مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
15. من قال: إذا دعوت فابدأ بنفسك؟
جو شخص یوں کہے: جب تم دعا کرو تو اپنے آپ ہی سے ابتدا کرو
ترقیم عوامۃ: 29836 ترقیم الشثری: -- 31187
٣١١٨٧ - حدثنا يحيى بن آدم عن حمزة الزيات عن ابي إسحاق عن سعيد بن جبير عن ابن عباس عن ابي بن كعب قال: كان رسول الله ﷺ إذا دعا لاحد بدا (بنفسه) (١) ، فذكر ذات يوم موسى فقال:"رحمة الله علينا وعلى موسى، لو كان صبر لقص الله علينا من خبره، ولكن قال: ﴿إن سالتك عن شيء بعدها فلا تصاحبني قد بلغت من لدني عذرا﴾" (٢) [الكهف: ٧٦] .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط]: (لنفسه).
(٢) صحيح؛ أخرجه أحمد (٢١١٢٦)، وأبو داود (٣٩٨٤)، والترمذي (٣٣٨٥)، والنسائي في التفسير كما في تحفة الأشراف ١/ ٢٥، وفي الكبرى (١١٣١٠)، والحاكم ٢/ ٥٧٤، وابن حبان (٩٨٨)، وابن قانع في معجم الصحابة ١/ ٣، والدوري في القراءات (٧٦)، والطبري في التفسير ١٥/ ٢٨٧، والطحاوي في شرح المشكل (٤٨٩٥)، والخطيب ٦/ ٤٠٠، وأصله عند مسلم (٢٣٨٠)، وبنحوه عند البخاري (١٢٢، ٤٧٢٥).
حضرت ابی ّ بن کعب فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب بھی کسی کے لیے دعا کرتے تو اپنی ذات سے ابتدا فرماتے، پس ایک دن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت موسیٰ ذکر کیا اور فرمایا: اللہ تعالیٰ کی رحمت ہو ہم پر اور موسیٰ پر، اگر وہ صبر فرماتے تو اللہ تعالیٰ ہمیں ان کی کچھ اور باتیں بھی بیان فرماتے، لیکن انہوں نے فرمایا: اگر میں اس کے بعد تجھ سے کسی چیز کا پوچھوں تو مجھے اپنے ساتھ مت رکھیو۔ تحقیق مل گیا ہے آپ کو میری طرف سے عذر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31187]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31187، ترقيم محمد عوامة 29836)
ترقیم عوامۃ: 29837 ترقیم الشثری: -- 31188
٣١١٨٨ - حدثنا وكيع عن سفيان عن منصور (عن إبراهيم) (١) قال: كان يقال: إذا دعوت فابدا بنفسك، فإنك لا تدري في اي دعاء يستجاب لك.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (عن النخعي)، وسقط من: [أ، ح، ط].
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ یہ کہا جاتا ہے: جب بھی تو کوئی دعا کرے تو اپنی ذات سے ابتدا کر، کیونکہ تو نہیں جانتا تیری کون سی قبولیت کے درجات پالے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31188]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31188، ترقيم محمد عوامة 29837)
ترقیم عوامۃ: 29838 ترقیم الشثری: -- 31189
٣١١٨٩ - حدثنا وكيع عن سفيان عن إبراهيم بن المهاجر عن إبراهيم قال: قال رسول الله ﷺ:"يرحمنا الله واخا عاد" (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل، إبراهيم تابعي.
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ ہم پر اور عاد کے بھائی ھود پر رحم فرمائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31189]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31189، ترقيم محمد عوامة 29838)
ترقیم عوامۃ: 29839 ترقیم الشثری: -- 31190
٣١١٩٠ - حدثنا وكيع عن عبد الله بن سعيد عن سعيد بن يسار قال: جلست إلى ابن عمر فذكرت رجلا، فترحمت عليه، فضرب صدري وقال: ابدا بنفسك (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت سعید بن یسار فرماتے ہیں: میں حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس بیٹھا تھا، پس میں نے ایک آدمی کا تذکرہ کیا اور اس کے لیے اللہ کی رحمت کی دعا کی، تو ابن عمر رضی اللہ عنہما نے میرے سینے پر مارا اور فرمایا: اپنی ذات سے ابتدا کر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31190]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31190، ترقيم محمد عوامة 29839)
ترقیم عوامۃ: 29840 ترقیم الشثری: -- 31191
٣١١٩١ - حدثنا وكيع عن سفيان عن سلمة بن كهيل عن ابي الدرداء الانصاري قال: قالت عائشة لابن اختها: إنك إن تدعو لنفسك خير من ان يدعو لك القاص (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ سلمة بن كهيل لم يسمع من أبي الدرداء.
حضرت ابو الدرداء انصاری فرماتے ہیں: حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے اپنے بھانجے سے فرمایا: بیشک تو اپنے لیے خود دعا کرے یہ اس سے بہت بہتر ہے کہ کوئی واعظ تیرے لیے دعا کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31191]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31191، ترقيم محمد عوامة 29840)