مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
67. من قال: الحسد في قراءة القرآن
جو شخص کہے قرآن کے پڑھنے میں حسد جائز ہے
ترقیم عوامۃ: 30911 ترقیم الشثری: -- 32287
٣٢٢٨٧ - حدثنا سفيان بن عيينة عن الزهري عن سالم عن ابيه عن النبي ﷺ قال:"لا حسد إلا في اثنتين: رجل اتاه الله مالا، فهو ينفقه آناء الليل وآناء النهار، ورجل علمه الله القرآن فهو يقوم به آناء الليل وآناء النهار" (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه البخاري (٧٥٢٩)، ومسلم (٨١٥).
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: حسد جائز نہیں ہے سوائے دو شخصوں میں، ایک وہ شخص جسے اللہ نے مال دیا ہو پس وہ صبح و شام اسے اللہ کی رضا میں خرچ کرتا ہو اور دوسرا وہ شخص جسے اللہ نے قرآن سکھلایا پس وہ صبح و شام اس کی تلاوت کرتا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32287]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32287، ترقيم محمد عوامة 30911)
ترقیم عوامۃ: 30912 ترقیم الشثری: -- 32288
٣٢٢٨٨ - حدثنا يحيى بن آدم قال: حدثنا يزيد بن عبد العزيز عن الاعمش عن ابي صالح عن ابي سعيد قال: قال رسول الله ﷺ:"لا حسد إلا في اثنتين: رجل اتاه الله القرآن فهو يتلوه آناء الليل وآناء النهار، فيقول الرجل: لو آتاني الله مثل ما اتى (فلانا) (١) فعلت مثل ما يفعل، ورجل اتاه الله مالا فهو ينفقه في حقه فيقول الرجل: لو آتاني الله مثل ما اتى (فلانا) (٢) فعلت مثل ما يفعل" (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: (فلان).
(٢) في [أ، ب، ط، ك]: (فلان).
(٣) صحيح؛ أخرجه أحمد (١٠٢١٥)، وأبو يعلى (١٠٨٥)، والطحاوي في شرح المشكل (٤٦٣)، وورد من طريق الأعمش عن ذكوان عن أبي هريرة عند البخاري (٥٠٢٦)، وأحمد (١٠٢١٤)، ومثل الأعمش قد يروي الحديث من طرق.
حضرت ابو سعید خدری فرماتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: حسد جائز نہیں ہے مگر دو آدمیوں میں، ایک وہ شخص جسے اللہ نے قرآن کی تلاوت کی توفیق عطا فرمائی پس وہ دن رات اس کی تلاوت کرتا ہو۔ پھر آدمی کہے: اگر اللہ تعالیٰ مجھے بھی قرآن کی تلاوت عطا فرماتا جیسا کہ فلاں کو عطا کی ہے تو میں بھی ایسے ہی کرتا جیسا کہ فلاں شخص تلاوت کرتا ہے۔ اور دوسرا وہ آدمی جسے اللہ نے مال دیا پس وہ اس مال کو اس کے حق میں خرچ کرتا ہو، پھر کوئی آدمی کہے: اگر اللہ مجھے بھی مال دیتا جیسا کہ فلاں کو دیا ہے، تو میں بھی ایسے ہی کرتا جیسا کہ فلاں آدمی خرچ کرتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32288]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32288، ترقيم محمد عوامة 30912)