🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

166. ما قالوا في الساحر: ما يصنع به؟
جنہوں نے جادوگر کے بارے میں کہا: اس کے ساتھ کیا معاملہ کیا جائے گا؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29579 ترقیم الشثری: -- 30916
٣٠٩١٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا معاذ بن معاذ قال: اخبرنا اشعث عن الحسن انه قال: يقتل السحار ولا (يستتابون) (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط، هـ]: (يستتابوا).
حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری نے ارشاد فرمایا: جادوگروں کو قتل کردیا جائے گا اور ان سے تو یہ طلب نہیں کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30916]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30916، ترقيم محمد عوامة 29579)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29580 ترقیم الشثری: -- 30917
٣٠٩١٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد عن سفيان عن ابي إسحاق عن حارثة بن مضرب ان جندبا قتل ساحرا او اراد ان يقتله (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت حارثہ بن مضرب فرماتے ہیں کہ حضرت جندب نے ایک جادوگر کو قتل کردیا یا آپ نے اس کو قتل کرنے کا ارادہ کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30917]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30917، ترقيم محمد عوامة 29580)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29581 ترقیم الشثری: -- 30918
٣٠٩١٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن عمرو عن سالم عن قيس بن (عباد) (١) انه قتل ساحرا.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (سعد).
حضرت سالم فرماتے ہیں کہ حضرت قیس بن عباد نے ایک جادوگر کو قتل کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30918]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30918، ترقيم محمد عوامة 29581)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29582 ترقیم الشثری: -- 30919
٣٠٩١٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو داود الطيالسي عن همام (بن) (١) يحيى ان عامل عمان كتب إلى عمر بن عبد العزيز في ساحرة اخذها، فكتب إليه عمر إن اعترفت او قامت عليها البينة فاقتلها.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (عن).
حضرت ھمام بن یحییٰ فرماتے ہیں کہ عمان کے گورنر نے حضرت عمر بن عبدالعزیز کو ایک جادوگرنی کے بارے میں خط لکھا جس کو اس نے پکڑا تھا۔ پس حضرت عمر نے اس کی طرف جواب لکھا: اگر وہ عورت اعتراف کرلے یا اس پر بینہ قائم ہوجائے تو اس کو قتل کردو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30919]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30919، ترقيم محمد عوامة 29582)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29583 ترقیم الشثری: -- 30920
٣٠٩٢٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبدة بن سليمان عن (عبيد الله) (١) عن نافع عن ابن عمر: ان جارية لحفصة سحرتها ووجدوا سحرها واعترفت (به) (٢) (فامرت) (٣) عبد الرحمن بن زيد فقتلها، فبلغ ذلك عثمان فانكره واشتد عليه، فاتاه ⦗٤٣⦘ ابن عمر فاخبره انها سحرتها (ووجدوا سحرها واعترفت به) (٤) ، فكان عثمان إنما انكر ذلك لانها قتلت بغير إذنه (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (عبد اللَّه).
(٢) سقط من: [جـ، ك].
(٣) في [أ، ط، هـ]: (فأمر).
(٤) سقط من: [أ، ب، ط]، وفي [هـ]: (واعترفت به ووجدوا سحرها).
(٥) صحيح.

حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا: حضرت حفصہ کی ایک باندی نے ان پر جادو کردیا اور لوگوں نے اس کو جادو کرتا ہوا پا لیا، اور اس نے اعتراف بھی کرلیا۔ حضرت حفصہ نے حضرت عبدالرحمن بن زید کو حکم دیا تو آپ نے اسے قتل کردیا، جب یہ خبر حضرت عثمان کو پہنچی تو آپ نے اس بات کو پسند نہیں کیا اور اس پر غصہ کا اظہار کیا۔ سو حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما آپ کے پاس تشریف لائے اور انہیں خبر دی کہ بیشک اس نے آپ پر جادو کردیا تھا، اور لوگوں نے اس کو جادو کرتا ہوا بھی پایا تھا، اور اس جادوگرنی نے اس کا اعتراف بھی کیا تھا۔ تو گویا حضرت عثمان نے اس بات کو ناپسند کیا اس لیے کہ اسے آپ کی اجازت کے بغیر قتل کیا گیا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30920]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30920، ترقيم محمد عوامة 29583)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29584 ترقیم الشثری: -- 30921
٣٠٩٢١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا معتمر بن سليمان عن زيد (١) ابي المعلى قال: حدثني شرطي (لسنان) (٢) بن سلمة ان سنانا اتي بساحرة، فامر بها ان تلقى في البحر.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: زيادة (بن).
(٢) في [ع]: (كيسان).

حضرت زید ابو المعلی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ مجھے حضرت سنان بن سلمہ کے ایک سپاہی نے بیان کیا کہ حضرت سنان کے پاس ایک جادوگرنی کو لایا گیا، تو آپ نے اس کے متعلق حکم دیا تو اسے سمندر میں ڈال دیا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30921]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30921، ترقيم محمد عوامة 29584)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29585 ترقیم الشثری: -- 30922
٣٠٩٢٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن عمرو (١) سمع (بجالة) (٢) يقول: كنت كاتبا لجزء بن معاوية، فاتانا كتاب عمر بن الخطاب: ان اقتلوا كل ساحر وساحرة قال: فقتلنا ثلاث سواحر (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: زيادة (و).
(٢) في [أ، جـ، ط]: (مجالدًا).
(٣) صحيح؛ أخرجه أبو داود (٣٠٤٣)، وعبد الرزاق (١٨٧٤٥)، وأحمد (١٦٥٧)، والشافعي في المسند ١/ ٣٨٣، وأبو يعلى (٨٦١)، والبزار (١٠٦٠)، والبخاري في الأوسط ١/ ١٥٧، وسعيد ١/ (٢١٨٠)، والدارقطني ٢/ ١٥٤، والبيهقي ٨/ ١٣٦، والشاشي (٢٥٤).

حضرت بجالہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت جزء بن معاویہ کا کاتب تھا۔ پس ہمارے پاس حضرت عمر بن خطاب کا خط آیا کہ تم ہر جادو گر اور جادوگرنی کو قتل کردو تو ہم نے تین جادوگروں کو قتل کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30922]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30922، ترقيم محمد عوامة 29585)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29586 ترقیم الشثری: -- 30923
٣٠٩٢٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا الثقفي عن المثنى عن عمرو بن شعيب عن سعيد بن المسيب في الساحر إذا اعترف (يقتل) (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ك]: (قتل).
حضرت عمرو بن شعیب فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن مسیب نے جادوگر کے بارے میں ارشاد فرمایا: جب وہ اعتراف کرلے تو اسے قتل کردیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30923]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30923، ترقيم محمد عوامة 29586)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29587 ترقیم الشثری: -- 30924
٣٠٩٢٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد عن عمرو عن الحسن في الساحر قال: يقتل.
حضرت عمرو فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری جادوگر کے بارے میں مروی ہے آپ نے فرمایا: اسے قتل کردیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30924]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30924، ترقيم محمد عوامة 29587)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں