مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
90. ما يدعو به الرجل وهو يسعى بين (الصفا) والمروة
جو شخص صفا اور مروہ کے درمیان سعی کرے تو وہ یوں دعامانگے
ترقیم عوامۃ: 30262 ترقیم الشثری: -- 31625
٣١٦٢٥ - (١) حدثنا محمد بن الفضيل عن العلاء بن المسيب عن ابيه قال: كان عمر إذا مر بالوادي بين الصفا والمروة يسعى فيه (و) (٢) يقول: رب اغفر وارحم وانت الاعز الاكرم (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زيادة في [ك]: (حدثنا أبو بكر قال).
(٢) سقط من: [أ، هـ].
(٣) منقطع؛ المسيب لم يسمع من عمر.
حضرت المسیب فرماتے ہیں کہ حضرت عمر جب صفا اور مروہ کی وادی میں سعی کرتے ہوئے گزرتے تھے تو یوں دعا فرماتے: اے میرے رب! مغفرت فرما اور رحم فرما، اور تو بہت عزت والا اور کرم والا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31625]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31625، ترقيم محمد عوامة 30262)
ترقیم عوامۃ: 30263 ترقیم الشثری: -- 31626
٣١٦٢٦ - حدثنا ابو خالد الاحمر عن الاعمش عن شقيق عن مسروق عن عبد الله قال: كان إذا سعى في بطن الوادي قال: رب اغفر وارحم، إنك انت الاعز الاكرم (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن؛ أبو خالد صدوق.
حضرت مسروق فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ جب صفا اور مروہ کی وادی میں سعی کرتے تو یوں دعا فرماتے: اے میرے رب مغفرت فرما اور رحم فرما، یقینا تو عزت والا اور کرم کرنے والا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31626]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31626، ترقيم محمد عوامة 30263)
ترقیم عوامۃ: 30264 ترقیم الشثری: -- 31627
٣١٦٢٧ - حدثنا ابو خالد الاحمر عن الحجاج عن ابي إسحاق عن (الهيثم ابن) (١) حنش عن ابن عمر انه كان يقول: رب اغفر وارحم انت الاعز الاكرم (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، ط، ك].
(٢) مجهول؛ الهيثم بن حنش مجهول.
حضرت الھیثم بن حنش فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما یوں دعا مانگا کرتے تھے، میرے رب! مغفرت فرما اور رحم فرما، یقینا تو بہت زیادہ عزت والا اور کرم کرنے والا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31627]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31627، ترقيم محمد عوامة 30264)
ترقیم عوامۃ: 30265 ترقیم الشثری: -- 31628
٣١٦٢٨ - حدثنا عبدة بن سليمان عن هشام بن عروة ان اباه كان يقول: وهو يسعى بين الصفا والمروة: ⦗٢٩٩⦘ اللهم إن هذا (واحد) (١) [إن تما … اتمه الله وقد اتما] (٢)
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب، جـ، ط]: (وحده).
(٢) سقط من: [أ، ط، هـ].
حضرت ہشام بن عروہ فرماتے ہیں کہ ان کے والد حضرت عروہ صفا اور مروہ کی سعی کے درمیان یہ شعر پڑھا کرتے تھے۔ یقینا یہ ایک (چکر) اگر مکمل ہواتو اللہ نے اس کو مکمل کیا۔ اور تحقیق وہ مکمل ہوگیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31628]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31628، ترقيم محمد عوامة 30265)