مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
178. ما يدعو به الرجل إذا فرغ من وضوئه
جب آدمی وضو سے فارغ ہو تو یوں دعا کرے اور یہ کلمات پڑھے
ترقیم عوامۃ: 30513 ترقیم الشثری: -- 31884
٣١٨٨٤ - حدثنا وكيع عن سفيان عن ابي هاشم الواسطي عن ابي مجلز عن قيس بن عباد عن ابي سعيد الخدري قال: من قال إذا فرغ من وضوئه: سبحانك اللهم وبحمدك، اشهد ان لا إله إلا انت، استغفرك واتوب إليك، ختمت بخاتم، ثم رفعت تحت العرش فلم يكسر إلى يوم القيامة (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه النسائي (٩٩١١)، وعبد الرزاق (٧٣٠ و ٦٠٢٣)، وابن السني (٨٢)، والطبراني في الدعاء (٣٩١)، وورد مرفوعًا أخرجه النسائي (٩٩٠٩)، والحاكم ١/ ٥٦٤، وأحمد في العلل ٢/ ٢٥١، والطبراني في الأوسط (١٤٥٥)، وابن السني (٣٠)، والبيهقي في الدعوات (٥٩) وفي الشعب (٢٧٥٤)، والخطيب ٨/ ٢٤.
حضرت قیس بن عباد فرماتے ہیں کہ حضرت ابو سعید خدری نے ارشاد فرمایا: جو شخص وضو سے فارغ ہو کر یہ کلمات پڑھے: پاک ہے تو اے اللہ! اور سب تعریف تیرے لیے ہے۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ تیرے سوا کوئی معبود برحق نہیں۔ میں تجھ سے معافی مانگتا ہوں۔ اور تیرے سامنے توبہ کرتا ہوں۔ تو ان کلمات پر ایک مہر لگا دی جاتی ہے اور انہیں عرش کے نیچے کی جانب اٹھا لیا جاتا ہے، پھر اسے قیامت کے دن تک نہیں توڑا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31884]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31884، ترقيم محمد عوامة 30513)
ترقیم عوامۃ: 30514 ترقیم الشثری: -- 31885
٣١٨٨٥ - حدثنا عبد الله بن نمير وعبد الله بن داود عن الاعمش عن إبراهيم بن المهاجر عن سالم بن ابي الجعد قال: كان علي يقول إذا فرغ من وضوئه: اشهد ان لا إله إلا الله واشهد ان محمدا عبده ورسوله، رب اجعلني من التوابين واجعلني من المتطهرين (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن؛ إبراهيم بن مهاجر صدوق، أخرجه عبد الرزاق (٧٣١)، وابن فضيل في الدعاء (٦٢)، وقد ورد الخبر من طريق سالم عن ثوبان، أخرجه الطبراني في الأوسط (٤٨٩٥).
حضرت سالم بن ابی الجعد فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ وضو سے فارغ ہو کر یوں دعا فرمایا کرتے تھے؛ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی بھی معبود برحق نہیں۔ اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔ میرے رب، مجھے توبہ کرنے والوں میں سے بنا دے، اور مجھے پاک صاف بندوں میں سے بنا دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31885]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31885، ترقيم محمد عوامة 30514)
ترقیم عوامۃ: 30515 ترقیم الشثری: -- 31886
٣١٨٨٦ - حدثنا زيد بن الحباب قال: حدثنا عمرو (بن) (١) (عبد الله) (٢) بن وهب النخعي عن زيد العمي عن انس بن مالك عن النبي ﷺ قال:"من توضا فقال: اشهد ان لا إله إلا الله وحده لا شريك له واشهد ان محمدا عبده ورسوله ⦗٣٨٤⦘ (ثلاث مرات) (٣) ، فتحت له ثمانية ابواب (٤) الجنة يدخل من ايها شاء" (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: (عن).
(٢) في [أ، ط، هـ]: (عبيد اللَّه).
(٣) في [ط، هـ]: (ثلاثًا).
(٤) في [جـ، ك]: زيادة (من).
(٥) ضعيف؛ لضعف زيد العمي، أخرجه أحمد (١٣٧٩٢)، وابن ماجه (٤٦٩)، وابن السني (٣٣)، والطبراني في الدعاء (٣٨٥).
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص وضو کرے اور پھر تین مرتبہ یہ کلمات پڑھے! میں گواہی دیتا ہوں کہ نہیں ہے کوئی معبود سوائے اللہ کے وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں۔ اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔ تو اس کے لیے جنت کے آٹھوں دروازے کھول دیے جاتے ہیں۔ جس سے چاہے گا جنت میں داخل ہوجائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31886]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31886، ترقيم محمد عوامة 30515)
ترقیم عوامۃ: 30516 ترقیم الشثری: -- 31887
٣١٨٨٧ - حدثنا ابو عبد الرحمن (المقرئ) (١) عن سعيد بن (ابي) (٢) ايوب قال: حدثني زهرة بن (٣) معبد ابو عقيل ان ابن عم له اخبره انه سمع عقبة بن عامر يقول: قال رسول الله ﷺ:"من توضا فاتم وضوءه، ثم رفع راسه إلى السماء، فقال: اشهد ان لا إله إلا الله وحده لا شريك له وان محمدا عبده ورسوله، فتحت له ثمانية ابواب (من) (٤) الجنة يدخل من ايها شاء" (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (المقبري)، وفي [ك]: (المقزي)، وفي [أ، ط، هـ]: (المنقري).
(٢) سقط من: [أ، ب، جـ، ك].
(٣) في [ط]: زيادة (أبي).
(٤) سقط من: [ط، هـ].
(٥) مجهول؛ لجهالة ابن عم زهرة، أخرجه أحمد (١٧٣٦٣)، وأبو داود (١٧٢)، وأبو يعلى (١٨٠)، والبزار (٢٤٢)، والدارمي (٧١٦)، والطبراني ١٧/ (٩١٦)، وأصله بدون رفع البصر أخرجه مسلم (٢٣٤)، وأحمد (١٧٣١٤).
حضرت عقبہ بن عامر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص وضو کرے اور اچھی طرح وضو مکمل کرے، پھر اپنا سر آسمان کی طرف اٹھا کر یہ کلمات پڑھے: میں گواہی دیتا ہوں اس بات کی کہ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہں اور یقینا محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔ تو اسے کے لیے جنت کے آٹھوں دروازوں کو کھول دیا جاتا ہے۔ جس سے چاہے وہ جنت میں داخل ہوجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31887]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31887، ترقيم محمد عوامة 30516)
ترقیم عوامۃ: 30517 ترقیم الشثری: -- 31888
٣١٨٨٨ - حدثنا عبدة بن سليمان عن جويبر عن الضحاك قال: كان حذيفة إذا تطهير قال: اشهد ان لا إله إلا الله واشهد ان محمدا عبده ورسوله، اللهم اجعلني من التوابين واجعلني من المتطهرين (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف جدًا منقطع؛ جويبر متروك، والضحاك لا يروي عن حذيفة.
حضرت ضحاک فرماتے ہیں کہ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ جب وضو کرلیتے تو یہ کلمات پڑھتے! میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں۔ اور میں اس بات کی بھی گواہی دیتا ہوں کہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس کے بندے اور رسول ہیں۔ اے اللہ! مجھے توبہ کرنے والوں میں سے بنا دے، اور مجھے پاک صاف بندوں میں سے بنا دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31888]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31888، ترقيم محمد عوامة 30517)