مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
31. من كان يحب إذا دعا أن يقول: ﴿ربنا آتنا في الدنيا حسنة وفي الآخرة حسنة وقنا عذاب النار﴾
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پسند کرتے تھے کہ جب وہ دعا کریں تو یہ کلمات پڑھیں ”اے ہمارے پروردگار! ہمیں دنیا میں خوبی دے اور آخرت میں بھی خوبی دے، اور ہمیں آگ کے عذاب سے بچا لے“
ترقیم عوامۃ: 29952 ترقیم الشثری: -- 31311
٣١٣١١ - حدثنا عبيدة (بن حميد) (١) عن حميد عن (انس) (٢) قال: دخل النبي ﷺ على (رجل) (٣) كانه (فرخ) (٤) منتوف من الجهد، (قال) (٥) : فقال له النبي ﷺ:"هل كنت تدعو الله بشيء؟" قال: كنت اقول: اللهم ما كنت معاقبي به في الآخرة فعجله لي في الدنيا، قال: فقال له النبي ﷺ:"الا قلت اللهم: ﴿ربنا آتنا في الدنيا حسنة وفي الآخرة حسنة وقنا عذاب النار﴾"، قال: فدعا الله فشفاه (٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٢) حاشية [ك]: (بن مالك).
(٣) سقط من: [ط]، وفي [هـ]: (مريض).
(٤) سقط من: [ب].
(٥) سقط من: [ط، هـ].
(٦) صحيح؛ أخرجه مسلم (٢٦٨٨)، وأحمد (١٢٠٦٨).
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک آدمی کے پاس تشریف لے گئے وہ آدمی مشقت کی وجہ سے گویا کمزور اکھڑے ہوئے بالوں والا چوزہ تھا، حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے پوچھا؟ کیا تو اللہ سے کسی چیز کی دعا کرتا رہا ہے؟ وہ کہنے لگا: مں یوں دعا کرتا تھا: اے اللہ! آخرت میں جو سزا مجھے ملنے والی ہے وہ مجھے دنیا ہی میں دے دے۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے ارشاد فرمایا: ”تو یوں دعا کیوں نہیں کرتا: اے اللہ! تو ہمیں دنیا میں بھی خوبی دے، ور آخرت میں بھی خوبی دے، اور ہمیں آگ کے عذاب سے بچا لے۔“ راوی فرماتے ہیں: کہ اس شخص نے اللہ سے یہ دعا کی تو اللہ نے اسے شفا عطا فرما دی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31311]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31311، ترقيم محمد عوامة 29952)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 31311 in Urdu