🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

59. الرجل يقرأ من هذه السورة وهذه السورة
قرآن مجید کی ایک سورت کا کچھ حصہ اور دوسری سورت کا کچھ حصہ تلاوت کرنے کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30887 ترقیم الشثری: -- 32263
٣٢٢٦٣ - حدثنا حاتم بن إسماعيل عن عبد الرحمن بن حرملة عن سعيد بن المسيب قال: مر رسول الله ﷺ على بلال وهو يقرا من هذه السورة و (من) (١) هذه السورة فقال:" (مررت بك يا بلال، وانت تقرا من هذه السورة ومن هذه السورة" ⦗٤٨٨⦘ فقال) (٢) : بابي انت يا رسول الله (إني) (٣) (اردت) (٤) ان اخلط الطيب بالطيب، فقال:"اقرا السورة على نحوها" (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ].
(٢) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٣) في [ط]: (إن).
(٤) في [ك]: (أريد)، وفي [جـ]: (أرت).
(٥) مرسل.

حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت بلال کے پاس سے گزرے اس حال میں کہ وہ قرآن کی ایک سورت سے کچھ حصہ اور دوسری سورت سے کچھ حصہ پڑھ رہے تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے بلال! میں تیرے پاس سے گزرا اس حال میں کہ تو یہ سورت اور یہ سورت ملا کر پڑھ رہا تھا! تو حضرت بلال نے فرمایا: میرا باپ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر قربان ہو اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! میں نے چاہا کہ پاکیزہ حصہ کو پاکیزہ حصہ کے ساتھ ملاؤں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: سورت کو ایسے طریقہ سے پڑھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32263]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32263، ترقيم محمد عوامة 30887)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30888 ترقیم الشثری: -- 32264
٣٢٢٦٤ - حدثنا شريك عن ابي إسحاق قال: كان معاذ يخلط من هذه السورة ومن هذه السورة فقيل له، فقال: اتروني اخلط فيه ما ليس منه (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع.
حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ حضرت معاذ ایک سورت کے کچھ حصے کو دوسری سورت کے کچھ حصے کے ساتھ ملا کر پڑھ رہے تھے پس ان کو اس کے بارے میں کہا گیا۔ تو آپ نے فرمایا: تم میرے بارے میں یہ کیوں سمجھ رہے ہو کہ میں قرآن کو غیر قرآن کے ساتھ ملا رہا ہوں؟! [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32264]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32264، ترقيم محمد عوامة 30888)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30889 ترقیم الشثری: -- 32265
٣٢٢٦٥ - حدثنا عبيد الله عن إسرائيل عن ابي إسحاق عن زيد بن (يثيع) (١) ان النبي ﷺ مر ببلال ثم ذكر نحوا من حديث حاتم (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (يتبع).
(٢) حسن؛ زيد بن يثيع صدوق.

حضرت زید بن یثیع فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت بلال کے پاس سے گزرے، پھر راوی نے حضرت حاتم کی حدیث کی مانندروایت نقل کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32265]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32265، ترقيم محمد عوامة 30889)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30890 ترقیم الشثری: -- 32266
٣٢٢٦٦ - [حدثنا ابن ابي عدي عن ابن عوف قال سئل محمد عن الذي يقرا القرآن من هاهنا (ومن هاهنا) (١) ، فقال: ليتق الآثام، إثم عظيم وهو لا يشعر] (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ].
(٢) سقط الخبر من: [أ، ح، ط، هـ].

حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ حضرت محمد سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا گیا جو قرآن میں یہاں سے وہاں سے ملا کر پڑھتا ہو؟ تو آپ نے فرمایا: اس کو چاہیے کہ وہ ایسا کرنے سے بچے، وہ زیادہ گناہگار نہیں ہوگا اس حال میں کہ وہ نہ جانتا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32266]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32266، ترقيم محمد عوامة 30890)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30891 ترقیم الشثری: -- 32267
٣٢٢٦٧ - حدثنا ابن ابي عدي عن (اشعث) (١) عن الحسن انه كان يكره ان يقرا في سورتين، حتى يختم آخرتها، ثم ياخذ في الاخرى.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ]، وفي [أ، هـ]: (عن ابن عوف).
حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ حضرت حسن ناپسند کرتے تھے کہ دو سورتوں کو اکٹھا پڑھا جائے یہاں تک کہ پہلے ایک کے آخر کو مکمل کرے پھر وہ دوسری پڑھ لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32267]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32267، ترقيم محمد عوامة 30891)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30892 ترقیم الشثری: -- 32268
٣٢٢٦٨ - حدثنا الفضل بن دكين قال: حدثني الوليد بن جميع قال: حدثني رجل انه ام الناس بالحيرة خالد بن الوليد ثم قرا من سور شتى ثم التفت إلينا حين انصرف فقال: شغلنا الجهاد عن (تعلم) (١) القرآن (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط، هـ]: (تعليم).
(٢) مجهول، لإبهام راويه.

حضرت ولید بن جمیع فرماتے ہیں کہ مجھے ایک آدمی نے بیان کیا کہ حضرت خالد بن ولید نے حیرہ مقام پر لوگوں کی امامت کر وائی اور مختلف سورتوں میں سے تلاوت کی پھر نماز سے فارغ ہو کر ہماری طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: جہاد نے ہمیں قرآن سیکھنے سے مشغول کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32268]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32268، ترقيم محمد عوامة 30892)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں