🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

47. في رفع القرآن والإسراء به
قرآن کے رات میں اٹھائے جانے کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30818 ترقیم الشثری: -- 32194
٣٢١٩٤ - حدثنا علي بن مسهر عن ابي إسحاق الشيباني عن واصل ابن (حيان) (١) عن شقيق بن سلمة عن عبد الله قال: كيف انتم (إذا) (٢) ⦗٤٧٠⦘ (اسري) (٣) على كتاب الله فذهب به؟ (قال) (٤) : يا ابا عبد الرحمن كيف (بما) (٥) في (اجواف) (٦) الرجال؟ قال: يبعث الله ريحا طيبة (فتلفت) (٧) كل مؤمن (٨) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط]: (حبان).
(٢) في [هـ]: (إذ).
(٣) في [ط]: (يتسري).
(٤) في [ط، ك]: (قالوا).
(٥) في [أ، هـ]: (بنا).
(٦) في [أ، ب]: (أخواف)، وفي [هـ]: (أخوات)، وفي [جـ، ك]: (أجواق).
(٧) في [ط، هـ]: (وتلفت).
(٨) صحيح.

حضرت شقیق بن سلمہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: تم لوگ کس حال میں ہو گے جب قرآن پر ایک رات ایسی آئے گی کہ قرآن کو اٹھا لیا جائے گا، راوی نے پوچھا: اے عبد الرحمن! یہ کیسے ممکن ہوگا حالانکہ قرآن تو مردوں کے سینوں میں محفوظ ہے؟ آپ نے فرمایا: اللہ ایک پاکیزہ ہوا بھیجیں گے پس تمام فوت ہوجائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32194]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32194، ترقيم محمد عوامة 30818)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30819 ترقیم الشثری: -- 32195
٣٢١٩٥ - حدثنا ابو الاحوص عن عبد العزيز بن رفيع عن شداد بن معقل قال: قال عبد الله: إن هذا القرآن الذي بين اظهركم يوشك ان ينزع منك، قال: قلت: كيف ينزع منا وقد اثبته الله في قلوبنا واثبتناه في مصاحفنا؟ قال: يسرى عليه في ليلة واحدة (فينزع) (١) ما في القلوب، ويذهب ما في المصاحف، ويصبح الناس منه فقراء، ثم قرا: ﴿ولئن شئنا لنذهبن بالذي اوحينا إليك﴾ (٢) [الإسراء: ٨٦] .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، ط، ك]: (فينترع).
(٢) مجهول؛ شداد بن معقل مجهول، أخرجه الحاكم (٨٥٣٨)، وسعيد بن منصور ٢/ (٩٧)، وعبد الرزاق (٥٩٨٠)، والمزي ١٢/ ٤٠٣، والطبراني (٨٦٩٩)، والبخاري في خلق أفعال العباد ص ٨٦، ونعيم بن حماد في الفتن (١٦٦٩).

حضرت شداد بن معقل فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: بلاشبہ یہ قرآن جو تمہارے سینوں میں محفوظ ہے۔ قریب ہے کہ یہ تم سے چھین لیا جائے گا۔ راوی فرماتے ہیں! میں نے عرض کیا: کیسے ہم سے اس کو چھین لیا جائے گا حالانکہ ہم نے اس کو اپنے دلوں میں محفوظ کیا ہے اور اپنے صحیفوں میں اس کو ضبط کیا ہے؟! آپ نے فرمایا: پس اس پر ایک رات ایسی گزرے گی کہ جو کچھ دلوں میں محفوظ ہوگا اس کو چھین لیا جائے گا اور جو کچھ مصاحف میں ضبط ہوگا اے مٹا دیا جائے گا۔ اور لوگ صبح کریں گے اس حال میں کہ وہ اس سے خالی ہوں گے پھر آپ نے یہ آیت تلاوت فرمائی: اور اگر ہم چاہیں تو چھین لے جائیں وہ سب جو ہم نے وحی کیا ہے تمہاری طرف۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32195]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32195، ترقيم محمد عوامة 30819)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں