مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
179. في النساء كيف يضربن؟
عورتوں کے بیان میں کہ انہیں کیسے مارا جائے گا؟
ترقیم عوامۃ: 29638 ترقیم الشثری: -- 30978
٣٠٩٧٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو داود عن سفيان عن جابر عن عامر قال: تضرب النساء ضربا دون ضرب، وسوطا دون سوط، وتتقى وجوههن ولا يمددن ولا يجردن.
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ حضرت عامر نے ارشاد فرمایا: عورتوں کو ایسی ضرب لگائی جائیگی جو عام ضرب سے کم ہو اور ایسا کوڑا ماریں گے جو ہلکا ہو اور ان کے چہروں کو بچایا جائے گا اور لمبا ہاتھ کر کے انہیں نہیں مارا جائے گا، اور نہ انہیں ننگا کر کے مارا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30978]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30978، ترقيم محمد عوامة 29638)
ترقیم عوامۃ: 29639 ترقیم الشثری: -- 30979
٣٠٩٧٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن علية عن اشعث عن ابيه قال: شهدت ابا برزة ضرب امة له قد فجرت وعليها ملحفة، ضربا ليس بالتمطي ولا بالتخفيف (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مجهول؛ لجهالة حال والد الأشعث.
حضرت سوار فرماتے ہیں کہ میں حضرت ابوبرزہ کے پاس حاضر تھا آپ نے اپنی ایک باندی کو مارا جس نے بدکاری کی تھی۔ اور اس نے اوڑھنی پہنی ہوئی تھی اور ایسی مار کہ نہ بہت زیادہ سخت تھی اور نہ بہت ہلکی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30979]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30979، ترقيم محمد عوامة 29639)
ترقیم عوامۃ: 29640 ترقیم الشثری: -- 30980
٣٠٩٨٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن (١) عامر قال: النساء لا يجردن ولا يمددن، يضربن ضربا دون ضرب، وسوطا دون سوط، وتتقى وجوههن.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: زيادة (جابر عن).
حضرت سفیان فرماتے ہیں کہ حضرت عامر نے ارشاد فرمایا: عورتوں کو برہنہ نہیں کیا جائے گا، اور نہ لمبے ہاتھ سے مارا جائے گا اور عام ضرب سے ہلکی ضرب، اور کوڑے سے ہلکا کوڑا مارا جائے گا اور ان کے چہروں کو بچایا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30980]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30980، ترقيم محمد عوامة 29640)