🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

44. في النظر في المصحف
قرآن میں دیکھنے کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30802 ترقیم الشثری: -- 32177
٣٢١٧٧ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن خيثمة عن عبد الله بن عمرو قال: انتهيت إليه وهو ينظر في المصحف، قال: قلت: اي شيء تقرا في المصحف؟ قال: (حزبي) (١) الذي (اقوم) (٢) به الليلة (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (خربي).
(٢) في [هـ]: (أقول).
(٣) صحيح.

حضرت خیثمہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کے پاس گیا تو وہ قرآن میں دیکھ رہے تھے: راوی کہتے ہیں: میں نے پوچھا! آپ قرآن میں کیا چیز پڑھ رہے ہیں؟ فرمایا: اپنی تلاوت کا وہ حصہ جو میں رات میں پڑھتا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32177]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32177، ترقيم محمد عوامة 30802)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30803 ترقیم الشثری: -- 32178
٣٢١٧٨ - حدثنا وكيع عن سفيان عن عاصم عن زر قال: قال عبد الله: اديموا النظر في المصاحف (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف؛ عاصم ضعيف في زر.
حضرت زرّ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ نے ارشاد فرمایا: مصاحف قرآنی میں اپنی نظر مسلسل جما کے رکھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32178]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32178، ترقيم محمد عوامة 30803)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30804 ترقیم الشثری: -- 32179
٣٢١٧٩ - حدثنا ابن عيينة عن ابي موسى عن الحسن قال: دخلوا على عثمان والمصحف في حجره (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ الحسن لم يدرك ذلك.
حضرت ابو موسیٰ فرماتے ہیں کہ حضرت حسن نے فرمایا: بلوائی حضرت عثمان پر داخل ہوئے اس حال میں کہ قرآن ان کی گود میں تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32179]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32179، ترقيم محمد عوامة 30804)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30805 ترقیم الشثری: -- 32180
٣٢١٨٠ - حدثنا (ابن علية عن) (١) يونس قال: كان (من) (٢) خلق الاولين النظر في المصاحف.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: (ابن علية عن)، وسقط من: [أ، ط، هـ].
(٢) سقط من: [هـ].

حضرت ابن علیہ فرماتے ہیں کہ حضرت یونس نے ارشاد فرمایا: پہلے لوگوں کے اچھے اخلاق میں سے تھا قرآن میں دیکھنا، اور حضرت احنف بن قیس جب فارغ ہوتے تو قرآن میں دیکھتے رہتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32180]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32180، ترقيم محمد عوامة 30805)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 32181
٣٢١٨١ - قال: وكان الاحنف بن قيس إذا خلا نظر في المصحف (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ يونس بن عبيد لا يروي عن الأحنف.
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32181، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30806 ترقیم الشثری: -- 32182
٣٢١٨٢ - حدثنا وكيع قال: (حدثنا) (١) سفيان عن سرية الربيع قالت: كان الربيع يقرا في المصحف، فإذا دخل إنسان غطاه، وقال: لا يرى هذا اني اقرا (فيه) (٢) كل ساعة.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ك]: (نا).
(٢) في [أ، ب]: (في).

حضرت سرّیہ الربیع فرماتے ہیں کہ حضرت ربیع قرآن میں دیکھ کر پڑھتے رہتے تھے۔ پس جب کوئی انسان داخل ہوتا تو اس مصحف کو چھپالیتے۔ اور فرماتے: یہ شخص نہ دیکھے کہ میں ہر وقت قرآن میں ہی دیکھ کر پڑھتا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32182]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32182، ترقيم محمد عوامة 30806)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30807 ترقیم الشثری: -- 32183
٣٢١٨٣ - حدثنا وكيع قال: حدثنا الاعمش قال: كان إبراهيم (يقرا) (١) في المصحف فإذا دخل عليه إنسان غطاه وقال: لا يرى هذا اني اقرا فيه كل ساعة.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ك].
حضرت اعمش فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم قرآن میں دیکھ کر پڑھا کرتے تھے پس جب کوئی انسان داخل ہوتا تو آپ اس مصحف کو چھپالیتے اور فرماتے کوئی یہ نہ دیکھے کہ میں ہر وقت اس میں دیکھ کر پڑھتا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32183]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32183، ترقيم محمد عوامة 30807)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30808 ترقیم الشثری: -- 32184
٣٢١٨٤ - حدثنا جرير عن منصور عن إبراهيم عن الاسود عن عائشة قالت: إني لاقرا حزبي (او عامة حزبي) (١) ، و (انا) (٢) مضطجعة على فراشي (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ك].
(٢) سقط من: [ك].
(٣) صحيح.

حضرت اسود فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے ارشاد فرمایا: میں اپنے سپارے یا اپنے قرآن کے حصہ کو پڑھتی تھی اس حال میں کہ میں اپنے بستر پر لیٹی ہوتی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32184]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32184، ترقيم محمد عوامة 30808)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30809 ترقیم الشثری: -- 32185
٣٢١٨٥ - حدثنا الفضل بن دكين عن موسى بن علي قال: سمعت ابي قال: امسكت على فضالة بن عبيد القرآن حتى فرغ منه (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت موسیٰ بن علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے اپنے والد کو یوں فرماتے ہوئے سنا: میں نے حضرت فضالہ بن عبید کو قرآن سے روکا یہاں تک کہ وہ اس سے فارغ ہوئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32185]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32185، ترقيم محمد عوامة 30809)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30810 ترقیم الشثری: -- 32186
٣٢١٨٦ - حدثنا سليمان بن حرب قال: (حدثنا) (١) ابو هلال قال: حدثنا ⦗٤٦٨⦘ ابو صالح العقيلي قال: كان ابو العلاء يزيد بن عبد الله بن الشخير (يقرا) (٢) في المصحف حتى يغشى عليه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ك]: (نا).
(٢) مكررة في: [ط].

حضرت ابو صالح العقیلی فرماتے ہیں کہ حضرت ابو العلاء یزید بن عبد اللہ بن الشخّیر قرآن میں دیکھ کر تلاوت فرمایا کرتے تھے یہاں تک کہ ان پر بےہوشی طاری ہوجاتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32186]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32186، ترقيم محمد عوامة 30810)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں