مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
139. فيما اصطفى الله من الكلام
ان کلمات کا بیان جو اللہ نے اس کلام میں سے منتخب کیے ہیں
ترقیم عوامۃ: 30446 ترقیم الشثری: -- 31815
٣١٨١٥ - حدثنا مصعب بن المقدام قال: حدثني إسرائيل عن ابي سنان ضرار بن مرة عن ابي صالح الحنفي عن ابي سعيد الخدري وابي هريرة قال: قال رسول الله ﷺ:"إن الله اصطفى من الكلام اربعا: سبحان الله والحمد لله ولا إله إلا الله والله اكبر"، ثم قال:"من قال: سبحان الله كتب له عشرون حسنة وحط عنه عشرون سيئة، ومن قال: الله اكبر فمثل ذلك، ومن قال: لا إله إلا الله فمثل ذلك، ومن قال: الحمد لله رب العالمين من قبل نفسه (كتبت) (١) له (٢) ثلاثون حسنة وحط عنه ⦗٣٥٩⦘ ثلاثون سيئة" (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (كتب).
(٢) زيد في [هـ]: (بها).
(٣) حسن؛ مصعب بن المقدام صدوق، أخرجه أحمد (٨٠١٢)، والنسائي في عمل اليوم والليلة (٨٤٠)، والحاكم ١/ ٥١٢، والبزار (٣٠٧٤/ كشف)، وابن عبد البر في التمهيد ٦/ ٤٧، والبيهقي في شعب الإيمان (٥٧٦).
حضرت ابو سعید خدری اور حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بیشک اللہ نے اپنے کلام میں سے چار کلمے چُنے ہیں: اللہ تمام عیوب سے پاک ہے، اور سب تعریفیں اللہ کے لیے ہیں۔ اور اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں۔ اور اللہ سب سے بڑا ہے، پھر فرمایا: جو شخص کہتا ہے: اللہ تمام عیوب سے پاک ہے، تو اس کے لیے بیس نیکیاں لکھ دی جاتی ہیں، اور اس کے بیس گناہوں کو مٹا دیا جاتا ہے، اور جو شخص کہے: اللہ سب سے بڑا ہے، تو اس کے لیے بھی یہی ثوابب ہے، اور جو شخص کہے: اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، تو اس کے لیے بھی ایسا ہی ثواب ہے، اور جو شخص اپنی طرف سے یوں کہے: سب تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے، تو اس کے لیے تیس نیکیاں لکھ دی جاتی ہیں اور اس کے تیس گناہوں کو مٹا دیا جاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31815]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31815، ترقيم محمد عوامة 30446)