مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
38. ما نزل من القرآن بمكة والمدينة
قرآن کا جو حصہ مکہ اور مدینہ میں نازل ہوا
ترقیم عوامۃ: 30765 ترقیم الشثری: -- 32140
٣٢١٤٠ - حدثنا ابو الاحوص عن منصور عن مجاهد عن ابي هريرة قال: انزلت فاتحة الكتاب بالمدينة (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ حضرت ابوہریرہ نے ارشاد فرمایا؛ سورة فاتحہ مدینہ منورہ میں نازل ہوئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32140]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32140، ترقيم محمد عوامة 30765)
ترقیم عوامۃ: 30766 ترقیم الشثری: -- 32141
٣٢١٤١ - حدثنا ابو معاوية عن هشام عن ابيه قال: ما كان من حج او فريضة فإنه نزل بالمدينة، وما كان من ذكر الامم والقرون والعذاب فإنه انزل بمكة.
حضرت ہشام بن عروہ فرماتے ہیں کہ ان کے والد حضرت عروہ نے ارشاد فرمایا: قرآن کے جس حصہ میں حج کے مسائل یا کسی فریضہ کو بیان کیا گیا ہے پس بلاشبہ وہ حصہ مدینہ میں نازل ہوا اور قرآن کے جس حصہ میں سابقہ امتوں اور صدیوں اور عذاب کا ذکر ہے پس بلاشبہ وہ حصہ مکہ میں نازل ہوا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32141]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32141، ترقيم محمد عوامة 30766)
ترقیم عوامۃ: 30767 ترقیم الشثری: -- 32142
٣٢١٤٢ - حدثنا وكيع عن سلمة عن الضحاك ﴿ياايها الذين آمنوا﴾ في المدينة.
حضرت سلمہ فرماتے ہیں کہ حضرت ضحاک نے ارشاد فرمایا: (اے ایمان والو!) یہ آیات مدینہ میں نازل ہوئیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32142]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32142، ترقيم محمد عوامة 30767)
ترقیم عوامۃ: 30768 ترقیم الشثری: -- 32143
٣٢١٤٣ - حدثنا وكيع عن الاعمش عن إبراهيم (عن علقمة) (١) قال: كل شيء في القرآن ﴿ياايها الذين آمنوا﴾ انزل (بالمدينة) (٢) ، وكل شيء في القرآن ﴿ياايها الناس﴾ (انزل) (٣) بمكة.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط، هـ].
(٢) في [ك]: (المدينة).
(٣) في [ك]: (نزل).
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت علقمہ نے ارشاد فرمایا: قرآن میں ہر وہ آیت جس میں (اے ایمان والو!) کے ذریعہ خطاب ہے مدینہ میں نازل ہوئی، اور قرآن میں ہر وہ آیت جس میں (اے لوگو!) کے ذریعہ خطاب ہے وہ مکہ میں نازل ہوئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32143]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32143، ترقيم محمد عوامة 30768)
ترقیم عوامۃ: 30769 ترقیم الشثری: -- 32144
٣٢١٤٤ - حدثنا وكيع عن إسرائيل عن ابي إسحاق عن عبد الرحمن بن يزيد عن عبد الله قال: قرانا المفصل حججا، ونحن بمكة ليس (فيها) (١) : ﴿ياايها الذين آمنوا﴾ (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: (فيه).
(٢) صحيح.
حضرت عبد الرحمن بن یزید فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: ہم نے چھوٹی سورتیں بطور دلائل کے مکہ میں پڑھیں، ان سورتوں میں (اے ایمان والو) نہیں تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32144]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32144، ترقيم محمد عوامة 30769)
ترقیم عوامۃ: 30770 ترقیم الشثری: -- 32145
٣٢١٤٥ - حدثنا عفان قال: حدثنا حماد بن سلمة عن ايوب عن عكرمة قال: كل سورة فيها: ﴿ياايها الذين آمنوا﴾ فهي مدنية.
حضرت ایوب فرماتے ہیں کہ حضرت عکرمہ نے ارشاد فرمایا: ہر وہ سورت جس میں (اے ایمان والو) موجود ہے وہ مدنی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32145]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32145، ترقيم محمد عوامة 30770)
ترقیم عوامۃ: 30771 ترقیم الشثری: -- 32146
٣٢١٤٦ - حدثنا ابو اسامة عن زائدة عن منصور عن مجاهد قال: ﴿الحمد لله رب العالمين﴾ انزلت بالمدينة.
حضرت منصور فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد نے ارشاد فرمایا: سب تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے۔ یہ مدینہ میں نازل ہوئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32146]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32146، ترقيم محمد عوامة 30771)
ترقیم عوامۃ: 30772 ترقیم الشثری: -- 32147
٣٢١٤٧ - حدثنا قبيصة عن سفيان عن ليث عن شهر قال: الانعام مكية.
حضرت لیث فرماتے ہیں کہ حضرت شھر نے ارشاد فرمایا؛ سورة الانعام مکی سورت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32147]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32147، ترقيم محمد عوامة 30772)
ترقیم عوامۃ: 30773 ترقیم الشثری: -- 32148
٣٢١٤٨ - حدثنا ابو احمد (عن) (١) مسعر عن النضر بن قيس عن عروة (قال) (٢) : ما كان ﴿ياايها الناس﴾ بمكة، وما كان ﴿ياايها الذين آمنوا﴾ بالمدينة.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ].
(٢) سقط من: [ب، ط، هـ].
حضرت نضر بن قیس فرماتے ہیں کہ حضرت عروہ نے ارشاد فرمایا: ہر وہ آیت جس میں (اے لوگو!) کے ذریعہ خطاب ہے وہ مکہ میں نازل ہوئی اور ہر وہ آیت جس میں (اے ایمان والو!) کے ذریعہ خطاب ہے وہ مدینہ میں نازل ہوئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32148]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32148، ترقيم محمد عوامة 30773)
ترقیم عوامۃ: 30774 ترقیم الشثری: -- 32149
٣٢١٤٩ - حدثنا وكيع عن ابن عون قال: ذكروا عند الشعبي قوله: ﴿وشهد شاهد من بني إسرائيل (على مثله) (١) ﴾ [الاحقاف: ١٠] ، فقيل عبد الله بن سلام فقال: كيف يكون ابن سلام وهذه السورة مكية؟.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط، هـ].
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ کچھ لوگوں نے امام شعبی کے پاس آیت پڑھی: جبکہ گواہی دے چکا ہے ایک گواہ بنی اسرائیل میں سے اسی جیسے کلام پر۔ پس کہا گیا: گواہ سے مراد حضرت عبد اللہ بن سلام ہیں تو آپ نے فرمایا: یہ ابن سلام کیسے ہوسکتے ہیں حالانکہ یہ سورت تو مکی ہے؟!۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32149]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32149، ترقيم محمد عوامة 30774)