہ معلوم ہو کہ وہ آزاد تھی تو اس پر مہر لازم ہوگا اور وہ باپ اس مہر کی ادائیگی کا ذمہ دار نہیں ہوگا اور اسے سو کوڑے مارے جائیں گے، اور اگر وہ چھوٹی بچی عقلمند نہ ہو تو باپ پر عبرتناک سزا جاری ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30615]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30615، ترقيم محمد عوامة 29299)
ترقیم عوامۃ: 29300 ترقیم الشثری: -- 30616
٣٠٦١٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير بن عبد الحميد عن مغيرة عن حماد في امراة باعت اختها عن امرها، فاشتراها رجل فوطئها، قال: يرد على الرجل (ماله) (١) وتعاقب المراة واختها، ويرضخ لها شيئا (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: (ما لم).
(٢) إلى هنا انتهى السقط الذي في النسخ: [جـ، ع، م].
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت حماد سے ایک عورت کے بارے میں مروی ہے جس نے اپنے کام کی وجہ سے اپنی بہن کو فروخت کردیا پس ایک آدمی نے اسے خریدا اور اس سے وطی کرلی۔ آپ نے فرمایا: آدمی کو اس کا مال لوٹایا جائے گا اور اس لڑکی کو وہ تھوڑا سا مہر ادا کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30616]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30616، ترقيم محمد عوامة 29300)