مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
167. في المرتد عن الإسلام، ما عليه؟
اسلام سے مرتد ہونے کے بیان میں اس شخص پر کیا سزا لاگو ہوگی؟
ترقیم عوامۃ: 29588 ترقیم الشثری: -- 30925
٣٠٩٢٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن محمد بن عبد الرحمن عن ابيه قال: لما قدم على عمر فتح تستر -وتستر من ارض البصرة- سالهم: هل من مغربة، قالوا: رجل من المسلمين لحق بالمشركين فاخذناه، قال: ما صنعتم به؟ قالوا: قتلناه، قال: افلا ادخلتموه بيتا، واغلقتم عليه بابا، واطعمتموه كل يوم رغيفا ثم (استتبتموه) (١) ثلاثا، فإن تاب وإلا قتلتموه، ثم قال: اللهم لم اشهد، ولم آمر (ولم) (٢) ارض إذ بلغني، او قال: حين بلغني (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (استبتموه)، وفي [أ، هـ]: (استمتموه).
(٢) بياض في: [جـ].
(٣) ضعيف؛ محمد هو ابن أبي ليلى، سيئ الحفظ.
حضرت عبدالرحمن فرماتے ہیں کہ جب حضرت عمر کے پاس تستر کے فتح ہونے کی خبر آئی۔ تستر بصرہ کے ایک علاقہ کا نام ہے۔ تو آپ نے ان لوگوں سے پوچھا: کیا کوئی اور دور دراز کی خبر ہے؟ ان لوگوں نے کہا: مسلمانوں کا ایک آدمی مشرکین سے مل گیا تھا تو ہم نے اس کو پکڑ لیا۔ آپ نے پوچھا: تم نے اس کے ساتھ کیا معاملہ کیا؟ انہوں نے کہا: ہم نے اسے قتل کردیا تھا۔ آپ نے فرمایا: تم نے اسے گھر میں داخل کیوں نہیں کیا اور تم اس پر دروازہ بند کردیتے اور تم اس کو ہر روز ایک چپاتی کھلا دیتے پھر تم اس سے تین مرتبہ توبہ طلب کرتے، پس اگر وہ توبہ کرلیتا تو ٹھیک ورنہ تم اس کو قتل کردیتے! پھر آپ نے فرمایا: اے اللہ! میں حاضر نہیں تھا اور نہ میں نے حکم دیا اور نہ میں راضی ہوا جب مجھے خبر پہنچی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30925]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30925، ترقيم محمد عوامة 29588)
ترقیم عوامۃ: 29589 ترقیم الشثری: -- 30926
٣٠٩٢٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص بن غياث عن اشعث عن الشعبي قال: قال علي: يستتاب المرتد ثلاثا، فإن عاد (قتل) (١) (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط، هـ]: (يقتل).
(٢) ضعيف؛ لضعف أشعث.
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: مرتد سے تین مرتبہ توبہ طلب کی جائے گی پس اگر وہ دوبارہ کفر کرے تو اسے قتل کردیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30926]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30926، ترقيم محمد عوامة 29589)
ترقیم عوامۃ: 29590 ترقیم الشثری: -- 30927
٣٠٩٢٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا معاذ بن معاذ عن ابن جريج عن سليمان ابن موسى عن عثمان قال: يستتاب المرتد ثلاثا] (١) (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط الخبر من: [أ، ح، ط، هـ].
(٢) منقطع حكمًا؛ ابن جريج مدلس.
حضرت سلیمان بن موسیٰ فرماتے ہیں کہ حضرت عثمان نے ارشاد فرمایا: مرتد سے تین مرتبہ توبہ طلب کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30927]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30927، ترقيم محمد عوامة 29590)
ترقیم عوامۃ: 29591 ترقیم الشثری: -- 30928
٣٠٩٢٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن عبد الكريم عمن سمع ابن عمر يقول: يستتاب المرتد ثلاثا، فإن تاب ترك، وإن ابي قتل (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مجهول؛ لعدم تسمية الراوي عن ابن عمر.
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ مرتد سے تین مرتبہ توبہ طلب کی جائے گی پس اگر وہ توبہ کرلے تو اسے چھوڑ دیا جائے اور اگر وہ انکار کر دے تو اسے قتل کردیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30928]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30928، ترقيم محمد عوامة 29591)
ترقیم عوامۃ: 29592 ترقیم الشثری: -- 30929
٣٠٩٢٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا هشيم عن مغيرة عن إبراهيم في المرتد: يستتاب، فإن تاب ترك، وإن ابى قتل] (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط الخبر من: [أ، ط، هـ].
