🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

63. ما ذكر عن النبي ﷺ أنه دعا لمن شتمه أو ظلمه
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول دعائوں کا بیان جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کے لیے مانگیں جنہوں نے آپ کو برا بھلا کہا یا جنہوں نے آپ پر ظلم کیا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30164 ترقیم الشثری: -- 31526
٣١٥٢٦ - حدثنا يزيد بن هارون عن محمد بن إسحاق عن (عبيد الله) (١) بن المغيرة ابن معيقيب عن عمرو بن سليم عن ابي سعيد الخدري قال: قال رسول الله ﷺ:"اللهم اتخذ (عندك) (٢) عهدا تؤديه يوم القيامة إلي، إنك لا تخلف الميعاد، فإنما انا بشر فاي المسلمين آذيته او شتمته او قال: ضربته او سببته فاجعلها له صلاة، واجعلها له (زكاة) (٣) ، وقربة تقربه بها إليك يوم القيامة" (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: (عبد اللَّه).
(٢) في [هـ]: (عنك).
(٣) في [ك]: (ذكره)، وفي [أ]: (ذكره).
(٤) منقطع حكمًا؛ ابن إسحاق مدلس، وأخرجه البخاري (٦٣٦١)، ومسلم (٢٦٠١).

حضرت ابو سعید خدری فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے اللہ! میں آپ سے ایک عہد کرتا ہوں جسے آپ قیامت کے دن پورا کیجیے گا۔ یقینا آپ وعدہ کی خلاف ورزی نہیں فرماتے۔ یقینا میں انسان ہوں۔ کوئی بھی مسلمان جس کو میں نے تکلیف پہنچائی ہو یا برا بھلا کہا ہو یا یوں فرمایا: جس کو میں نے مارا ہو یا جس کو میں نے سب و شتم کیا ہو پس آپ اس کو ایک رحمت دیجیے گا۔ اور آپ اس کو پاک کیجئے گا اور ایسی قربت کہ آپ اسے قیامت والے دن اپنے نزدیک کرلیجئے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31526]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31526، ترقيم محمد عوامة 30164)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30165 ترقیم الشثری: -- 31527
٣١٥٢٧ - حدثنا ابو اسامة عن مسعر عن (عمر) (١) بن قيس عن عمرو ⦗٢٦٣⦘ ابن ابي قرة عن سلمان قال: قال رسول الله ﷺ:"من ولدآدم انا (فايما) (٢) عبد من امتي لعنته (لعنة) (٣) او سببته (سبة) (٤) في غير (كنهه) (٥) فاجعلها عليه صلاة" (٦) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، جـ، ح، ط، ك، هـ]: (عمرو).
(٢) في [هـ]: (فأي).
(٣) سقط من: [ط]، وفي [ك]: (لعنًا).
(٤) سقط من: [ط]، وفي [ك]: (لعنًا).
(٥) في [ط، هـ]: (كهه).
(٦) صحيح؛ أخرجه أحمد (٢٣٧٧٢)، وأبو داود (٤٦٥٩)، والبخاري في الأدب المفرد (٢٣٤)، والبزار ٦/ ٤٩٦ (٢٥٣٢)، والطبراني (٦١٥٦)، والخطيب في تالي تلخيص المتشابه ١/ ١٧٠، والمزي ٢١/ ٤٨٦، وأبو نعيم في الإمامة ١/ ٣٤٢.

حضرت سلمان فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں آدم کی اولاد میں سے ہوں۔ پس میری امت کا کوئی بھی شخص جس پر میں نے لعنت کی ہو یا جس کو میں نے برا بھلا کہا ہو بغیر مستحق ہونے کے، پس تو اس کو رحمت عطا فرما۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31527]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31527، ترقيم محمد عوامة 30165)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30166 ترقیم الشثری: -- 31528
٣١٥٢٨ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن ابي سفيان عن جابر عن النبي ﷺ قال:"اللهم ايما مؤمن لعنته او سببته او جلدته فاجعلها له زكاة واجرا" (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن؛ أبو سفيان صدوق، أخرجه مسلم (٢٦٠٢)، وأحمد (١٥١٩٩).
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے اللہ! کوئی بھی مومن بندہ جس پر میں نے لعنت کی ہو یا جس کو میں نے برا بھلا کہا ہو یا میں نے اسے کوڑے لگائے ہوں۔ تو ان چیزوں کو اس کے لیے پاکی اور اجر کا ذریعہ بنا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31528]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31528، ترقيم محمد عوامة 30166)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30167 ترقیم الشثری: -- 31529
٣١٥٢٩ - [حدثنا عبد الله بن نمير عن الاعمش عن ابي صالح عن ابي هريرة قال: قال رسول الله ﷺ:"اللهم إنما انا بشر فاي رجل من المسلمين سببته او لعنته او جلدته فاجعلها زكاة ورحمة"] (١) (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) تكرر الخبر في: [ز].
(٢) صحيح؛ أخرجه البخاري (٦٣٦١)، ومسلم (٢٦٠١).

حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے اللہ! یقینا میں انسان ہوں۔ پس مسلمانوں میں سے کوئی بھی شخص جس کو میں نے برا بھلا کہا ہو یا جس پر میں نے لعنت کی ہو یا جس کو میں نے کوڑے لگائے ہوں۔ پس تو اسے پاکی دے اور رحمت سے نواز دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31529]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31529، ترقيم محمد عوامة 30167)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30168 ترقیم الشثری: -- 31530
٣١٥٣٠ - حدثنا ابن نمير عن الاعمش عن ابي سفيان عن جابر عن النبي ﷺ مثله غير انه قال:"زكاة واجرا" (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن؛ أبو سفيان صدوق، أخرجه مسلم (٢٦٠٢).
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ما قبل حدیث جیسی دعا فرمائی مگر آخر میں یوں فرمایا: کہ پاکی اور اجر عطا فرما۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31530]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31530، ترقيم محمد عوامة 30168)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30169 ترقیم الشثری: -- 31531
٣١٥٣١ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن ابي الضحى عن مسروق عن عائشة قالت: استاذن على (النبي) (١) صلى الله (عليه وسلم) (٢) رجلان فاغلظ لهما وسبهما (قالت) (٣) : قلت: يا رسول الله من اصاب منك خيرا مما اصاب هذان منك خيرا قال:"او ما علمت ما عاهدت عليه ربي" قالت له: وما عاهدت عليه ربك؟ قال:"قلت: اللهم ايما مؤمن سببته او لعنته او جلدته فاجعلها له مغفرة وعافية وكذا وكذا" (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (رسول اللَّه).
(٢) سقط من: [ط].
(٣) في [أ، ب، ط]: (قال).
(٤) صحيح؛ أخرجه مسلم (٢٦٠٠)، وأحمد (٢٤١٧٩).

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ دو آدمیوں نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اجازت طلب فرمائی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان پر غصہ کا اظہار فرمایا اور ان کو بُرا بھلا کہا، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: میں نے کہا: اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! ہر شخص نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بھلائی پائی۔ پس ان دونوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بھلائی نہیں پائی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا تم جانتی ہو کہ میں نے اپنے رب سے کیا معاہدہ کیا ہے؟ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے پوچھا: کہ آپ نے اپنے رب سے کیا معاہدہ کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں نے یوں کہا ہے کہ: اے اللہ! کوئی بھی مومن بندہ جس کو میں نے برا بھلا کہا ہو یا جس پر میں نے لعنت کی ہو یا جس کو میں نے کوڑے لگائے ہوں۔ پس آپ اس کو اتنی اور اتنی مغفرت اور عافیت بخش دیجیے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31531]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31531، ترقيم محمد عوامة 30169)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں