مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
149. في إقامة (الحدود) والقود في الحرم
حرم میں حد قائم کرنے اور قصاص لینے کے بیان میں
ترقیم عوامۃ: 29514 ترقیم الشثری: -- 30844
٣٠٨٤٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الله بن إدريس عن مطرف عن عامر قال: إذا هرب إلى الحرم فقد امن فإن اصابه في الحرم اقيم عليه الحد في الحرم.
حضرت مطرف فرماتے ہیں کہ حضرت عامر نے ارشاد فرمایا: جب وہ حرم کی طرف بھاگ گیا تو تحقیق وہ امن میں ہوگیا، پس اگر اس نے حرم میں کوئی قابل سزا کام کیا تو حرم میں اس پر حد قائم کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30844]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30844، ترقيم محمد عوامة 29514)
ترقیم عوامۃ: 29515 ترقیم الشثری: -- 30845
٣٠٨٤٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن ليث عن عطاء ان الوليد (١) اراد ان يقيم على رجل الحد في الحرم، فقال له عبيد بن عمير: لا تقمه إلا ان يكون اصابه فيه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: زيادة (إذا).
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ حضرت ولید نے حرم میں ایک آدمی پر حد قائم کرنے کا ارادہ کیا تو حضرت عبید بن عمیر نے ان سے فرمایا: تم اس پر حد قائم مت کرو مگر جبکہ اس نے حرم میں ہی قابل سزا کام کیا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30845]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30845، ترقيم محمد عوامة 29515)
ترقیم عوامۃ: 29516 ترقیم الشثری: -- 30846
٣٠٨٤٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الله بن إدريس عن هشام عن الحسن وعطاء (قالا) (١) : إذا اصاب حدا في غير الحرم، ثم (لجا) (٢) إلى الحرم، اخرج من الحرم حتى يقام عليه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط، ك]: (قال).
(٢) في [أ، ب، ح، هـ]: (جاء).
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری اور حضرت عطاء نے ارشاد فرمایا: جب کسی پر حرم کے علاوہ میں حد لازم ہوئی پھر اس نے حرم میں پناہ لے لی تو اس کو حرم سے نکالا جائے گا یہاں تک کہ اس پر حد قائم کردی جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30846]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30846، ترقيم محمد عوامة 29516)
ترقیم عوامۃ: 29517 ترقیم الشثری: -- 30847
٣٠٨٤٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو الاحوص عن خصيف عن مجاهد قال: إذا اصاب الرجل الحد في غير الحرم ثم اتى الحرم، اخرج من الحرم، (فاقيم) (١) عليه الحد، وإذا اصابه في الحرم اقيم عليه في الحرم.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط، هـ]: (وأقيم).
حضرت خصیف فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد نے ارشاد فرمایا: جب آدمی پر غیر حرم میں حد لازم ہوجائے پھر وہ حرم میں آجائے تو اسے حرم سے نکالا جائے گا پھر اس پر حد قائم کی جائے گی اور جب حرم میں ہی اس پر حد لازم ہوگئی تو حرم میں ہی اس پر حد قائم کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30847]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30847، ترقيم محمد عوامة 29517)
ترقیم عوامۃ: 29518 ترقیم الشثری: -- 30848
٣٠٨٤٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد السلام بن حرب عن خصيف عن مجاهد ان رجلا قتل رجلا ثم دخل الحرم، قال: يؤخذ فيخرج به من الحرم، ثم يقام عليه الحد (١) ، يقول: القتل.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط]: زيادة (ثم).
حضرت خصیف فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد سے مروی ہے کہ ایک آدمی نے کسی آدمی کو قتل کردیا پھر وہ حرم میں داخل ہوگیا۔ آپ نے فرمایا: اس کو پکڑا جائے گا اور حرم سے باہر نکالا جائے گا پھر اس پر حد قائم کردی جائے گی آپ نے فرمایا: وہ قتل ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30848]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30848، ترقيم محمد عوامة 29518)
ترقیم عوامۃ: 29519 ترقیم الشثری: -- 30849
٣٠٨٤٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد السلام عن عطاء (١) عن سعيد وعبد الملك عن عطاء في الرجل يقتل ثم يدخل الحرم، قال: لا تبايعه اهل مكة ولا يشترون منه ولا يسقونه ولا يطعمونه ولا يؤوونه، ولا ينكحونه حتى يخرج فيؤخذ به.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: زيادة (بن السائب).
حضرت حضرت سعید اور حضرت عطاء سے اس شخص کے بارے میں مروی ہے جو قتل کر دے پھر حرم میں داخل ہوجائے، فرمایا: مکہ والے اس سے خریدو فروخت نہیں کریں گے اور نہ اسے پلائیں گے اور نہ کھلائیں گے اور نہ اس کو پناہ دیں گے اور نہ اس سے نکاح کریں گے۔ یہاں تک کہ وہ نکل جائے پس اس کو پکڑ لیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30849]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30849، ترقيم محمد عوامة 29519)
ترقیم عوامۃ: 29520 ترقیم الشثری: -- 30850
٣٠٨٥٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (ابو) (١) معاوية عن حجاج عن عطاء عن ابن عمر وابن عباس قالا: لو وجدنا قاتل آبائنا في الحرم لم نقتله (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، ط].
(٢) منقطع حكمًا؛ حجاج مدلس.
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما اور حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا: اگر ہم اپنے آباؤاجداد کے قاتل کو بھی حرم میں پالیں تو ہم اس کو قتل نہیں کریں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30850]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30850، ترقيم محمد عوامة 29520)
ترقیم عوامۃ: 29521 ترقیم الشثری: -- 30851
٣٠٨٥١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن شعبة قال: سالت الحكم وحمادا عن الرجل يقتل ثم يدخل الحرم، قال حماد: يخرج فيقام (عليه) (١) الحد.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) بياض في: [جـ].
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم اور حضرت حماد سے اس آدمی کے متعلق دریافت کیا جو قتل کر دے پھر حرم میں داخل ہوجائے اس کا کیا حکم ہے؟ حضرت حماد نے فرمایا: اس کو نکالا جائے گا پھر اس پر حد قائم کی جائے گی اور حضرت حکم نے فرمایا: اس سے خریدو فروخت نہیں کی جائے گی اور اس کو کھانا نہیں کھلایا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30851]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30851، ترقيم محمد عوامة 29521)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 30852
٣٠٨٥٢ - وقال الحكم: لا يبايع ولا يؤاكل.
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30852، ترقيم محمد عوامة ---)