مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
162. في الرجل يقول للرجل: يا خبيث يا فاسق
اس شخص کے بیان میں جو آدمی کو یوں کہہ دے: اے خبیث، اے فاسق!
ترقیم عوامۃ: 29567 ترقیم الشثری: -- 30904
٣٠٩٠٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا شريك عن عبد الملك بن عمير قال: قال علي: قول الرجل للرجل: يا خبيث يا فاسق، قال: هن فواحش، وفيهن عقوبة، ولا (تقلهن) (١) فتعودهن (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، جـ، ح، ز، ط، هـ]: (تقولهن).
(٢) منقطع؛ عبد الملك بن عمير لم يسمع من علي.
حضرت عبدالملک بن عمیر فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: آدمی کا آدمی کو یوں کہنا: اے خبیث، اے فاسق، آپ نے فرمایا یہ بری باتیں ہیں اور اس میں سزا ہوگی اور وہ ان کلمات کو مت کہے، پس وہ ان کا عادی ہوجائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30904]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30904، ترقيم محمد عوامة 29567)
ترقیم عوامۃ: 29568 ترقیم الشثری: -- 30905
٣٠٩٠٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص بن غياث عن اشعث عن الحسن ان ابا بكر قال: في الرجل يقول للرجل: يا خبيث يا فاسق، قال: قد قال قولا سيئا (و) (١) ليس فيه عقوبة ولا حد (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ط، هـ].
(٢) منقطع ضعيف؛ أشعث ضعيف، والحسن لا يروي عن أبي بكر.
حضرت حسن بصری فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر صدیق نے اس آدمی کے بارے میں جس نے آدمی کو یوں کہا: اے خبیث، اے فاسق، یوں فرمایا: تحقیق اس شخص نے بری بات کہی اور اس میں سزا اور حد نہیں ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30905]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30905، ترقيم محمد عوامة 29568)
ترقیم عوامۃ: 29569 ترقیم الشثری: -- 30906
٣٠٩٠٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن عبد الرحمن بن إسحاق قال: شهدت سالما والقاسم وسالهما امير المدينة عن رجل قال لرجل: يا فاسق، فقرا هذه الآية: ﴿فاسق بنبإ فتبينوا﴾ [الحجرات: ٦] ، وقالا: الفاسق الكذاب يعزر اسواطا.
حضرت عبدالرحمن بن اسحاق فرماتے ہیں کہ حضرت سالم اور حضرت قاسم بن عبدالرحمن کے پاس حاضر تھا کہ شہر کے امیر نے ان دونوں حضرات سے ایک آدمی کے متعلق سوال کیا جس نے کسی آدمی کو یوں کہا تھا: اے فاسق، تو اس کا کیا حکم ہے؟ تو ان دونوں حضرات نے اس آیت کی تلاوت فرمائی: اگر تمہارے پاس کوئی فاسق خبر لے کر آئے تو اس کی خوب تحقیق کرلیا کرو۔ ان دونوں حضرات نے فرمایا: فاسق کا مطلب جھوٹا ہے، اس شخص کو شرعی حد سے کم کوڑے مارے جائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30906]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30906، ترقيم محمد عوامة 29569)
ترقیم عوامۃ: 29570 ترقیم الشثری: -- 30907
٣٠٩٠٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن اشعث عن ابي الزبير عن جابر بن عبد الله في الرجل يقول للرجل: يا خبيث، قال: هو قول سيء وليس فيه عقوبة (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف؛ لضعف أشعث.
حضرت ابو الزبیر فرماتے ہیں کہ حضرت جابر بن عبداللہ سے اس شخص کے بارے میں مروی ہے جو آدمی کو یوں کہہ دے: اے خبیث، آپ نے فرمایا: یہ بری بات ہے اور اس میں کوئی سزا نہیں ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30907]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30907، ترقيم محمد عوامة 29570)