🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

72. من كان يقرأ القرآن من أصحاب ابن مسعود
سیدنا ابن مسعود کے اصحاب میں سے جو قرآن پڑھایا کرتے تھے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30931 ترقیم الشثری: -- 32307
٣٢٣٠٧ - حدثنا وكيع عن سفيان عن منصور عن إبراهيم قال: (كان) (١) اصحاب عبد الله الذين يفتون ويقراون القرآن علقمة والاسود وعبيدة ومسروقا وعمرو بن شرحبيل والحارث بن قيس.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ك].
حضرت منصور فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا: حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے اصحاب میں سے یہ لوگ تھے جو فتویٰ دیتے تھے اور قرآن پڑھاتے تھے، حضرت علقمہ، اسود، عبیدہ، مسروق، عمرو بن شرحبیل اور حارث بن قیس۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32307]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32307، ترقيم محمد عوامة 30931)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30932 ترقیم الشثری: -- 32308
٣٢٣٠٨ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش (عن مسلم) (١) عن مسروق قال: كان عبد الله (يقرئنا) (٢) القرآن في (المجلس) (٣) ثم يجلس بعده (يحدث) (٤) الناس (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زيادة من [ك]: (عن مسلم).
(٢) في [أ، ط، هـ]: (يقرأ بنا).
(٣) هكذا في: [هـ]، وفي باقي النسخ: (المسجد).
(٤) في [أ، ب، ط]: بياض، وفي [جـ، ك]: (يفتي).
(٥) صحيح.

حضرت مسلم فرماتے ہیں کہ حضرت مسروق نے ارشاد فرمایا: حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ہمیں مسجد میں قرآن پڑھاتے تھے پھر اس کے بعد بیٹھ جاتے اور لوگوں کا ایمان پختہ کرتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32308]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32308، ترقيم محمد عوامة 30932)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30933 ترقیم الشثری: -- 32309
٣٢٣٠٩ - حدثنا يحيى بن آدم قال: حدثنا عبد الرحمن بن حميد قال: سمعت ابا إسحاق يقول: اقرا ابو عبد الرحمن السلمي القرآن في المسجد اربعين سنة.
حضرت عبد الرحمن بن حمید فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو اسحاق کو یوں فرماتے ہوئے سنا ہے کہ حضرت ابو عبد الرحمن نے مسجد میں چالیس سال قرآن پڑھایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32309]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32309، ترقيم محمد عوامة 30933)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں