🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

71. في القرآن (والسلطان)
قرآن اور بادشاہت کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30926 ترقیم الشثری: -- 32302
٣٢٣٠٢ - حدثنا وكيع قال: حدثنا الاعمش عن سليمان بن ميسرة عن طارق ابن شهاب قال: قال: سلمان لزيد بن صوحان: كيف انت إذا اقتتل القرآن والسلطان؟ قال: إذا اكون مع القرآن، قال: نعم (الزييد) (١) إذا انت (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ]: (الزبيدي)، وفي [هـ]: (الزيد).
(٢) صحيح.

حضرت طارق بن شھاب فرماتے ہیں کہ حضرت سلمان نے زید بن صوحان سے پوچھا: تیرا کیا حال ہوگا جب قرآن والوں اور بادشاہت والوں کے درمیان قتال ہوگا؟ آپ نے فرمایا: تب تو میں قرآن کے ساتھ ہوں گا۔ آپ نے فرمایا: چھوٹے سے زید تب تو تو بہت اچھا ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32302]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32302، ترقيم محمد عوامة 30926)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30927 ترقیم الشثری: -- 32303
٣٢٣٠٣ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن (شمر) (١) عن شهر بن حوشب عن كعب قال: يقتتل القرآن والسلطان، (قال) (٢) : فيطا السلطان على صماخ القرآن (فلايا بلاي، ولايا بالاي، ما تنفلتن منه) (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط]: (سمره).
(٢) سقط من: [أ، هـ].
(٣) في [أ، ط، هـ]: (فلا يبالي ذا من ذا، ولا ذا من ذا).

حضرت حوشب فرماتے ہیں کہ حضرت کعب نے فرمایا: اہل قرآن اور بادشاہت والے قتال کریں گے۔ پس بادشاہت والے قرآن کے سوراخ کو روند ڈالیں گے۔ پس پھر نہ وہ ان کی پروا کریں اور نہ یہ ان کی پروا کریں گے۔ تو ہرگز جان مت چھڑانا ان سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32303]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32303، ترقيم محمد عوامة 30927)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30928 ترقیم الشثری: -- 32304
٣٢٣٠٤ - حدثنا يحيى بن ابي (بكير) (١) قال: حدثنا شريك عن عبد الملك بن عمير عن عبد الرحمن بن عبد الله (بن مسعود) (٢) قال: (اتى رجل ابن مسعود) (٣) فقال: يا ابا عبد الرحمن، علمني كلمات جوامع نوافع، قال: تعبد الله ولا تشرك به شيئا، (وتزول مع القرآن حيث زال) (٤) (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (بكر).
(٢) سقط من: [أ، ط، هـ].
(٣) في [ك]: (أتى ابن مسعود رجل).
(٤) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٥) منقطع؛ عبد الرحمن بن عبد اللَّه بن مسعود لم يسمع من أبيه.

حضرت عبد الرحمن بن عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت ابن مسعود کی خدمت میں حاضر ہو کر کہنے لگا: اے ابو عبد الرحمن! آپ مجھے ایسے کلمات سکھا دیجیے جو جامع بھی ہوں اور نافع بھی۔ آپ نے فرمایا: تم اللہ کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی کو شریک مت ٹھہراؤ۔ اور قرآن کی ہمیشہ تلاوت کیا کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32304]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32304، ترقيم محمد عوامة 30928)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30929 ترقیم الشثری: -- 32305
٣٢٣٠٥ - (حدثنا معاوية بن هشام) (١) (قال: حدثنا سفيان عن (جبلة) ) (٢) (٣) ابن سحيم عن عامر بن مطر قال: كنت مع حذيفة فقال: (كيف) (٤) انت يا عامر بن مطر إذا اخذ الناس طريقا، والقرآن طريقا، مع ايهما تكون؟ فقلت: مع القرآن احيا معه (و) (٥) اموت، قال: فانت إذن (٦) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ط، هـ].
(٢) في [أ، ب، ط]: (حبله).
(٣) تكررت في: [ك].
(٤) تكررت في: [ك].
(٥) في [س، هـ]: (أو).
(٦) صحيح.

حضرت عامر بن مطر فرماتے ہیں کہ میں حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھا تو آپ نے فرمایا: اے عامر بن مطر تیرا کیا حال ہوگا جب لوگ ایک راستہ بنالیں گے اور قرآن کا راستہ الگ ہوگا؟ تو ان دونوں میں سے کس کے ساتھ ہوگا؟ پس میں نے کہا: قرآن کے ساتھ ہی میں زندہ رہوں گا اور یا اس کے ساتھ ہی مروں گا۔ آپ نے فرمایا: تب تو بہت اچھا ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32305]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32305، ترقيم محمد عوامة 30929)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30930 ترقیم الشثری: -- 32306
٣٢٣٠٦ - حدثنا ابو اسامة عن مسعر قال: حدثنا معن قال: اتى رجل ابن مسعود فقال: علمني كلمات جوامع نوافع فقال: تعبد الله، ولا تشرك به شيئا، وتزول مع القرآن حيث (زال) (١) (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (يزال).
(٢) منقطع؛ معن لا يروي عن ابن مسعود.

حضرت معن فرماتے ہیں کہ ایک آدمی کہنے لگا: مجھے ایسے کلمات سکھا دیجئے جو جامع بھی ہوں اور نافع بھی۔ آپ نے فرمایا: تم اللہ کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی چیز کو شریک مت ٹھہراؤ اور قرآن کی ہمیشہ تلاوت کرتے رہا کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32306]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32306، ترقيم محمد عوامة 30930)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں