مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
33. ما علمه النبي ﷺ عائشة أن تدعو به؟
جو دعا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ عائشہ کو سکھائی کہ وہ یوں دعا کریں
ترقیم عوامۃ: 29957 ترقیم الشثری: -- 31316
٣١٣١٦ - حدثنا عفان (حدثنا) (١) حماد بن سلمة اخبرنا جبير بن حبيب عن ام كلثوم بنت ابي بكر عن عائشة ان رسول الله ﷺ علمها هذا الدعاء:"اللهم إني اسالك من الخير كله، عاجله وآجله، ما علمت منه وما لم اعلم، واعوذ بك من الشر كله، ما علمت منه وما لم اعلم، اللهم إني اسالك من خير ما سالك عبدك ونبيك، واعوذ بك من شر ما عاذ (منه) (٢) عبدك ونبيك، اللهم إني اسالك الجنة ⦗١٨١⦘ وما قرب إليها (من قول او عمل) (٣) ، واعوذ بك من النار وما قرب إليها من قول او عمل، واسالك ان تجعل كل قضاء تقضيه لي خيرا" (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: (أخبرنا).
(٢) في [ح، ط، هـ]: (به).
(٣) سقط من: [أ، ب، ط].
(٤) صحيح؛ أم كلثوم ثقة، وكذلك جبير بن حبيب، وأخرجه أحمد (٢٥٠١٩)، وابن ماجه (٣٨٤٦)، والنسائي ٢/ ٢٢٠، وابن حبان (٨٦٩)، والحاكم ١/ ٥٢٢، والبخاري في الأدب المفرد (٦٣٩)، والطحاوي في شرح المشكل (٦٠٢٦)، وأبو يعلى (٤٤٧٣)، والطيالسي (١٥٦٩)، وإسحاق (١١٦٥).
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو یہ دعا سکھائی ہے: اے اللہ! میں آپ سے تمام بھلائیوں کا سوال کرتا ہوں، جو جلدی ملنے والی ہیں اور جو دیر میں ملنے والی ہیں، جن کو میں جانتا ہوں اور جن کو میں نہیں جانتا، اور میں تمام برائیوں سے پناہ مانگتا ہوں جن کو میں جانتا ہوں اور جن کو میں نہیں جانتا، اے اللہ! میں تجھ سے اس بھلائی کا سوال کرتا ہوں جو تیرے بندے اور تیرے نبی نے مانگی ہے، اور میں تیری پناہ چاہتا ہوں ہر اس برائی سے جس سے تیرے بندے اور تیرے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پناہ مانگی ہے، اے اللہ! میں تجھ سے جنت کا سوال کرتا ہوں، اور ہر اس قول اور عمل کا جو جنت کے قریب کر دے، اور میں آگ سے تیری پناہ چاہتا ہوں، اور ہر اس قول اور عمل سے جو اس آگ کے قریب کر دے، اور میں تجھ سے سوال کرتا ہوں یہ کہ تو ہر فیصلہ کو جو تو نے میرے لیے کیا ہے اس کو میرے حق میں بہتر کر دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31316]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31316، ترقيم محمد عوامة 29957)