🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

48. فيمن لا تنفعه قراءة القرآن
ان لوگوں کا بیان جن کو قرآن کا پڑھنا نفع نہیں پہنچائے گا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30820 ترقیم الشثری: -- 32196
٣٢١٩٦ - حدثنا ابو الاحوص عن سماك عن عكرمة عن ابن عباس قال: قال رسول الله ﷺ:"ليقران القرآن اقوام من امتي يمرقون من الإسلام ⦗٤٧١⦘ كما يمرق السهم من الرمية" (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مضطرب؛ رواية سماك عن عكرمة مضطربة، أخرجه أحمد (٢٣١٢)، وابن ماجه (١٧١)، والطيالسي (٢٦٨٧)، والفريابي في فضائل القرآن (١٩٤)، والطبراني (١١٧٣٤)، وأبو يعلى (٢٣٥٤).
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میری امت میں سے کچھ لوگ ضرور قرآن پڑھیں گے اور وہ اسلام سے ایسے نکل جائیں گے جیسا کہ تیر شکار میں سے آر پار ہو کر نکل جاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32196]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32196، ترقيم محمد عوامة 30820)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30821 ترقیم الشثری: -- 32197
٣٢١٩٧ - حدثنا علي بن مسهر عن الشيباني عن (يسير) (١) بن عمرو قال: سالت سهل بن حنيف ما سمعت النبي ﷺ يذكر هؤلاء الخوارج؟ قال: سمعته -واشار بيده نحو المشرق:"يخرج منه قوم يقراون القرآن بالسنتهم لا يعدو تراقيهم يمرقون من الدين كما يمرق السهم من الرمية" (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، جـ، ط]: (بشير).
(٢) صحيح؛ أخرجه مسلم (١٠٦٨)، وأحمد (١٥٩٧٧)، وأصله عند البخاري (٦٩٣٤).

حضرت یسیر بن عمرو فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سھل بن حنیف سے سوال کیا: کیا آپ نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ان خارجیوں کا ذکر کرتے ہوئے کبھی سنا تھا؟ آپ نے فرمایا: میں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سنا اس حال میں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے ہاتھ سے مشرق کی جانب اشارہ کر کے فرمایا: یہاں سے ایک گروہ نکلے گا جو اپنی زبانوں سے قرآن کی تلاوت کریں گے اور قرآن ان کے حلق سے تجاوز نہیں کرے گا، وہ دین سے ایسے نکلیں گے جیسا کہ تیر شکار سے آر پار ہو کر نکل جاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32197]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32197، ترقيم محمد عوامة 30821)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30822 ترقیم الشثری: -- 32198
٣٢١٩٨ - حدثنا زيد بن الحباب قال: حدثني (قرة) (١) بن خالد السدوسي قال: حدثني ابو الزبير عن جابر قال: قال رسول الله ﷺ:"يجيئ قوم يقراون القرآن لا يجاوز تراقيهم، يمرقون من الدين كما يمرق السهم من الرمية (على فوقه) (٢) " (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط، هـ]: (فروة).
(٢) سقط من: [ط، هـ].
(٣) صحيح؛ أخرجه مسلم (١٠٦٣)، وأحمد (١٤٨٦١).

حضرت جابر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ایک قوم ایسی آئے گی جو قرآن پڑھیں گے مگر قرآن ان کے حلقوں سے کبھی تجاوز نہیں کرے گا وہ دین سے ایسے نکل جائیں گے جیسا کہ تیر کا پھل شکار سے آر پار ہو کر نکل جاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32198]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32198، ترقيم محمد عوامة 30822)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30823 ترقیم الشثری: -- 32199
٣٢١٩٩ - حدثنا ابو بكر بن عياش عن (عاصم عن) (١) زر عن عبد الله قال: قال رسول الله ﷺ:"يخرج في آخر الزمان قوم احداث الاسنان سفهاء الاحلام يقراون القرآن لا يجاوز حناجرهم" (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، ط].
(٢) ضعيف؛ عاصم ضعيف في زر، أخرجه أحمد (٣٨٣١)، والترمذي (٢١٨٨)، وابن ماجه (١٦٨)، وأبو يعلى (٥٤٠٢)، والآجري في الشريعة ص ٣٥.

حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: آخری زمانے میں کچھ لوگ نکلیں گے جو نو عمر ہوں گے اور عقل کے بیوقوف ہوں گے وہ قرآن پڑھتے ہوں گے لیکن وہ ان کے نرخروں سے متجاوز نہیں ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32199]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32199، ترقيم محمد عوامة 30823)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30824 ترقیم الشثری: -- 32200
٣٢٢٠٠ - حدثنا يونس بن محمد (١) حدثنا (حماد) (٢) بن سلمة عن الازرق بن قيس عن شريك بن شهاب (الحارثي) (٣) عن ابي برزة قال: قال رسول الله ﷺ:"يخرج قوم من (قبل) (٤) المشرق، يقراون القرآن لا يجاوز تراقيهم يمرقون من الدين كما يرق السهم من الرمية، لا يرجعون إليه" (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: زيادة (قال).
(٢) في [جـ]: بياض.
(٣) في [جـ]: (الحدثي)، وفي [أ، ب، ط]: (الحدي).
(٤) سقط من: [أ، س، ط، هـ].
(٥) مجهول؛ لجهالة شريك بن شهاب الحارثي، أخرجه أحمد (١٩٧٨٣)، والنسائي ٧/ ١١٩، والطيالسي (٩٢٣)، والبزار (٣٨٤٦)، والمزي ١٢/ ٤٦٠، والروياني (٧٦٦).

حضرت ابو برزہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مشرق کی جانب سے کچھ لوگ نکلیں گے وہ قرآن کو پڑھتے ہوں گے لیکن وہ ان کے گلوں سے نیچے نہیں اترے گا، وہ دین سے ایسے نکل جائیں گے، جیسا کہ تیر شکار سے آر پار ہو کر نکل جاتا ہے، پھر وہ اسلام کی طرف واپس نہیں لوٹیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32200]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32200، ترقيم محمد عوامة 30824)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30825 ترقیم الشثری: -- 32201
٣٢٢٠١ - حدثنا وكيع قال: (حدثنا) (١) الاعمش عن سالم بن ابي الجعد عن زياد بن لبيد قال: ذكر رسول الله ﷺ (شيئا) (٢) فقال:" (وذاك) (٣) عند اوان (٤) ذهاب العلم"، قال: قلت: يا رسول الله، كيف يذهب العلم ونحن نقرا القرآن، ونقرئه ابناءنا (ويقرئه ابناؤنا) (٥) ابناءهم إلى يوم القيامة؟ قال:"ثكلتك (امك) (٦) زياد، إن كنت لاراك (٧) افقه رجل بالمدينة، او ليس هذه اليهود والنصارى يقراون التوراة ⦗٤٧٣⦘ والإنجيل، لا يعلمون بشيء مما (فيهما) (٨) " (٩) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ك]: (نا).
(٢) سقط من: [أ، ب، ط].
(٣) في [ك]: (وذلك).
(٤) في [ك]: زيادة (عند).
(٥) سقط من: [ط].
(٦) في [ط]: (أمره).
(٧) في [هـ]: زيادة (من) أخذًا من ابن ماجه.
(٨) في [جـ، ك]: (فيها).
(٩) منقطع؛ سالم لم يسمع من زياد بن لبيد، أخرجه أحمد (١١٤٧٣)، وابن ماجه (٤٠٤٨)، والبخاري في التاريخ الكبير ٣/ ٣٤٤، وابن أبي عاصم في الآحاد (١٩٩٩)، والطحاوي في شرح المشكل (٣٠٥)، والطبراني (٥٢٩١)، وأبو خيثمة في العلم (٥٢)، والحاكم ٣/ ٥٩٠، والمزي ٩/ ٥٠٨.

حضرت زیاد بن لبید فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چند فتنوں کا ذکر کیا: پھر فرمایا: یہ سب علم کے اٹھ جانے کے وقت ہوگا، راوی فرماتے ہیں: میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! علم کیسے اٹھ جائے گا حالانکہ ہم قرآن پڑھتے ہیں اور اپنی اولادوں کو پڑھاتے ہیں اور آگے وہ اپنی اولادوں کو پڑھائیں گے، یوں سلسلہ قیامت تک جاری رہے گاَ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تیری ماں تجھے گم پائے اے زیاد! میں تو تجھے مدینہ میں سب سے سمجھ دار آدمی سمجھتا تھا! کیا یہ یہود و نصاریٰ تورات اور انجیل نہیں پڑھتے اور یہ لوگ ان میں پائی جانے والی تعلیمات پر عمل نہیں کرتے؟ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32201]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32201، ترقيم محمد عوامة 30825)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30826 ترقیم الشثری: -- 32202
٣٢٢٠٢ - حدثنا ابو خالد الاحمر عن (ابن) (١) سنان عن ابي (المبارك) (٢) عن عطاء عن ابي سعيد قال: قال رسول الله ﷺ:"ما آمن بالقرآن من استحل محارمه" (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط، ك]: (أبي).
(٢) في [أ، ب، ط، ك]: (المعارك).
(٣) مجهول، فيه ضعف؛ ابن سنان فيه ضعف، وأبو المبارك مجهول، أخرجه عبد بن حميد (١٠٠٣)، وابن عدي ٧/ ٢٧٢٤، والقضاعي في مسند الشهاب (٧٧٧).

حضرت ابو سعید خدری فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ شخص قرآن پر ایمان ہی نہیں لایا جس نے اس کے محارم کو حلال سمجھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32202]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32202، ترقيم محمد عوامة 30826)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30827 ترقیم الشثری: -- 32203
٣٢٢٠٣ - حدثنا وكيع عن (ابن) (١) سنان عن ابي (المبارك) (٢) عن صهيب عن النبي ﷺ بمثله (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط، ك]: (أبي).
(٢) في [أ، ب، ط، ك]: (المعارك).
(٣) مجهول؛ أبو المبارك مجهول لم يسمع من صهيب، وبان سنان فيه ضعف، فيه ضعف وانقطاع، أخرجه الترمذي (٢٩١٨)، والبزار (٢٠٨٤)، والشاشي (٩٩٣)، والدولابي ٢/ ٨٥٩، والطبراني في الأوسط (٤٣٦٦) والكبير (٧٢٩٥)، والقضاعي في مسند الشهاب (٧٧٥)، والخطيب ٦/ ١٢٧، والقزويني في التدوين ٢/ ٣٦٨، وابن عساكر ٥٤/ ٢٤٣، وأبو نعيم في طبقات أصبهان ٤/ ٩٦.

حضرت صھیب فرماتے ہیں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: پھر راوی نے ما قبل جیسی حدیث ذکر کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32203]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32203، ترقيم محمد عوامة 30827)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں