مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
143. في رجل تزوج امرأة فجاءت بولد قبل دخوله بها
ایک آدمی نے کسی عورت سے شادی کی پس وہ بچہ لے آئی اس آدمی کے اس سے دخول سے پہلے
ترقیم عوامۃ: 29493 ترقیم الشثری: -- 30821
٣٠٨٢١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن حماد في الرجل يغيب عن امراته ولم يدخل بها، فتجيء بحمل او بولد، قال: إن كانت غيبته بارض بعيدة لم تصدق ويقام عليها الحد، وإن كان في ارض قريبة -يرون انه ياتيها سرا- صدقت بالولد انه من زوجها.
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت حماد سے اس آدمی کے بارے میں مروی ہے جو اپنی بولی سے غائب ہوگیا ہو اور اس نے اس سے دخول بھی نہ کیا ہو پس وہ عورت حاملہ ہوگئی یا بچہ لے آئی۔ آپ نے فرمایا: اگر اس کا غائب ہونا کسی دور کے علاقہ میں ہوا ہو تو اس عورت کی تصدیق نہیں کی جائے گی اور اس پر حد قائم کردی جائے گی اور اگر وہ کسی قریب کے علاقہ ہی میں غائب ہوا ہو تو یوں سمجھا جائے گا کہ وہ اس کے پاس پوشیدگی میں آتا تھا تو بچہ کی عورت کی حق میں تصدیق کی جائے گی کہ وہ اسی شوہر سے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30821]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30821، ترقيم محمد عوامة 29493)