🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

1. ما جاء في إعراب القرآن
قرآن کے اعراب کو واضح کر کے پڑھنے سے متعلق روایات کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30542 ترقیم الشثری: -- 31913
٣١٩١٣ - حدثنا ابو داود الطيالسي عن شعبة عن ابي رجاء قال: سالت محمدا عن نقط المصاحف فقال: (١) اخاف ان تزيدوا في الحروف او تنقصوا منها.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: زيادة (إني).
حضرت ابو رجائ فرماتے ہیں کہ میں نے امام محمد سے قرآن میں نقطے لگانے کے متعلق پوچھا؟ تو آپ نے فرمایا: مجھے خوف ہے کہ تم لوگ حروف میں کمی زیادتی کرو گے۔ اور میں نے حضرت حسن سے پوچھا؟ تو آپ نے فرمایا: کیا تمہیں حضرت عمر کی وہ بات نہیں پہنچی جو انہوں نے خط میں لکھی تھی: کہ تم عربی سیکھو۔ اور اچھے طریقہ سے عبادت کرنا سیکھو۔ اور دین میں سمجھ بوجھ پیدا کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 31913]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31913، ترقيم محمد عوامة 30542)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 31914
٣١٩١٤ - وسالت الحسن فقال: (اما) (١) بلغك ما كتب به عمر ان تعلموا العربية وحسن (العبارة) (٢) (والتفقه) (٣) في الدين (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط، هـ]: (ما).
(٢) أي تعبير الرؤيا، وفي [جـ، ك]: (العبادة)، وانظر: سنن سعيد ٢ (٨٩)، وشعب الإيمان ٢/ ٥٤٨، ومصادر التخريج.
(٣) في [أ، ط، هـ]: (وتفقهوا).
(٤) منقطع؛ الحسن لم يسمع من عمر، أخرجه ابن أبي داود في المصاحف (٤٦١)، وعبد الرزاق (٧٩٤٨).

تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31914، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30543 ترقیم الشثری: -- 31915
٣١٩١٥ - حدثنا إسحاق بن (سليمان) (١) عن معاوية (بن) (٢) يحيى عن يونس بن ميسرة (الجبلاني) (٣) عن ام الدرداء قالت: إني لاحب ان اقراه كما انزل -يعني إعراب القرآن.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، جـ]: (سلمان).
(٢) في [ط، هـ]: (عن).
(٣) في [أ، هـ]: (الجيلاني)، وفي الإنساب للسمعاني ٢/ ١٧٠: (الحبلاني)، "بضم الحاء المهملة والباء المعجمة بنقطة وفي آخرها نون"، وخالفه في ٢/ ٢٢ فذكره بضم الجيم، وقال ابن الجزري في الباب ١/ ٣٣٨: "هكذا ذكر أبو سعد: (الحبلاني) بالحاء المهملة وهو تصحيف وإنما هو جبلاني بالجيم، وهو جبلان بن سهل"، وانظر: تاج العروس ٢٨/ ١٣٨.

حضرت یونس بن میسرہ الجبلانی فرماتے ہیں کہ حضرت ام الدرداء نے ارشاد فرمایا: میں پسند کرتی ہوں کہ میں قرآن کو ایسے پڑھوں جیسے وہ اترا ہے۔ یعنی: قرآن کے اعراب کو واضح کر کے پڑھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 31915]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31915، ترقيم محمد عوامة 30543)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30544 ترقیم الشثری: -- 31916
٣١٩١٦ - حدثنا يحيى بن آدم قال: حدثنا حماد بن زيد عن يزيد بن حازم عن (سليمان) (١) بن يسار قال: انتهى عمر إلى قوم يقرئ بعضهم بعضا، فلما راوا عمر سكتوا فقال: ما كنتم تراجعون؟ قلنا: (كنا) (٢) (نقرئ) (٣) بعضنا بعضا، فقال: إقرءوا ولا تلحنوا (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (سلمان).
(٢) في [أ، ب، جـ، ك]: (كان).
(٣) في [جـ]: (يقرئ).
(٤) منقطع؛ سليمان بن يسار لم يدرك عمر، أخرجه سعيد ٢/ (٣٧)، والبيهقي في الشعب (٢٢٩٨).

حضرت سلیمان بن یسار فرماتے ہیں کہ حضرت عمر ایسے لوگوں کے پاس گئے جن میں سے بعض بعض کو قرآن پڑھا رہے تھے۔ پس جب ان لوگوں نے حضرت عمر کو دیکھا تو وہ خاموش ہوگئے۔ تو حضرت عمر نے فرمایا: تم لوگ کس چیز کا مذاکرہ کر رہے تھے؟ ہم نے عرض کیا: ہم میں سے بعض بعض کو قرآن پڑھا رہے تھے۔ آپ نے فرمایا: پڑھو اور غلطی مت کرنا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 31916]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31916، ترقيم محمد عوامة 30544)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30545 ترقیم الشثری: -- 31917
٣١٩١٧ - حدثنا جرير عن ثعلبة عن مقاتل بن حيان قال: كلام اهل السماء العربية ثم قرا: ﴿حم (١) والكتاب المبين (٢) إنا جعلناه قرآنا عربيا لعلكم تعقلون (٣) وإنه في ام الكتاب لدينا لعلي حكيم﴾ [الزخرف: ١ - ٤] .
حضرت ثعلبہ فرماتے ہیں کہ حضرت مقاتل بن حیان نے ارشاد فرمایا: آسمان والوں کی زبان عربی ہے۔ پھر یہ آیت پڑھی: حم۔ قسم ہے کتاب کی جو ہر بات کھول کر بیان کرنے والی ہے، ہم نے ہی اسے بنایا قرآن عربی تاکہ تم سمجھو۔ اور یہ قرآن لوح محفوظ میں ہمارے پاس بہت بلند مرتبہ ہے اور حکمت سے بھرا ہوا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 31917]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31917، ترقيم محمد عوامة 30545)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30546 ترقیم الشثری: -- 31918
٣١٩١٨ - حدثنا ابو معاوية عن عاصم عن مورق قال: قال عمر: تعلموا اللحن والفرائض، فإنه من دينكم (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت مورّق فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے ارشاد فرمایا: قرآن کا صحیح تلفظ اور فرائض سیکھو۔ پس یہ بھی تمہارے دین میں سے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 31918]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31918، ترقيم محمد عوامة 30546)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30547 ترقیم الشثری: -- 31919
٣١٩١٩ - حدثنا مالك بن إسماعيل قال: حدثنا جعفر الاحمر عن مطرف عن سوادة بن الجعد عن ابي جعفر قال: من فقه الرجل (عرفانه) (١) (اللحن) (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (فإنه).
(٢) في [ك]: (للحن).

حضرت سوادہ بن الجعد فرماتے ہیں کہ حضرت ابو جعفر نے ارشاد فرمایا: آدمی کا غلطی کو پہچاننا اس کے فقیہ ہونے کی علامت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 31919]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31919، ترقيم محمد عوامة 30547)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30548 ترقیم الشثری: -- 31920
٣١٩٢٠ - حدثنا ابو اسامة عن عوف عن خليد العصري قال: لما قدم علينا سلمان اتيناه (ليستقرئنا) (١) القرآن، فقال: القرآن عربي فاستقرؤه رجلا عربيا، فاستقرانا زيد بن صوحان فكان إذا اخطا اخذ عليه سلمان، فإذا اصاب قال: ايم الله (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط]: (ليستعربنا).
(٢) صحيح.

حضرت خلید العصری فرماتے ہیں کہ جب حضرت سلمان ہمارے ہاں تشریف لائے تو ہم ان کی خدمت میں حاضر ہوئے تاکہ وہ ہمیں قرآن پڑھائیں۔ پس وہ فرمانے لگے: قرآن تو عربی زبان میں ہے۔ پس تم کسی عربی آدمی سے پڑھو۔ تو ہم نے حضرت زید بن صوحان سے پڑھوایا۔ پس جب بھی وہ غلط پڑھتے تو حضرت سلمان ان کو پکڑ لیتے۔ اور جب وہ درست پڑھتے تو فرماتے: اللہ کی قسم ایسے ہی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 31920]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31920، ترقيم محمد عوامة 30548)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں