مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
109. ما يدعو به الرجل إذا دخل على أهله
جب آدمی اپنی بیوی سے ہمبستری کا ارادہ کرے تو یہ دعا پڑھے
ترقیم عوامۃ: 30351 ترقیم الشثری: -- 31715
٣١٧١٥ - حدثنا (جرير) (١) بن عبد الحميد عن منصور عن سالم عن كريب عن ابن عباس قال: قال رسول الله ﷺ:"لو ان احدكم إذا اراد ان ياتي اهله قال: بسم الله اللهم جنبنا الشيطان وجنب الشيطان ما رزقتنا، فإنه إن يقدر بينهما ولد في ذلك لم يضره شيطان ابدا" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (حر).
(٢) صحيح؛ أخرجه البخاري (٣٢٧١)، ومسلم (١٤٣٤).
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب تم میں سے کوئی شخص اپنی بیوی سے ہمبستری کا ارادہ کرے تو یہ دعاپڑھ لے: اللہ کا نام لے کر کرتا ہوں، اے اللہ! تو ہمیں شیطان سے محفوظ فرما اور جو تو اولاد ہمیں دے اس کو بھی شیطان سے محفوظ فرما۔ پس اگر اس فعل میں اس کے لیے کوئی بچہ مقدر ہوگا تو شیطان اس کو کبھی نقصان نہیں پہنچا سکے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31715]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31715، ترقيم محمد عوامة 30351)
ترقیم عوامۃ: 30352 ترقیم الشثری: -- 31716
٣١٧١٦ - حدثنا عبد الله بن إدريس عن داود عن ابي نضرة عن ابي سعيد مولى ابي اسيد (قال) (١) : تزوجت وانا مملوك فدعوت نفرا من اصحاب النبي ﷺ منهم (ابن مسعود) (٢) وابو ذر وحذيفة (يعلمونني) (٣) فقال: إذا دخل عليك اهلك فصل ركعتين ثم سل الله من خير ما دخل عليك، ثم تعوذ به من شره، ثم (شانك) (٤) وشان اهلك (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ].
(٢) في [أ، جـ، ط، ك]: (أبو مسعود).
(٣) في [ك]: (يعلموني).
(٤) في [هـ]: (شأن).
(٥) مجهول؛ لجهالة أبي سعيد مولى أبي أسيد، أخرجه عبد الرزاق (٣٨٢٢)، وابن حبان في الثقات ٥/ ٥٨٨، وصالح بن أحمد في مسائله ٢/ ٣٠٤، والبيهقي ٣/ ١٢٦، وابن حزم في المحلى ٤/ ٢١١، ومحمد بن عبد اللَّه الأنصاري في حديثه (١٠).
حضرت ابو سعید جو کہ ابو اسید کے آزاد کردہ غلام ہیں فرماتے ہیں: میں نے شادی کی اس حال میں کہ میں غلام تھا۔ پس میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اصحاب میں سے ایک جماعت کو دعوت دی جن میں حضرت ابو مسعود اور حضرت ابو ذر اور حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ وغیرہ حضرات بھی شامل تھے۔ ان لوگوں نے مجھے آداب سکھائے پس کہنے لگے: جب تیرے گھر والے تیرے پاس حاضر ہوں پس تو دو رکعت نماز پڑھ۔ اور اللہ سے خیر مانگ ان کے تیرے پاس آنے کی۔ پھر ان کے شر سے اللہ کی پناہ مانگ۔ پھر تو جانے اور تیرے گھر والے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31716]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31716، ترقيم محمد عوامة 30352)
ترقیم عوامۃ: 30353 ترقیم الشثری: -- 31717
٣١٧١٧ - حدثنا الحسن بن موسى قال: حدثنا حماد بن سلمة عن عطاء بن السائب عن ابن اخي علقمة بن قيس عن علقمة ان ابن مسعود كان إذا غشي اهله ⦗٣٢٥⦘ فانزل (قال) (١) : اللهم لا تجعل للشيطان فيما (رزقتنا) (٢) نصيبا (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط، هـ]: (فقال).
(٢) في [جـ، ك]: (رزقتني).
(٣) مجهول؛ لجهالة ابن أخي علقمة.
حضرت علقمہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن مسعود جب اپنی بیوی سے ہمبستری کرتے تو انزال ہونے کے بعد یہ دعا پڑھتے۔ اے اللہ! جو اولاد تو ہمیں دے شیطان کو اس میں سے کچھ حصہ بھی مت دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31717]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31717، ترقيم محمد عوامة 30353)