🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

31. من كان يحب إذا دعا أن يقول: ﴿ربنا آتنا في الدنيا حسنة وفي الآخرة حسنة وقنا عذاب النار﴾
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پسند کرتے تھے کہ جب وہ دعا کریں تو یہ کلمات پڑھیں ”اے ہمارے پروردگار! ہمیں دنیا میں خوبی دے اور آخرت میں بھی خوبی دے، اور ہمیں آگ کے عذاب سے بچا لے“
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29951 ترقیم الشثری: -- 31310
٣١٣١٠ - حدثنا يحيى بن ابي (بكير) (١) عن شعبة عن ثابت ان النبي ﷺ كان يدعو:"اللهم ﴿ربنا آتنا في الدنيا حسنة وفي الآخرة حسنة وقنا عذاب النار﴾ (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، هـ]: (كثير).
(٢) مرسل؛ ثابت تابعي، وقد ورد من حديث أنس متصلًا، أخرجه البخاري (٤٥٢٢)، ومسلم (٢٦٩٠).

حضرت ثابت فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یوں دعا فرمایا کرتے تھے: اے اللہ! تو ہمیں دنیا میں خوبی عطا فرما، اور آخرت میں خوبی عطا فرما، اور ہمیں آگ کے عذاب سے بچا لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31310]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31310، ترقيم محمد عوامة 29951)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29952 ترقیم الشثری: -- 31311
٣١٣١١ - حدثنا عبيدة (بن حميد) (١) عن حميد عن (انس) (٢) قال: دخل النبي ﷺ على (رجل) (٣) كانه (فرخ) (٤) منتوف من الجهد، (قال) (٥) : فقال له النبي ﷺ:"هل كنت تدعو الله بشيء؟" قال: كنت اقول: اللهم ما كنت معاقبي به في الآخرة فعجله لي في الدنيا، قال: فقال له النبي ﷺ:"الا قلت اللهم: ﴿ربنا آتنا في الدنيا حسنة وفي الآخرة حسنة وقنا عذاب النار﴾"، قال: فدعا الله فشفاه (٦) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٢) حاشية [ك]: (بن مالك).
(٣) سقط من: [ط]، وفي [هـ]: (مريض).
(٤) سقط من: [ب].
(٥) سقط من: [ط، هـ].
(٦) صحيح؛ أخرجه مسلم (٢٦٨٨)، وأحمد (١٢٠٦٨).

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک آدمی کے پاس تشریف لے گئے وہ آدمی مشقت کی وجہ سے گویا کمزور اکھڑے ہوئے بالوں والا چوزہ تھا، حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے پوچھا؟ کیا تو اللہ سے کسی چیز کی دعا کرتا رہا ہے؟ وہ کہنے لگا: مں یوں دعا کرتا تھا: اے اللہ! آخرت میں جو سزا مجھے ملنے والی ہے وہ مجھے دنیا ہی میں دے دے۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے ارشاد فرمایا: ”تو یوں دعا کیوں نہیں کرتا: اے اللہ! تو ہمیں دنیا میں بھی خوبی دے، ور آخرت میں بھی خوبی دے، اور ہمیں آگ کے عذاب سے بچا لے۔“ راوی فرماتے ہیں: کہ اس شخص نے اللہ سے یہ دعا کی تو اللہ نے اسے شفا عطا فرما دی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31311]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31311، ترقيم محمد عوامة 29952)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29953 ترقیم الشثری: -- 31312
٣١٣١٢ - حدثنا ابو بكر بن عياش عن عاصم عن حبيب بن صهبان قال: سمعت عمر وهو يطوف حول البيت وليس له (هجيرى) (١) إلا (هؤلاء) (٢) ⦗١٧٩⦘ الكلمات: ﴿ربنا آتنا في الدنيا حسنة وفي الآخرة حسنة وقنا عذاب النار﴾ (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط، ك]: (هجير)، وفي [جـ]: (هجيرًا).
(٢) في [ك]: (هو).
(٣) منقطع؛ عاصم لا يروي عن حبيب، أخرجه عبد اللَّه بن أحمد في زوائد الزهد ص ١١٧، والبيهقي ٥/ ٨٤، والخطيب في الموضح ٢/ ٤٧١، ومسدد كما في المطالب (١٢١٤)، والفاكهي (٤١٧).

حضرت حبیب بن صھبان فرماتے ہیں: کہ میں نے سنا حضرت عمر کو اس حال میں کہ وہ بیت اللہ کا طواف فرما رہے تھے، اور نہیں تھی ان کی عادت مگر ان کلمات کے ساتھ دعا کرنے کی: اے ہمارے رب! تو ہمیں دنیا میں خوبی دے اور آخرت میں بھی خو بی دے، اور ہمیں آگ کے عذاب سے بچا لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31312]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31312، ترقيم محمد عوامة 29953)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29954 ترقیم الشثری: -- 31313
٣١٣١٣ - حدثنا وكيع عن سفيان عن عاصم عن المسيب عن حبيب بن صهبان عن عمر بمثله (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ وانظر: ما قبله.
اس سند کے ساتھ بھی حضرت عمر کا ما قبل والا عمل منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31313]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31313، ترقيم محمد عوامة 29954)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں