🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

41. ما علمه النبي ﷺ أم هانئ
وہ دعا جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ام ھانی کو سکھلائی
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29998 ترقیم الشثری: -- 31357
٣١٣٥٧ - حدثنا ابو خالد الاحمر عن محمد بن عجلان عن مسلم بن ابي مريم قال: جاءت ام هانئ إلى النبي ﷺ فقالت: يا رسول الله (إني) (١) قد كبرت وضعفت فعلمني عملا اعمله وانا جالسة، فقال رسول الله ﷺ:"إنك إن كبرت الله ⦗١٩٧⦘ مائة تكبيرة كانت خيرا من مائة بدنة مجللة متقبلة، وإنك إن سبحت الله مائة تسبيحة كانت خيرا من مائة رقبة (تعتقتيها) (٢) ، وإنك إن حمدت الله مائة (تحميدة) (٣) كانت خيرا من مائة فرس مسرج ملجم (يحمل) (٤) عليهن في سبيل الله ﷿" (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ].
(٢) في [هـ]: (تعتقينها).
(٣) سقط من: [ط، ك].
(٤) في [أ، ط]: (محمل)، وفي [هـ]: (تحملين).
(٥) مرسل؛ مسلم ليس صحابيًا، أخرجه النسائي في الكبرى (١٠٦٨٠)، وابن ماجه (٣٨١٠)، والحاكم ١/ ٥١٣، وعبد الرزاق (٢٠٥٨٠)، والبخاري في التاريخ ٢/ ٢٥٤، وعبد اللَّه بن أحمد عن أبيه في المسند (٢٦٩١١)، والطبراني ٢٤/ (٩٩٥)، والبغوي (١٢٨٠)، والمزي ٢٦/ ١٢٢، وأبو نعيم في تاريخ أصبهان ١/ ٢١٤.

حضرت مسلم بن ابی مریم فرماتے ہیں کہ حضرت ام ھانی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور فرمانے لگیں: اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! میں کبر سنی کو پہنچ گئی اور کمزور ہوگئی ہوں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مجھے کوئی ایسا عمل سکھلا دیں جو میں بیٹھے بیٹھے کرتی رہا کروں۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر تو سو مرتبہ اللہ کی کبریائی بیان کرے تو یہ سو جھول پہنائے ہوئے قبول شدہ اونٹوں سے بہتر ہے، اور بیشک تو اگر سو مرتبہ اللہ کی پاکی بیان کرے تو یہ سو غلاموں سے جن کو تو نے آزاد کیا ہو بہتر ہے، اور بیشک اگر تو اللہ کی سو مرتبہ حمد و ثنا کرے تو یہ زین کسے ہوئے اور لگام لگے ہوئے سو گھوڑوں سے بہتر ہے جن پر سامان اللہ کی راہ میں جانے کے لیے باندھا گیا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31357]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31357، ترقيم محمد عوامة 29998)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں