🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

43. الدابة يصيبها الشيء (بأي شيء) تعوذ به
اس جانور کے بارے میں جس کو کوئی مصیبت پہنچے: تو کس چیز کے ساتھ اس کے لیے پناہ مانگی جائے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30002 ترقیم الشثری: -- 31361
٣١٣٦١ - حدثنا ابن إدريس عن حصين عن هلال بن يساف عن سحيم (بن) (١) نوفل قال: بينما نحن عند عبد الله إذ جاءت وليدة اعرابية إلى سيدها ونحن نعرض مصحفا، فقالت: ما يحبسك وقد لفع فلان مهرك بعينه، فتركه يدور في الدار كانه في ذلك، قم فابتغ راقيا، فقال عبد الله: لا تبتغ راقيا، وانفث في منخره (الايمن) (٢) اربعا، وفي الايسر ثلاثا وقال: لا باس (لا باس) (٣) اذهب الباس رب الناس، اشف انت الشافي، لا يكشف التفسير إلا انت، قال: فذهب ثم رجع إلينا، قال: فقلت ما امرتني، فما جئت حتى راث (وبال) (٤) واكل (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في حاشية [ب]: قال أبو تراب: (الذي يغلب على ظني أن لفظة (بن) غلط، والصحيح أنه عن ونوفل هو الأشجعي، وسحيم هو المدني مولى بني زهرة مقبول واللَّه تعالى أعلم بالصواب وهذا وهم منه، انظر: التاريخ الكبير ٤/ ١٩٢، والجرح والتعديل ٤/ ٣٠٣، والثقات ٤/ ٣٤٣، والطبقات ٦/ ١٩٨.
(٢) سقط من: [أ، ط، هـ].
(٣) سقط من: [أ، ح، ط].
(٤) في [جـ]: (مال).
(٥) مجهول؛ لجهالة سحيم بن نوفل، أخرجه ابن فضيل في الدعاء (١١٧)، والخرائطي في المكارم (٦٠٠)، وابن عبد البر في التمهيد ٦/ ٢٣٨، والاستذكار ٨/ ٤٠١.

حضرت سحیم بن نوفل فرماتے ہیں کہ ہم حضرت عبد اللہ کے پاس بیٹھے تھے کہ اس درمیان ایک دیہاتی بچی اپنے آقا کے پاس حاضر ہوئی اور ہم قرآن مجید زبانی پڑھ رہے تھے۔ پس وہ کہنے لگی: کس چیز نے تجھے یہاں بٹھا رکھا ہے؟ تحقیق تیرے فلاں اونٹ کو کسی نے نظر بد لگا دی ہے۔ پس اس نے کھانا چھوڑ دیا ہے اور گھر میں بہت بےچین ہو رہا ہے گویا کہ وہ ہانڈی میں ہو! کھڑے ہو کر کسی تعویذ کرنے والے کو تلاش کر، تو حضرت عبد اللہ نے فرمایا: کسی تعویذ کرنے والے کو تلاش مت کرو۔ اور اس کے دائیں نتھنے میں چار مرتبہ اور بائیں نتھنے میں تین مرتبہ پھونک مارو اور یہ کلمات کہو، کوئی حرج کی بات نہیں، کوئی حرج کی بات نہیں، لوگوں کے رب اس حرج کو دور فرما۔ تو شفاء عطا کر تو شفا دینے والا ہے، مصیبت کو تیرے سوا کوئی دور نہیں کرتا۔ راوی فرماتے ہیں، وہ آدمی چلا گیا پھر ہمارے پاس واپس لوٹا تو کہنے لگا، جن کلمات کا آپ نے حکم دیا میں نے وہ پڑھے، میں آپ کے پاس نہیں آیا یہاں تک کہ اس نے لید کی اور پیشاب کیا اور کھانا کھایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31361]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31361، ترقيم محمد عوامة 30002)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں