مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
53. أول من جمع القرآن
قرآن کو سب سے پہلے جمع کرنے والے کا بیان
ترقیم عوامۃ: 30856 ترقیم الشثری: -- 32232
٣٢٢٣٢ - حدثنا وكيع عن سفيان عن السدي عن عبد خير قال: قال: علي يرحم الله (ابا) (١) بكر، هو اول من جمع بين اللوحين (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (أبو).
(٢) حسن؛ السدي صدوق.
حضرت عبد خیر فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: اللہ ابوبکر پر رحم فرمائے، وہ سب سے پہلے شخص ہیں جنہوں نے قرآن کو دو تختیوں کے درمیان جمع کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32232]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32232، ترقيم محمد عوامة 30856)
ترقیم عوامۃ: 30857 ترقیم الشثری: -- 32233
٣٢٢٣٣ - حدثنا يزيد بن هارون قال: اخبرنا ابن عون عن محمد قال: لا استخلف ابو بكر قعد علي في بيته، فقيل لابي بكر، فارسل إليه: اكرهت خلافتي قال: لا لم اكره خلافتك ولكن كان القرآن يزاد فيه فلما قبض رسول الله ﷺ جعلت علي ان لا ارتدي إلا (لصلاة) (١) حتى اجمعه للناس فقال ابو بكر: نعم ما رايت (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (إلى الصلاة)، وفي [أ، ط]: (الصلاة).
(٢) منقطع؛ محمد بن سيرين لم يدرك الواقعة.
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ حضرت محمد نے ارشاد فرمایا: جب حضرت ابوبکر کو خلیفہ بنادیا گیا تو حضرت علی رضی اللہ عنہاپنے گھر والوں میں بیٹھ گئے۔ پس حضرت ابوبکر کو یہ بتلایا گیا، تو آپ نے ان کو قاصد بھیج کر بلایا اور پوچھا! کیا تم میری خلافت کو ناپسند کرتے ہو؟ علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: نہیں، میں نے آپ کی خلافت کو ناپسند نہیں کیا۔ لیکن قرآن میں زیادتی کی جا رہی تھی، پس جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات ہوگئی تو میں نے خود پر لازم کرلیا کہ میں چادر نہیں اوڑھوں گا مگر صرف نماز کے لیے، یہاں تک کہ میں قرآن کو لوگوں کے لیے جمع کر دوں۔ تو حضرت ابوبکر نے فرمایا: آپ کی رائے بڑی اچھی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32233]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32233، ترقيم محمد عوامة 30857)
ترقیم عوامۃ: 30858 ترقیم الشثری: -- 32234
٣٢٢٣٤ - حدثنا قبيصة قال: (حدثنا) (١) ابن عيينة عن (مجالد) (٢) عن الشعبي عن صعصعة قال: (اول) (٣) (من) (٤) جمع بين اللوحين وورث الكلالة ابو بكر (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ك]: (أخبرنا).
(٢) في [هـ]: (مجاهد).
(٣) سقط من: [أ، ب، ط].
(٤) في [أ، ب، ط]: بياض.
(٥) ضعيف؛ لضعف مجالد.
امام شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت صعصعہ نے ارشادفرمایا: سب سے پہلے قرآن کو دو گتوں کے درمیان جمع کرنے والے اور کلالہ کو وارث بنا نے والے حضرت ابوبکر ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32234]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32234، ترقيم محمد عوامة 30858)