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا: مرتد سے توبہ طلب کی جائے گی پس اگر وہ توبہ کرلے تو اسے چھوڑ دیا جائے اور اگر وہ انکار کر دے تو اسے قتل کردیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30929]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30929، ترقيم محمد عوامة 29592)
ترقیم عوامۃ: 29593 ترقیم الشثری: -- 30930
٣٠٩٣٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عباد بن العوام عن سعيد عن قتادة عن حميد بن هلال ان معاذ بن جبل اتى ابا موسى، وعنده رجل يهودي فقال: ما هذا؟ فقال: هذا (يهودي) (١) (اسلم) (٢) ثم ارتد، وقد استتابه ابو موسى شهرين قال: فقال معاذ: لا اجلس حتى اضرب عنقه، (قضاء) (٣) الله و (قضاء) (٤) رسوله (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زيادة في [ك].
(٢) سقط من: [جـ].
(٣) في [أ، هـ]: (قضى).
(٤) في [أ، هـ]: (قضى).
(٥) ضعيف منقطع؛ حميد بن هلال لم يسمع من معاذ وأبي موسى، وسعيد هو ابن عروبة اختلط.
حضرت حمید بن ہلال فرماتے ہیں کہ حضرت معاذ بن جبل، حضرت ابو موسیٰ کے پاس تشریف لائے اس حال میں کہ ان کے پاس ایک یہودی آدمی تھا۔ آپ نے پوچھا: اس کا کیا معاملہ ہے؟ انہوں نے فرمایا: یہ یہودی اسلام لایا پھر مرتد ہوگیا اور حضرت ابوموسیٰ نے اس سے دوماہ تک توبہ طلب کی۔ اس پر حضرت معاذ نے فرمایا: میں نہیں بیٹھوں گا یہاں تک کہ میں اس کی گردن اڑا دوں، اللہ کا فیصلہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا فیصلہ ہے! [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30930]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30930، ترقيم محمد عوامة 29593)
ترقیم عوامۃ: 29594 ترقیم الشثری: -- 30931
٣٠٩٣١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج عن حيان عن ابن شهاب قال: يدعى إلى الإسلام ثلاث مرات، فإن ابي ضربت عنقه.
حضرت حیان فرماتے ہیں کہ حضرت ابن شہاب زھری نے ارشاد فرمایا: اس کو تین مرتبہ اسلام کی دعوت دی جائے گی پس اگر وہ انکار کر دے تو اس کی گردن اڑا دی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30931]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30931، ترقيم محمد عوامة 29594)
ترقیم عوامۃ: 29595 ترقیم الشثری: -- 30932
٣٠٩٣٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن بكر عن ابن جريج قال: قال عطاء في الإنسان يكفر بعد إسلامه: يدعى إلى الإسلام، فإن ابى قتل.
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء نے اس انسان کے بارے میں ارشاد فرمایا: جو اسلام لانے کے بعد کفر اختیار کرلے کہ اس کو اسلام کی دعوت دی جائے گی پس اگر وہ انکار کر دے تو اسے قتل کردیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30932]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30932، ترقيم محمد عوامة 29595)
ترقیم عوامۃ: 29596 ترقیم الشثری: -- 30933
٣٠٩٣٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: اخبرني عمرو بن دينار في الرجل يكفر بعد إيمانه قال: سمعت عبيد بن عمير يقول: يقتل (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ حضرت عمرو بن دینار نے اس آدمی کے بارے میں جو ایمان کے بعد کفر اختیار کرلے فرمایا: میں نے حضرت عبید بن عمیر کو یوں فرماتے ہوئے سنا: اسے قتل کردیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30933]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30933، ترقيم محمد عوامة 29596)
ترقیم عوامۃ: 29597 ترقیم الشثری: -- 30934
٣٠٩٣٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن ايوب عن عكرمة عن ابن عباس قال: قال رسول الله ﷺ:"من بدل دينه فاقتلوه" (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه البخاري (٣٠١٧)، وأحمد (٢٥٥١).
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص اپنا دین بدل لے تو تم اسے قتل کردو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30934]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30934، ترقيم محمد عوامة 29597)