مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
78. ما جاء في الرجل يلبس الشيطان عليه (صلاته)
اس آدمی کا بیان جس پر شیطان اس کی نماز کو مشتبہ کر دے
ترقیم عوامۃ: 30207 ترقیم الشثری: -- 31570
٣١٥٧٠ - حدثنا ابو اسامة عن الجريري عن ابي العلاء عن عثمان بن ابي ⦗٢٨٠⦘ العاص انه اتى رسول الله ﷺ فقال: يا رسول الله، إن الشيطان (قد) (١) حال بين صلاتي وقراءتي، فقال:"ذاك شيطان يقال له: خنزب، فإذا (احسست) (٢) به فاتفل (على) (٣) يسارك ثلاثا وتعوذ بالله من شره" (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ].
(٢) في [ط]: (حسبت)، وفي [أ، هـ]: (حسست).
(٣) في [هـ]: (عن).
(٤) صحيح؛ أخرجه مسلم (٢٢٠٣)، وأحمد (١٧٨٩٧).
حضرت عثمان بن ابی العاص فرماتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا میں نے عرض کیاَ: اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! یقینا شیطان میری نماز اور تلاوت کے درمیان حائل ہوگیا! تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ شیطان ہے جس کو خنزب کہا جاتا ہے۔ پس جب بھی تو اس کو محسوس کرے تو اپنے بائیں جانب تین مرتبہ تھوک دے۔ اور اللہ کی پناہ مانگ اس کے شر سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31570]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31570، ترقيم محمد عوامة 30207)