مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
20. في الماهر بالقرآن
قرآن میں ماہر ہونے والے کی فضیلت کا بیان
ترقیم عوامۃ: 30659 ترقیم الشثری: -- 32031
٣٢٠٣١ - حدثنا وكيع عن هشام الدستوائي عن قتادة عن زرارة بن اوفى عن (سعد) (١) بن هشام عن عائشة قالت: قال رسول الله ﷺ:"الذي يقرا القرآن ⦗٤٢٤⦘ وهو ماهر به مع السفرة الكرام البررة، والذي يقراه وهو يشتد عليه له اجران" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (سعيد).
(٢) صحيح؛ أخرجه مسلم (٧٩٨)، وأحمد (٢٥٥٩٢).
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص قرآن کو پڑھتا ہے اس حال میں کہ وہ ماہر ہے وہ ان ملائکہ کے ساتھ ہوگا جو میر منشی ہیں اور نیکوکار ہیں اور جو شخص قرآن کو پڑھتا ہو اور اس کو پڑھنے میں دقت اٹھاتا ہو تو اس کے لیے دوہرا اجر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32031]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32031، ترقيم محمد عوامة 30659)
ترقیم عوامۃ: 30660 ترقیم الشثری: -- 32032
٣٢٠٣٢ - حدثنا سفيان بن عيينه عن عمرو عن عطاء: الذي يهون عليه القرآن مع السفرة (الكرام) (١) والذي (يتفلت) (٢) (منه) (٣) ويشق عليه له عند الله اجران.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ، ك].
(٢) في [جـ]: (ينقلب)، وفي [هـ]: (ينفلت).
(٣) سقط من: [ط].
حضرت عمرو فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء نے ارشاد فرمایا: جس پر قرآن پڑھنا آسان ہو وہ ان ملائکہ کے ساتھ ہوگا جو میر منشی ہیں، اور جو اس کو مشقت سے پڑھتا ہے اور دقت اٹھاتا ہے۔ اس کے لیے اللہ کے پاس دوہرا اجر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32032]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32032، ترقيم محمد عوامة 30660)