مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
128. في الرجل يقول: زنيت بفلانة، ما عليه؟
اس آدمی کے بیان میں جو یوں کہہ دے: میں نے فلاں عورت سے زنا کیا ہے، اس پر کیا سزا لاگو ہوگی؟
ترقیم عوامۃ: 29438 ترقیم الشثری: -- 30762
٣٠٧٦٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا إسماعيل بن إبراهيم عن محمد بن إسحاق عن محمد بن إبراهيم عن عطاء بن يسار ان ماعز بن مالك اتى النبي ﵇ (١) فاقر على نفسه بالزنا، قال:"ويمن؟" قال: بفلانة مولاة ابن فلان، فارسل إليها فانكرت، فخلى سبيلها، واخذه بما اقر على نفسه، ولم يذكر انه جلده حد الفرية فيها (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: ﷺ.
(٢) مرسل، منقطع حكمًا؛ عطاء بن يسار تابعي، وابن إسحاق مدلس.
حضرت عطاء بن یسار فرماتے ہیں کہ ماعز بن مالک نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئے اور انہوں نے خود زنا کا اقرار کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا! کس کے ساتھ؟ انہوں نے کہا: فلاں عورت کے ساتھ جو ابن فلاں کی باندی ہے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس عورت کی طرف قاصد بھیجا اس نے انکار کردیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس عورت کو چھوڑ دیا اور ان کو پکڑ لیا جس نے خود زنا کا اقرار کیا تھا اور یہ ذکر نہیں کیا گیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو تہمت کی حد لگائی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30762]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30762، ترقيم محمد عوامة 29438)
ترقیم عوامۃ: 29439 ترقیم الشثری: -- 30763
٣٠٧٦٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن (ابي) (١) عدي عن اشعث عن الحسن في رجل قال: زنيت بفلانة، قال: عليه (لها) (٢) الحد.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ].
(٢) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری سے ایک آدمی کے بارے میں مروی ہے جس نے یوں کہا تھا: میں نے فلاں عورت کے ساتھ زنا کیا ہے، آپ نے فرمایا: اس آدمی پر اس عورت کی وجہ سے حد لاگو ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30763]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30763، ترقيم محمد عوامة 29439)
ترقیم عوامۃ: 29440 ترقیم الشثری: -- 30764
٣٠٧٦٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن علية عن صالح بن مسلم عن الشعبي في رجل قال لامراة: اشهد اني قد زنيت بك، قال: اضربه بما افترى عليها، ولا اضربه بما افترى على نفسه إلا ببينة.
حضرت صالح بن مسلم فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی سے ایک آدمی کے بارے میں مروی ہے جس نے کسی عورت کو یوں کہہ دیا بیشک میں نے تیرے ساتھ زنا کیا ہے۔ آپ نے فرمایا: میں اسے اس وجہ سے تو ماروں گا کہ اس نے اس عورت پر جھوٹا الزام لگایا ہے اور اس شخص کو اپنی ذات پر تہمت لگانے کی وجہ سے نہیں ماروں گا مگر بینہ کے ساتھ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30764]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30764، ترقيم محمد عوامة 29440)
ترقیم عوامۃ: 29441 ترقیم الشثری: -- 30765
٣٠٧٦٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الاعلى عن سعيد عن قتادة قال: يجلد حدين، قلت: (فإن) (١) (اكذب؟) (٢) قال: يجلد حدا، ويدرا عنه آخر.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (وإِذا).
(٢) في [أ، ح، ط، هـ]: (كذب).
حضرت سعید فرماتے ہیں کہ حضرت قتادہ نے ارشاد فرمایا: اس کو دوسزاؤں کے کوڑے مارے جائیں گے میں نے پوچھا: اگر اس کا جھوٹ ظاہر ہوجائے؟ آپ نے فرمایا: اس پر ایک حد کے کوڑے مارے جائیں گے اور دوسری حد اس سے ختم کردی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30765]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30765، ترقيم محمد عوامة 29441)
ترقیم عوامۃ: 29442 ترقیم الشثری: -- 30766
٣٠٧٦٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يحيى بن يعلى التيمي عن منصور عن إبراهيم قال: إذا قالت المراة: زنى بي فلان (فلا) (١) تجلد ولا يجلد.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
حضرت منصور فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا: جب عورت یوں کہے کہ: فلاں نے میرے ساتھ زنا کیا ہے تو نہ اس عورت کو کوڑے مارے جائیں گے اور نہ اس فلاں کو کوڑے مارے جائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30766]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30766، ترقيم محمد عوامة 29442)