🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

66. في الصبيان متى يتعلمون القرآن
بچوں کو قرآن کب سکھایا جائے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30908 ترقیم الشثری: -- 32284
٣٢٢٨٤ - حدثنا سفيان بن عيينة عن عبد الكريم عن عمرو بن شعيب (١) قال: كان الغلام إذا افصح من بني عبد المطلب علمه النبي ﷺ هذه الآية سبعا: ﴿وقل الحمد لله الذي لم يتخذ ولدا ولم يكن له شريك في الملك ولم يكن له ولي من الذل وكبره تكبيرا﴾ (٢) [الإسراء: ١١١] .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط]: زيادة (عن عبد الكريم).
(٢) مرسل؛ عمرو بن شعيب تابعي.

حضرت عبد الکریم فرماتے ہیں کہ حضرت عمرو بن شعیب نے ارشاد فرمایا: جب بنو عبد المطلب قبیلہ کا کوئی بچہ صاف بولنے لگتا تو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس بچے کو یہ آیت سات بار سکھاتے: سب تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے ہرگز نہیں بنایا کسی کو بیٹا اور ہرگز نہیں ہے اس کا کوئی شریک، بادشاہی میں اور ہرگز نہیں اس کا کوئی مدد گار کمزوری کی بناء پر اور بڑائی بیان کرو اس کی کمال درجے کی بڑائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32284]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32284، ترقيم محمد عوامة 30908)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30909 ترقیم الشثری: -- 32285
٣٢٢٨٥ - [حدثنا عمر بن سعد ابو داود عن سفيان عن الحسن بن عمرو جاء بي ابي إلى سعيد بن جبير وانا صغير، فقال: (علم) (١) هذا القرآن] (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (تعلم).
(٢) سقط الخبر من: [أ، ح، ط، هـ].

حضرت سفیان فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بن عمرو نے ارشاد فرمایا: میرے والد مجھے حضرت سعید بن جبیر کے پاس لے گئے اس حال میں کہ میں بہت چھوٹا تھا، تو آپ نے فرمایا؛ کیا تم اس کو قرآن سکھاؤ گے؟!۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32285]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32285، ترقيم محمد عوامة 30909)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30910 ترقیم الشثری: -- 32286
٣٢٢٨٦ - حدثنا عمر بن سعد (ابو داود) (١) عن سفيان عن الحسن بن عمرو (٢) عن فضيل عن إبراهيم قال: كانوا يكرهون ان يعلموا (اولادهم) (٣) القرآن حتى يعقلوا.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ك].
(٢) في [أ، هـ]: زيادة (بن أبي سعيد بن عمر).
(٣) في [ب]: (أوادهم).

حضرت فضیل فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا: صحابہ ناپسند کرتے تھے کہ وہ اپنی اولاد کو عقلمند ہونے سے پہلے قرآن سکھائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32286]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32286، ترقيم محمد عوامة 30910)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں