مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
62. في التعوذ في الشرك ما يقوله الرجل حين يبرأ منه
شرک سے پناہ مانگنے کے بیان میں کہ جب آدمی شرک سے بری ہو تو یہ کلمات پڑھے
ترقیم عوامۃ: 30163 ترقیم الشثری: -- 31525
٣١٥٢٥ - حدثنا عبد الله بن نمير حدثنا عبد الملك بن ابي سليمان عن ابي علي رجل من بني كاهل قال: خطبنا ابو موسى الاشعري فقال: خطبنا رسول الله ﷺ ⦗٢٦٢⦘ ذات يوم فقال:"ايها الناس، اتقوا (١) الشرك، فإنه اخفى من دبيب النمل"، فقال (٢) من شاء ان يقول: وكيف نتقيه وهو اخفى من دبيب النمل يا رسول الله؟ قال:"قولوا اللهم إنا نعوذ بك (٣) ان نشرك بك شيئا نعلمه ونستغفرك لما لا نعلم" (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: زيادة (هذا).
(٢) في [هـ]: زيادة (له).
(٣) في [هـ]: زيادة (من).
(٤) مجهول؛ لجهالة أبي علي، أخرجه أحمد (١٩٦٠٦)، والبخاري في التاريخ الكبير ٩/ ٥٨، والطبراني في الأوسط (٣٥٠٣).
حضرت ابو علی رضی اللہ عنہ جو قبیلہ بنو کاہل کے ایک شخص ہیں فرماتے ہیں کہ حضرت ابو موسیٰ اشعری نے ہم سے خطاب کیا اور فرمایا: کہ ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہم سے خطاب کرتے ہوئے فرمانے لگے: اے لوگو! شرک سے بچو یقینا وہ چیونٹی کی آھٹ سے بھی زیادہ خفی ہے۔ پس جس نے پوچھنا چاہا تو پوچھا: اے اللہ کے رسول ہم کیسے اس سے بچ سکتے ہیں حالانکہ وہ تو چیونٹی کی آہٹ سے بھی زیادہ خفی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم یہ کلمات پڑھ لیا کرو: اے اللہ! ہم آپ کی پناہ مانگتے ہیں کہ ہم آپ کے ساتھ شریک ٹھہرائیں اس چیز کو جس کو ہم جانتے ہیں، اور ہم آپ سے بخشش طلب کرتے ہیں ان گناہوں کی جن کو ہم نہیں جانتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31525]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31525، ترقيم محمد عوامة 30163)