مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
150. فيمن كره أن يدعو بالموت (ونهى عنه)
اس شخص کا بیان جو موت کی دعا کرنے کو ناپسند کرتا ہے اور اس سے روکتا ہے
ترقیم عوامۃ: 30475 ترقیم الشثری: -- 31845
٣١٨٤٥ - حدثنا (عبد) (١) الله بن إدريس عن إسماعيل عن قيس قال: دخلنا على خباب وقد اكتوى سبع كيات في بطنه، فقال: لولا ان رسول الله ﷺ نهانا ان ندعو بالموت لدعوت به (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ]: (عبيد).
(٢) صحيح؛ أخرجه البخاري (٥٦٧٢)، ومسلم (٢٦٨١).
حضرت قیس فرماتے ہیں کہ ہم حضرت خباب کی عیادت کے لیے تشریف لے گئے اس حال میں کہ انہوں نے اپنے پیٹ میں سات جگہ داغ لگوائے تھے، پس فرمانے لگے۔ اگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں موت کی دعا کرنے سے منع نہ فرمایا ہوتا تو میں ضرور اس کی دعا کرتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31845]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31845، ترقيم محمد عوامة 30475)
ترقیم عوامۃ: 30476 ترقیم الشثری: -- 31846
٣١٨٤٦ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن (ابي) (١) ظبيان قال: كنت جالسا عند ابن عمر فسمع (رجلا) (٢) يتمنى الموت، قال: فرفع إليه ابن عمر بصره فقال: ⦗٣٦٨⦘ (لا تمن) (٣) الموت فإنك ميت، ولكن (سل) (٤) الله العافية (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ك].
(٢) سقط من: [جـ، ك].
(٣) في [أ، ح، ط، هـ]: (تمنى).
(٤) في [ب]: (تسأل).
(٥) صحيح.
حضرت ابو ظبیان فرماتے ہیں کہ میں حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس بیٹھا ہوا تھا پس آپ نے ایک آدمی کو موت کی تمنا کرتے ہوئے سنا۔ راوی کہتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے اپنی آنکھیں فوراً اس کی طرف اٹھائیں پھر فرمایا: تو موت کی خواہش مت کر، تو نے مرنا تو ہے، لیکن تو اللہ سے عافیت کا سوال کر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31846]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31846، ترقيم محمد عوامة 30476)
ترقیم عوامۃ: 30477 ترقیم الشثری: -- 31847
٣١٨٤٧ - حدثنا عبيدة بن حميد عن حميد عن انس قال: قال رسول الله ﷺ:"لا يتمنى احدكم الموت لضر نزل به في الدنيا" (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه البخاري (٦٣٥١)، ومسلم (٢٦٨٠).
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم میں سے کوئی بھی شخص دنیا میں اترنے والی کسی مصیبت و تکلیف کی وجہ سے موت کی خواہش نہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31847]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31847، ترقيم محمد عوامة 30477)