🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

40. دعاء داود النبي ﵇
نبی داؤد علیہ السلام کی دعاء
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29991 ترقیم الشثری: -- 31350
٣١٣٥٠ - حدثنا عبيدة بن حميد عن منصور عن يونس بن (سعد) (١) عن علي الازدي قال: حدثت ان داود ﵇ وإن يقول اللهم: إني اعوذ بك من غنى يطغي، ومن فقر ينسي، ومن هوى يردي و (٢) عمل يخزي.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز، م]: (سعيد)، وانظر: التاريخ الكبير ٨/ ٤٠٣، والجرح والتعديل ٩/ ٢٣٩، والثقات ٧/ ٦٤٨.
(٢) في [هـ]: زيادة (من).

حضرت علی رضی اللہ عنہالازدی فرماتے ہیں مجھے بیان کیا گیا ہے کہ حضرت داؤد یوں دعا فرماتے تھے: اے اللہ! میں تجھ سے پناہ چاہتا ہوں ایسی امیری سے جو سرکش بنا دے، اور ایسی فقیری سے جو تجھے بھلا دے، اور ایسی خواہش سے جو ہلاک کر دے، اور ایسے عمل سے جو رسوا کر دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31350]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31350، ترقيم محمد عوامة 29991)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29992 ترقیم الشثری: -- 31351
٣١٣٥١ - حدثنا (عبيدة) (١) بن حميد عن منصور عن عطاء بن ابي (مروان) (٢) عن كعب قال: كان داود ﵇ (٣) يقول: اللهم خلصني من كل (مصيبة) (٤) نزلت الليلة من السماء في الارض -ثلاثا، ويقول: اللهم اجعل لي سهما (من) (٥) كل حسنة نزلت الليلة من السماء في الارض.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (عبيد).
(٢) في [أ، جـ، ح، ط، هـ]: (مرزوق)، وانظر: تاريخ دمشق ١٧/ ١٠٥.
(٣) سقط من: [ك].
(٤) في [ط، هـ]: (معصية).
(٥) في [أ، ط، هـ]: (في).

حضرت کعب فرماتے ہیں: حضرت داؤد تین بار یوں دعا فرماتے تھے: اے اللہ! مجھے ہر مصیبت سے خلاصی عطا فرما جو رات کو آسمان سے زمین میں اترتی ہے۔ اور فرماتے: اے اللہ! تو ہر نیکی سے میرا حصہ مقرر فرما دے جو نیکی رات کو آسمان سے زمین میں اترتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31351]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31351، ترقيم محمد عوامة 29992)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29993 ترقیم الشثری: -- 31352
٣١٣٥٢ - حدثنا معاوية بن هشام عن سفيان عن (ابي) (١) مصعب وهو عطاء عن ابيه عن كعب قال: كان إذا افطر استقبل القبلة، وقال: اللهم خلصني من كل مصيبة الليلة نزلت من السماء (ثلاثا) (٢) ، وإذا طلع حاجب الشمس قال: اللهم اجعل لي سهما في كل حسنة نزلت الليلة من السماء إلى الارض -ثلاثا، قال: فقيل له: (قال) (٣) : دعوة داود فلينوا بها السنتكم واشعروها قلوبكم.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط].
(٢) سقط من: [أ، ب، ط].
(٣) في [ك]: (فقال).

