مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
129. في الرجل يقذف الرجل بالمرأة
اس آدمی کے بیان میں جو آدمی پر عورت کے ساتھ تہمت لگائے
ترقیم عوامۃ: 29443 ترقیم الشثری: -- 30767
٣٠٧٦٧ - حدثنا ابو بكر، قال: حدثنا ابو اسامة، عن هشام، عن الحسن قال: إذا قذف الرجل الرجل بالمراة: جلد حدين: حد للرجل، وحد للمراة.
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری نے ارشاد فرمایا: جب آدمی دوسرے آدمی پر عورت کے ساتھ تہمت لگا دے تو اس پر دوسزاؤں کے کوڑے مارے جائیں گے ایک سزا آدمی کی وجہ سے اور دوسری سزا عورت کی وجہ سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30767]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30767، ترقيم محمد عوامة 29443)
ترقیم عوامۃ: 29444 ترقیم الشثری: -- 30768
٣٠٧٦٨ - حدثنا ابو بكر، قال: حدثنا محمد بن فضيل، عن عبيدة عن إبراهيم قال: إذا قال الرجل للرجل: إن فلانا زنا بفلانة، فليس عليه إلا حد واحد.
حضرت عبیدہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا: جب آدمی دوسرے آدمی سے یوں کہے: بیشک فلاں شخص نے فلاں عورت کے ساتھ زنا کیا ہے تو اس پر صرف ایک ہی حد لاگوہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30768]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30768، ترقيم محمد عوامة 29444)