مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
79. ما ذكر عن قوم مختلفين مما (يدعون) به
ان دعائوں کا بیان جو مختلف اصحاب سے منقول ہیں
ترقیم عوامۃ: 30208 ترقیم الشثری: -- 31571
٣١٥٧١ - حدثنا الحسن بن موسى اخبرنا حماد بن سلمة عن ابي جعفر الخطمي عن محمد بن كعب عن عبد الله بن يزيد الخطمي انه كان يقول: اللهم ارزقني حبك وحب من (ينفعني) (١) حبه عندك، اللهم (و) (٢) ارزقني (ما) (٣) احب واجعله قوة لي فيما تحب، وما زويت عني مما احب فاجعله لي فراغا فيما تحب (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (يننفغي).
(٢) سقط من: [ب].
(٣) في [أ، ب، جـ، ك]: (مما).
(٤) صحيح؛ وورد مرفوعًا أخرجه الترمذي (٣٤٩١)، وابن المبارك في الزهد (٤٣٠)، والطبراني في الدعاء (١٤٠٣)، وابن الأثير في أسد الغابة ٣/ ٤٢٨.
حضرت محمد بن کعب فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن یزید الخطمی یوں دعا فرمایا کرتے تھے: اے اللہ! تو مجھے اپنی محبت سے نواز دے۔ اور اس شخص کی محبت سے جس کی محبت مجھے تیرے نزدیک نفع پہنچائے۔ اے اللہ! تو مجھے عطا فرما وہ چیز جسے میں پسند کرتا ہوں۔ اور تو مجھ میں قوت دے اس چیز کے بارے میں جسے تو پسند کرتا ہے اور میری محبوب چیزوں میں سے جو تو نے مجھ سے دور کی ہیں ان کے بدلے میرے دل کو ان چیزوں میں لگا دے جو تجھے محبوب ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31571]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31571، ترقيم محمد عوامة 30208)
ترقیم عوامۃ: 30209 ترقیم الشثری: -- 31572
٣١٥٧٢ - حدثنا عباد بن عوام عن حصين عن إبراهيم قال: كان منا رجل يقال له همام بن الحارث، وكان لا ينام إلا قاعدا في مسجده في صلاته وكان يقول: اللهم اشفني من النوم بيسير، وارزقني سهرا في طاعتك.
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ ہم میں ایک آدمی تھا جس کا نام حارث بن ھمام تھا۔ وہ نہیں سوتا تھا مگر مسجد میں تھوڑی دیر بیٹھ کر نماز کے حالت میں، اور یوں دعا کیا کرتا تھا: اے اللہ! تو مجھے تھوڑی سی ہی نیند کے ذریعہ شفا دے، اور مجھے اپنی فرمانبرداری میں جاگنا عطا فرما۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31572]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31572، ترقيم محمد عوامة 30209)
ترقیم عوامۃ: 30210 ترقیم الشثری: -- 31573
٣١٥٧٣ - حدثنا محمد بن بشر وابو اسامة عن مسعر قال: (حدثنا) (١) (زياد) (٢) ابن علاقة عن عمه (قطبة) (٣) بن مالك انه كان يقول: اللهم جنبني منكرات الاعمال والاخلاق والاهواء (والادواء) (٤) (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ك]: (حدثني).
(٢) في [ط]: (زيد).
(٣) في [أ، ب، ط]: (قبطة)، وفي [جـ]: (طبة).
(٤) في [أ، ط]: (اللأدواي)، وفي [ب]: (اللأدواني).
(٥) صحيح.
حضرت زیادہ بن علاقہ فرماتے ہیں کہ ان کے چچا حضرت قطبہ بن مالک یوں دعا فرمایا کرتے تھے: اے اللہ! تو مجھے محفوظ رکھ برے اعمال سے اور برے اخلاق سے، اور بری خواہشات سے اور بیماریوں سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31573]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31573، ترقيم محمد عوامة 30210)
ترقیم عوامۃ: 30211 ترقیم الشثری: -- 31574
٣١٥٧٤ - حدثنا وكيع عن مسعر عن الهيثم (١) عن طلحة عن مجاهد قال: كان يتعوذ من الاسد والاسود و (دوح) (٢) الاذى.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) هو الهيثم بن حبيب الصيرفي.
(٢) في [أ، ح، ط، هـ]: (روح)، وفي [ز]: (زوح).
حضرت طلحہ فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد پناہ مانگا کرتے تھے شیر سے، اور خطرناک سانپ سے اور نفس کی تکلیف سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31574]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31574، ترقيم محمد عوامة 30211)
ترقیم عوامۃ: 30212 ترقیم الشثری: -- 31575
٣١٥٧٥ - (١) حدثنا (عبيدة) (٢) بن حميد عن الاعمش عن طلحة (اليامي) (٣) عن ابي إدريس رجل من اهل اليمن كان يقول: اللهم اجعل نظري عبرا، وصمتي تفكرا، ومنطقي ذكرا.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زيادة في [ك]: (حدثنا أبو بكر قال).
(٢) في [ك]: (عبدة)، وفي [جـ]: غير واضحة.
(٣) في [أ، ط، هـ]: (البارقي).
حضرت طلحہ الیامی فرماتے ہیں کہ حضرت ابو ادریس جو کہ اہل یمن مں ا سے ہیں وہ یوں دعا فرمایا کرتے تھے: اے اللہ! میری آنکھ کو رونے والا بنا دے اور میری خاموشی کو سوچنے والا بنا دے اور میرے بولنے کو ذکر میں بدل دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31575]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31575، ترقيم محمد عوامة 30212)
ترقیم عوامۃ: 30213 ترقیم الشثری: -- 31576
٣١٥٧٦ - حدثنا عبد الوهاب الثقفي عن ايوب عن ابي قلابة انه قال في دعائه: اللهم إني اسالك الطيبات، (وترك) (١) المنكرات، وحب المساكين، وان تتوب علي، وإذا اردت بعبادك فتنة فتوفني غير مفتون.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (وبرك).
حضرت ایوب فرماتے ہیں کہ حضرت ابو قلابہ نے اپنی دعا میں یہ کلمات کہے: اے اللہ! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں پاکیزہ چیزوں کا، اور برائیوں کے چھوڑنے کا، اور مسکینوں کی محبت کا اور یہ کہ تو میری توبہ قبول کرلے، اور جب تو اپنے بندوں کو فتنہ میں مبتلا کرنے کا ارادہ کرے تو مجھے فتنہ میں مبتلا کے بغیر ہی موت دے دینا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31576]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31576، ترقيم محمد عوامة 30213)
ترقیم عوامۃ: 30214 ترقیم الشثری: -- 31577
٣١٥٧٧ - حدثنا عبد الله بن نمير حدثنا موسى بن مسلم الطحان عن عبد الرحمن بن سابط قال: كان نفر (متواخين) (١) قال: ففقدوا رجلا منهم اياما، (ثم) (٢) اتاهم فقالوا: اين كنت؟ فقال: دين كان علي، فقال: هلا دعوت (بهؤلاء) (٣) الدعوات: اللهم منفس كل كرب، وفارج كل هم، وكاشف كل غم، ومجيب دعوة المضطرين، رحمن الدنيا والآخرة ورحيمهما، انت رحماني فارحمني يا رحمن رحمة تغنيني بها عن رحمة من سواك.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط]: (متواخيين).
(٢) سقط من: [ك].
(٣) في [أ، هـ]: (هؤلاء).
حضرت عبد الرحمن بن سابط فرماتے ہیں کہ کچھ لوگ آپس میں بھائی بھائی بن گئے تھے، راوی کہتے ہیں: پھر ان لوگوں نے اپنے ایک ساتھی کو کچھ دن گم پایا پھر وہ واپس آگیا، انہوں نے پوچھا: تم کہاں تھے؟ پس وہ کہنے لگا! مجھ پر قرض تھا۔ تو ایک شخص نے کہا: تم نے ان کلمات کے ذریعہ دعا کیوں نہ مانگی؟ اے اللہ! غموں کے دور کرنے والے، اور مصیبت کے دور کرنے والے، اور ہر غم کو ہٹانے والے، اور مجبوروں کی پکار کا جواب دینے والے، دنیا اور آخرت کے رحمن، اور ان دونوں کے رحیم، تو ہی میرا رحمن ہے، پس مجھ پر رحم فرما، اے رحمن! ایسی رحمت کہ جس کے ذریعہ میں تیرے علاوہ کی رحمت سے بےنیاز ہو جاؤں! [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31577]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31577، ترقيم محمد عوامة 30214)
ترقیم عوامۃ: 30215 ترقیم الشثری: -- 31578
٣١٥٧٨ - حدثنا عبيدة بن حميد عن داود عن الشعبي قال: دخلنا على ربيع بن خيثم فدعا بهذه الدعوات: اللهم لك الحمد كله، وبيدك الخير كله، وإليك يرجع الامر كله، وانت إله (الخلق) (١) كله، (نسالك) (٢) من الخير كله، ونعوذ بك من الشر كله.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط، هـ]: (الحمد).
(٢) في [ك]: (نسلك).
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ ہم لوگ حضرت ربیع بن خثیم پر داخل ہوئے تو انہوں نے ان کلمات کے ساتھ دعا مانگی۔ اے اللہ! تمام کی تمام تعریفیں تیرے ہی لیے ہیں۔ اور تمام بھلائیاں تیرے ہی قبضہ میں ہیں، اور تیری طرف ہی تمام معاملات لوٹتے ہیں، اور تو ہی تمام مخلوق کا معبود ہے، ہم تجھ سے تمام بھلائیوں کا سوال کرتے ہیں، اور ہم تیری ہی پناہ مانگتے ہیں تمام شرور سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31578]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31578، ترقيم محمد عوامة 30215)
ترقیم عوامۃ: 30216 ترقیم الشثری: -- 31579
٣١٥٧٩ - حدثنا يزيد بن هارون اخبرنا علي بن مسعدة عن عبد الله الرومي قال: كنا عند انس بن مالك فقال له رجل: يا ابا حمزة، إن إخوانك يحبون ان تدعو لهم، فقال: اللهم اغفر لنا وارحمنا وآتنا في الدنيا حسنة وفي الآخرة حسنة وقنا عذاب النار، قالوا: (زدنا) (١) يا ابا حمزة، فردها عليهم، قالوا: زدنا يا ابا حمزة، قال: حسبنا الله، يا ابا فلان، إن اعطيناها فقد اعطينا خير الدنيا والآخرة (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: (زد).
(٢) ضعيف؛ لضعف علي بن مسعدة.
حضرت عبد اللہ الرومی فرماتے ہیں کہ ہم لوگ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے پاس تھے۔ تو ایک آدمی ان سے کہنے لگا: اے ابو حمزہ! یقینا آپ کے بھائی پسند کرتے ہیں کہ آپ ان کے لیے دعا فرمائیں: تو آپ نے یوں دعا فرمائی! اے اللہ! تو ہماری مغفرت فرما۔ اور ہم پر رحم فرما، اور ہمیں دنیا میں بھلائی عطا فرما، اور ہمیں آخرت میں بھلائی عطا فرما اور ہمیں جہنم کے عذاب سے محفوظ فرما ان لوگوں نے عرض کیا: اے ابوحمزہ! ہمارے لیے مزید دعا کیجیے: تو انہوں نے دوبارہ یہی دعا فرمائی: ان لوگوں نے عرض کیا: اے ابو حمزہ ہمارے لیے مزید دعا کیجیے، تو آپ نے فرمایا: اے ابو فلاں ہمیں اللہ کافی ہے، اگر ہمیں یہ سب کچھ عطا کردیا گیا تو ہمیں دنیا اور آخرت کی بھلائی دے دی گئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31579]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31579، ترقيم محمد عوامة 30216)
ترقیم عوامۃ: 30217 ترقیم الشثری: -- 31580
٣١٥٨٠ - حدثنا محمد ابن فضيل عن ليث عن مجاهد عن (تبيع) (١) عن كعب قال: لولا كلمات اقولهن لجعلتني اليهود اصيح مع الحمر الناهقة واعوي مع الكلاب العاوية: اعوذ بوجهك الكريم، وباسمك العظيم، وبكلماتك التامة التي لا يجاوزهن بر ولا فاجر، الذي لا يخفر جاره من شر ما ينزل من السماء وما يعرج فيها ومن شر ما (خلق) (٢) وذرا وبرا.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط، هـ]: (تبيح).
(٢) في [ط]: (خلقا).
حضرت تبیع فرماتے ہیں کہ حضرت کعب نے ارشاد فرمایا: اگر یہ کلمات نہ ہوتے جن کو میں پڑھتا ہوں تو یہود مجھے ایسا بنا دیتے کہ میں چیخنے والے گدھوں کے ساتھ چیختا اور بھونکنے والے کتوں کے ساتھ میں بھونکتا: وہ کلمات یہ ہیں، میں پناہ مانگتا ہوں تیرے اس معزز چہرے کی، اور تیرے عظیم نام کی، اور تیرے مکمل کلمات کی جن سے کوئی نیک اور بدکار تجاوز نہیں کرسکتا، اور جس کے پڑوسی کو پناہ نہیں دی جاتی، ہر اس چیز کے شر سے جو آسمان سے اترتی ہے اور جو چیز آسمان میں بلند ہوتی ہے۔ اور اس چیز کے شر سے جس کو اس نے تخلقر کیا، وجود بخشا اور پیدا کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31580]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31580، ترقيم محمد عوامة 30217)