حضرت ابو مروان سے مروی ہے کہ حضرت کعب جب روزہ افطار فرماتے تو قبلہ کی طرف رخ کرتے اور تین بار یوں دعا فرماتے: اے اللہ! مجھے ہر اس مصیبت سے خلاصی دے جو رات کو آسمان سے اترے گی، اور جب سورج کے کنارے طلوع ہوتے تو تین بار یوں دعا فرماتے: اے اللہ! تو ہر نیکی میں میرا حصہ مقرر فرما جو رات کو آسمان سے زمین پر اترتی ہے۔ راوی فرماتے ہیں۔ پس ان سے اس دعا کے بارے میں پوچھا گیا؟ تو انہوں نے فرمایا: حضرت داؤد کی دعا ہے، پس تم اس دعا سے اپنی زبانوں کو نرم کرو، اور اس کو اپنے دلوں کی نشانی بناؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31352]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31352، ترقيم محمد عوامة 29993)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29994 ترقیم الشثری: -- 31353
٣١٣٥٣ - حدثنا مروان بن معاوية عن عوف عن عباس العمي قال: بلغني ان داود النبي ﵇ كان يقول في دعائه: سبحانك اللهم انت ربي، تعاليت فوق عرشك، وجعلت على من في السماوات والارض خشيتك، فاقرب خلقك منك منزلة اشدهم لك خشية، وما علم من لم يخشك، او: ما حكمة من لم يطع امرك.
حضرت عبا س العمی سے مروی ہے کہ وہ فرماتے ہیں کہ مجھے خبر پہنچی ہے کہ حضرت داؤد اپنی دعا میں یہ کلمات پڑھا کرتے تھے: پاک ہے تیری ذات اے اللہ! تو میرا پروردگار ہے۔ تو اپنے عرش سے بھی بلند ہے، اور تونے ڈال دیا ہے اپنے خوف کو ان پر جو آسمانوں اور زمین میں ہیں۔ (پس تیرے قریب ترین شخص جو درجہ کے اعتبار سے تیرے نزدیک ہے وہ ہے جو شدت سے تجھ سے خوف کھاتا ہے) پس درجہ کے اعتبار سے تیرے نزدیک سب سے قریب ترین وہ شخص ہے جو سب سے زیادہ تجھ سے ڈرتا ہو، اور کیا علم ہو اس شخص کو جو تجھ سے ڈرتا نہ ہو، اور کیا حکمت ہو اس شخص کے پاس جو تیرے امر کی اطاعت نہ کرتا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31353]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31353، ترقيم محمد عوامة 29994)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29995 ترقیم الشثری: -- 31354
٣١٣٥٤ - حدثنا عفان بن مسلم (حدثنا) (١) مبارك عن الحسن ان داود النبي ﵇ (٢) قال: (اللهم) (٣) لا مرض (يضنيني) (٤) ولا صحة تنسيني ولكن بين ذلك.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: (أخبرنا).
(٢) في [جـ، ك]: ﷺ.
(٣) سقط من بعض النسخ.
(٤) في [أ، هـ]: (يعييني)، وفي [ط]: (يفنيني).

حضرت حسن سے مروی ہے کہ حضرت داؤد نے یوں دعا فرمائی ہے: اے اللہ! ایسا مرض نہ ہو جو مجھے کمزور اور لاغر بنا دے، اور نہ ایسی صحت ہو کہ تو مجھے بھول جائے، اور لیکن اس کے درمیان رکھ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31354]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31354، ترقيم محمد عوامة 29995)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29996 ترقیم الشثری: -- 31355
٣١٣٥٥ - حدثنا ابو خالد الاحمر عن ابن عجلان عن سعيد بن ابي سعيد قال: كان من دعاء داود ﵇: اللهم إني اعوذ بك من جار السوء.
حضرت سعید بن ابی سعید فرماتے ہیں کہ یہ حضرت داؤد کی دعا ہے: اے اللہ! بیشک میں تیری پناہ مانگتا ہوں برے کی ہمسائیگی سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31355]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31355، ترقيم محمد عوامة 29996)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29997 ترقیم الشثری: -- 31356
٣١٣٥٦ - حدثنا (عفان) (١) حدثنا حماد بن سلمة قال: اخبرني حبيب بن شهيد عن ابن بريدة ان داود النبي ﵇ كان يقول: اللهم إني اعوذ بك من عمل (يخزي) (٢) ، وهوى (يردي) (٣) ، وفقر (ينسي) (٤) ، وغنى (يطغي) (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: (ابن مسلم).
(٢) في [هـ]: (يخزيني).
(٣) في [هـ]: (يرديني).
(٤) في [هـ]: (ينسيني).
(٥) في [هـ]: (يطغيني).

حضرت ابن بریدہ سے مروی ہے کہ حضرت داؤد یوں دعا فرماتے تھے: اے اللہ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں ایسے عمل سے جو رسوا کر دے، اور ایسی خواہش سے جو ہلاک کر دے، اور ایسی امیری سے جو سرکش بنا دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31356]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31356، ترقيم محمد عوامة 29997)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں