🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

93. ما يدعو به عشية عرفة
وقوف عرفہ کی رات میں یوں دعا کرے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30272 ترقیم الشثری: -- 31635
٣١٦٣٥ - حدثنا وكيع عن موسى بن عبيدة عن اخيه عن علي قال: قال رسول الله ﷺ:"اكثر دعائي ودعاء الانبياء قبلي بعرفة: لا إله إلا الله وحده لا شريك له، له الملك وله الحمد وهو على كل شيء قدير، اللهم اجعل في قلبي نورا وفي سمعي نورا وفي بصري نورا، اللهم اشرح لي صدري وشر لي امري، واعوذ بك من (وسواس) (١) الصدر وشتات الامر وفتنة القبر، اللهم إني اعوذ بك من شر ما يلج في الليل ومن شر ما يلج في النهار ومن شر ما تهب به الرياح (٢) " (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ك]: (وساوس).
(٢) في [هـ]: زيادة (ومن شر بوائق الدهر).
(٣) ضعيف منقطع؛ موسى ضعيف، وأخوه لم يدرك عليًّا، أخرجه البيهقي ٥/ ١١٧، وإسحاق كما في المطالب (١٢٣٩)، وابن عبد البر ٦/ ٤٠، وبنحوه أخرجه الترمذي (٣٥٢٠)، وابن خزيمة (٢٨٤١)، وأبو نعيم في تاريخ أصبهان ١/ ٢٢٦.

حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میری اور مجھ سے پہلے تمام انبیاء کی عرفہ کے مقام پر زیادہ مانگی جانے والی دعا یہ ہے: اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کا ملک ہے اور اسی کے لیے تعریف ہے۔ اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے۔ اے اللہ! تو میرے دل میں نور کو ڈال دے۔ اور میرے کانوں میں بھی نور کو ڈال دے، اور میری آنکھوں میں بھی نور ڈال دے، اے اللہ! میرے لیے میرے سینہ کو کھول دے، اور میرے لیے میرے معاملہ کو آسان فرما، اور میں تیری پناہ مانگتا ہوں سہنش کے وساوس سے، اور معاملہ کے بگڑنے سے اور قبر کے فتنہ سے، اے اللہ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں ہر اس چیز کے شر سے جو رات میں داخل ہوتی ہے اور ہر چیز کے شر سے جو دن میں داخل ہوتی ہے، اور اس چیز کے شر سے جس کو ہوائیں چلاتی ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31635]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31635، ترقيم محمد عوامة 30272)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30273 ترقیم الشثری: -- 31636
٣١٦٣٦ - حدثنا وكيع عن (نضر) (١) بن عربي عن ابن ابي حسين قال: قال رسول الله ﷺ:"اكثر دعائي ودعاء الانبياء قبلي بعرفة: لا إله إلا الله وحده لا شريك له، له الملك وله الحمد يحيى ويميت وهو على كل شيء قدير" (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (نصر).
(٢) مرسل؛ ابن أبي حسين تابعي.

حضرت ابن ابی حسین فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: عرفہ کے مقام پر کثرت سے کی جانے والی میری دعا اور مجھ سے پہلے کے انبیاء کی دعا یہ ہے: اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کا ملک ہے اور اسی کی تعریف ہے، وہ ہی زندگی دیتا ہے اور وہ ہی موت دیتا ہے اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31636]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31636، ترقيم محمد عوامة 30273)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30274 ترقیم الشثری: -- 31637
٣١٦٣٧ - حدثنا جرير عن منصور عن هلال (عن) (١) ابي شعبة قال: كنت بجنب ابن عمر بعرفة وإن ركبتي لتمس ركبته، او (فخذي) (٢) (يمس) (٣) فخذه، فما سمعته يزيد على هؤلاء الكلمات: لا إله إلا الله وحده لا شريك له، له الملك وله الحمد وهو على كل شيء قدير، حتى افاض من عرفة إلى جمع (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط، هـ]: (بن).
(٢) في [س، ط، هـ]: (فخذه).
(٣) في [ط]: (يمسى).
(٤) مجهول؛ لجهالة أبي شعبة الأشجعي البصري.

حضرت ابو شعبہ فرماتے ہیں کہ میں میدان عرفات میں حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے پہلو میں تھا۔ اور میرا گھٹنا ان کے گھٹنے سے چھو رہا تھا، یا میری ران ان کی ران سے چھو رہی تھی، پس میں نے نہیں سنا کہ انہوں نے ان کلمات پر کچھ زیادتی کی ہو، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کا ملک ہے اور اسی کے لیے تعریف ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔ یہاں تک کہ وہ میدان عرفات سے منیٰ کی طرف لوٹ گئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31637]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31637، ترقيم محمد عوامة 30274)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30275 ترقیم الشثری: -- 31638
٣١٦٣٨ - حدثنا محمد بن فضيل عن الاعمش عن عمرو بن مرة عن عبد الرحمن بن شبر قال: قلت: لابن الحنفية (ما خير) (١) ما (نقول) (٢) في حجنا؟ قال: لا إله إلا الله والله اكبر.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط].
(٢) في [ط]: (تقول)، وفي [جـ]: (تقولوا).

حضرت عبد الرحمن بن بشر فرماتے ہیں کہ میں نے ابن حنفیہ سے پوچھا: سب سے بہتر کلمات کیا ہیں جو ہم اپنے حج کے دوران پڑھیں؟ تو آپ نے ارشاد فرمایا: اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور اللہ سب سے بڑا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31638]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31638، ترقيم محمد عوامة 30275)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30276 ترقیم الشثری: -- 31639
٣١٦٣٩ - حدثنا وكيع عن مسعر عن عمرو بن مرة عن (رجل) (١) عن ابن الحنفية مثله.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (زجل).
اس مذکورہ سند کے ساتھ بھی حضرت ابن حنفیہ کا ما قبل جیسا ارشاد نقل کیا گیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31639]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31639، ترقيم محمد عوامة 30276)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30277 ترقیم الشثری: -- 31640
٣١٦٤٠ - حدثنا حميد بن عبد الرحمن عن سعيد بن السائب عن داود بن ابي عاصم قال: وقفت مع سالم بن عبد الله بعرفة انظر كيف يصنع؟ فكان في الذكر والدعاء حتى افاض.
حضرت داؤد بن ابی عاصم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سالم بن عبد اللہ کے ساتھ میدان عرفات میں وقوف کیا میں دیکھتا رہا کہ وہ کیا کرتے ہیں؟ پس وہ ذکر اور دعا میں مشغول رہے یہاں تک کہ منیٰ واپس لوٹ گئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31640]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31640، ترقيم محمد عوامة 30277)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں