مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
51. من قال تفتح أبواب السماء لقراءة القرآن
جو حضرات فرماتے ہیں قرآن پڑھنے والے کے لیے آسمان کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں
ترقیم عوامۃ: 30847 ترقیم الشثری: -- 32223
٣٢٢٢٣ - حدثنا محمد بن فضيل عن ابيه قال: كان عمر بن عبد العزيز لا يفرض إلا لمن قرا القرآن قال: وكان ابي ممن قرا القرآن ففرض له.
حضرت محمد بن فضیل فرماتے ہیں کہ ان کے والد حضرت فضیل نے ارشاد فرمایا: حضرت عمر بن عبد العزیز عطیہ مقرر نہیں فرماتے تھے مگر اس شخص کے لیے جس نے قرآن پڑھا ہو۔ اور میرے والد ان لوگوں میں سے تھے جنہوں نے قرآن پڑھا تھا تو ان کے لیے عطیہ مقرر کردیا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32223]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32223، ترقيم محمد عوامة 30847)
ترقیم عوامۃ: 30848 ترقیم الشثری: -- 32224
٣٢٢٢٤ - حدثنا وكيع عن سفيان عن الشيباني عن (يسير) (١) بن عمرو قال: اراد سعد ان يلحق من قرا القرآن على الفين الفين، فكتب إليه عمر: تعطي على كتاب الله اجرا (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، ط]: (بشير).
(٢) صحيح.
حضرت یسیر بن عمرو فرماتے ہیں کہ حضرت سعد نے ارادہ کیا کہ جو شخص قرآن پڑھا ہوا ہو اس کے لیے دو دو ہزار مقرر کردیا جائے، تو حضرت عمر نے ان کی طرف خط لکھا: تم اللہ کی کتاب پر اجرت دو گے!۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32224]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32224، ترقيم محمد عوامة 30848)
ترقیم عوامۃ: 30849 ترقیم الشثری: -- 32225
٣٢٢٢٥ - حدثنا الثقفي عن ايوب عن محمد قال: جمع ناس القرآن حتى بلغوا (عدة) (١) ، فكتب ابو موسى إلى عمر بذلك، فكتب إليه عمر: إن بعض الناس (اروى) (٢) له من بعض، ولعل بعض من يقراه ان يقوم المقام خير من قراءة الآخر اخر ما عليه (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (عدته).
(٢) في [أ، هـ]: (أدوا).
(٣) منقطع؛ ابن سيرين لا يروي عن عمر.
حضرت محمد فرماتے ہیں کہ حضرت ابو موسیٰ کے پاس قرآن سیکھنے کے لیے لوگوں کی اچھی خاصی تعداد جمع ہوگئی تو انہوں نے اس بارے رائے طلب کرنے کے لئے حضرت عمر کو خط لکھا۔ حضرت عمر نے جواب میں لکھا کہ کچھ لوگ قرآن کو دوسروں سے زیادہ یاد کرنے والے ہوتے ہیں۔ اسی طرح اس کی قراءت کرنے والے بعض لوگ بھی دوسروں سے بہتر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32225]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32225، ترقيم محمد عوامة 30849)