مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
79. ما ذكر عن قوم مختلفين مما (يدعون) به
ان دعائوں کا بیان جو مختلف اصحاب سے منقول ہیں
ترقیم عوامۃ: 30218 ترقیم الشثری: -- 31581
٣١٥٨١ - حدثنا جعفر بن عون عن ابي العميس عن عون قال: قالت اسماء بنت ابي بكر: من قرا بعد الجمعة فاتحة الكتاب و ﴿قل هو الله احد﴾، و ﴿قل اعوذ برب الفلق﴾ و ﴿قل اعوذ برب الناس﴾ حفظ ما بينه وبين الجمعة (الاخرى) (١) (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٢) صحيح.
حضرت عون فرماتے ہیں کہ حضرت اسماء بنت ابوبکر نے ارشاد فرمایا: جو شخص جمعہ کی نماز کے بعد سورة فاتحہ، سورة اخلاص، سورة فلق اور سورة الناس کی تلاوت کرتا ہے، تو اس جمعہ سے لے کر اگلے جمعہ تک کے لیے اس کی حفاظت کردی جاتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31581]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31581، ترقيم محمد عوامة 30218)
ترقیم عوامۃ: 30219 ترقیم الشثری: -- 31582
٣١٥٨٢ - حدثنا عبيد الله بن موسى عن (شيبان عن فراس) (١) عن الشعبي عن ابي مسلم انه كان يقول في آخر قوله: (وصل) (٢) الله بالإيمان (اخوتكم) (٣) ، وقرب برحمته مودتكم، ومكن بإحسانه كرامتكم، ونور بالقرآن صدوركم.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، جـ، ح، ز، ط، ك، هـ]: (فراس عن شيبان).
(٢) في [ط]: (وصلي).
(٣) في [ك]: (إخوتك).
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت ابو مسلم اپنی بات کے آخر میں یوں فرماتے تھے: اللہ تمہاری مواخات کو ایمان کے ذریعہ جو ڑ دے، اور تمہارے محبوبین کو اپنی رحمت سے قریب کر دے۔ اور تمہارے معززین کو اپنے فضل سے قدرت عطا فرمائے، اور قرآن کے ذریعہ سے تمہارے سینوں کو منور کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31582]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31582، ترقيم محمد عوامة 30219)