مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
91. ما يدعو به إذا رمى الجمرة
جب شیطان کو کنکری مارے تو یوں دعا کرے
ترقیم عوامۃ: 30266 ترقیم الشثری: -- 31629
٣١٦٢٩ - حدثنا عبد الله بن إدريس عن ليث عن محمد بن عبد الرحمن بن يزيد عن ابيه قال: افضت مع عبد الله فرمى (بسبع) (١) حصيات يكبر مع كل حصاة واستبطن الوادي حتى إذا فرغ قال: اللهم اجعله حجا مبرورا وذنبا مغفورا، (ثم) (٢) قال: هكذا رايت الذي انزلت عليه سورة (البقرة) (٣) صنع (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ط، ك]: (سبع).
(٢) سقط من: [أ، ط].
(٣) في [ط]: (البقور).
(٤) ضعيف؛ لضعف ليث بن أبي سليم.
حضرت محمد بن عبد الرحمن بن یزید فرماتے ہیں کہ میں حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے ساتھ وقوف عرفہ کے اختتام پر منیٰ واپس لوٹا، تو آپ نے سات کنکریاں ماریں، آپ ہر کنکری کے ساتھ تکبیر پڑھتے تھے، اور پھر واوی میں اترے اور یوں دعا فرمائی، اے اللہ! اس حج کو مقبول بنا دے اور گناہ کی بخشش فرما دے، پھر یوں ارشاد فرمایا: اس طرح میں نے دیکھا تھا جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر سورة بقرہ نازل ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایسا کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31629]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31629، ترقيم محمد عوامة 30266)
ترقیم عوامۃ: 30267 ترقیم الشثری: -- 31630
٣١٦٣٠ - حدثنا ابو الاحوص عن ابي إسحاق عن الهيثم بن حنش قال: سمعت ابن عمر حين رمى الجمار يقول: اللهم اجعله حجا مبرورا وذنبا مغفورا (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مجهول؛ لجهالة الهيثم بن حنش.
حضرت الھیثم بن حنش فرماتے ہیں کہ میں نے رمی جمار کے وقت حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کو یوں دعا کرتے ہوئے سنا: اے اللہ! اس حج کو مقبول بنا دے، اور گناہوں کی بخشش فرما دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31630]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31630، ترقيم محمد عوامة 30267)
ترقیم عوامۃ: 30268 ترقیم الشثری: -- 31631
٣١٦٣١ - حدثنا عبد الرحمن بن مهدي عن مغيرة قال: قلت لإبراهيم: ما اقول إذا رميت الجمرة؟ قال: قل: اللهم اجعله حجا مبرورا وذنبا مغفورا، قال: (قلت) (١) : اقوله مع كل حصاة؟ قال: نعم، إن شئت.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ط، هـ].
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم سے پوچھا: جب میں شیطان کو کنکری ماروں تو کیا دعا پڑھوں؟ آپ نے ارشاد فرمایا: یہ دعا پڑھو: اے اللہ! اس حج کو مقبول بنا دے، اور گناہوں کو بخش دے، مغیرہ کہتے ہیں: میں نے پوچھا: کیا یہ کلمات میں ہر کنکری کے ساتھ پڑھوں؟ تو آپ نے ارشاد فرمایا! جی ہاں! اگر تم چاہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31631]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31631، ترقيم محمد عوامة 30268)