🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

13. ما حفظت فيمن عبر من الفقهاء
وہ روایات جو مجھے فقہاء کے خوابوں کی تعبیر دینے کے بارے میں یاد ہیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31163 ترقیم الشثری: -- 32544
٣٢٥٤٤ - حدثنا عبد الرحمن بن مهدي عن سفيان عن ابيه قال: سمعت إبراهيم التيمي يقول: إنما حملني على مجلسي هذا اني رايت كاني (اقسم) (١) ريحانا بين الناس، فذكرت ذلك لإبراهيم النخعي، فقال: (إن) (٢) الريحان له (منظر) (٣) وطعمه مر.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط]: (أشم).
(٢) في [ط]: (إذا).
(٣) سطقت من: [جـ]، وفي [ك]: (نظرة).

حضرت سفیان اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ وہ فرماتے ہیں کہ میں نے ابراہیم تیمی کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ مجھے میری اس مجلس پر اس بات نے مجبور کیا کہ میں نے خواب میں دیکھا کہ میں لوگوں میں ”ریحان“ پھول تقسیم کر رہا ہوں، میں نے یہ خواب ابراہیم نخعی سے ذکر کیا تو انہوں نے فرمایا کہ ریحان کی صورت بہت خوشنما ہوتی ہے لیکن اس کا ذائقہ کڑوا ہوتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرؤيا/حدیث: 32544]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32544، ترقيم محمد عوامة 31163)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31164 ترقیم الشثری: -- 32545
٣٢٥٤٥ - حدثنا ابو اسامة عن (شبل) (١) عن ابن ابي نجيح عن مجاهد: ﴿وعلمتني من تاويل الاحاديث﴾ [يوسف: ١٠١] ، قال: (عبارة) (٢) الرؤيا.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ]: (شبيل).
(٢) في [ط]: (عبادة).

حضرت مجاہد سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ { وَعَلَّمْتَنِی مِنْ تَأْوِیلِ الأَحَادِیثِ } سے مراد خوابوں کی تعبیر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرؤيا/حدیث: 32545]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32545، ترقيم محمد عوامة 31164)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31165 ترقیم الشثری: -- 32546
٣٢٥٤٦ - حدثنا ابن فضيل عن ابي سنان عن عبد الله بن شداد انه سمع قوما يذكرون رؤيا وهو يصلي فلما انصرف سالهم عنها فكتموه فقال: اما إنه جاء تاويل رؤيا يوسف بعد اربعين -يعني سنة-.
حضرت عبد اللہ بن شداد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نماز پڑھتے ہوئے کچھ لوگوں کو خواب بیان کرتے ہوئے سنا، جب آپ نماز سے فارغ ہوئے تو ان سے اس خواب کے بارے میں پوچھا، انہوں نے چھپالیا، آپ نے فرمایا: خبرد ار یوسف علیہ السلام کے خواب کی تعبیر چالیس سال بعد ظاہر ہوئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرؤيا/حدیث: 32546]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32546، ترقيم محمد عوامة 31165)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31166 ترقیم الشثری: -- 32547
٣٢٥٤٧ - حدثنا ابن علية عن ايوب قال: سال رجل محمدا قال: رايت كاني آكل خبيصا في الصلاة، فقال: الخبيص حلال، ولا يحل لك الاكل في الصلاة، فقال له: (تقبل) (١) امراتك وانت صائم؟ قال: نعم، قال: فلا تفعل.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (أتقبل).
حضرت ایوب رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے محمد بن سیرین سے سوال کیا کہ میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ میں نماز میں ”خبیص“ نامی حلوا کھا رہا ہوں، آپ نے فرمایا خبیص حلال ہے، لیکن تمہارے لیے نماز میں کھانا حلال نہیں ہے، آپ نے اس سے پوچھا کہ کیا تم روزے میں اپنی بیوی کا بوسہ لیتے ہو؟ اس نے کہا جی ہاں! آپ نے فرمایا ایسا نہ کیا کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرؤيا/حدیث: 32547]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32547، ترقيم محمد عوامة 31166)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31167 ترقیم الشثری: -- 32548
٣٢٥٤٨ - حدثنا اسباط بن محمد عن التيمي عن ابي عثمان عن سلمان قال: كان بين رؤيا يوسف وتاويلها (اربعون) (١) سنة (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط، ك]: (أربعين).
(٢) صحيح.

حضرت ابو عثمان حضرت سلمان رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت یوسف علیہ السلام کے خواب اور اس کی تعبیر کے درمیان چالیس سال کا فاصلہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرؤيا/حدیث: 32548]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32548، ترقيم محمد عوامة 31167)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31168 ترقیم الشثری: -- 32549
٣٢٥٤٩ - حدثنا يزيد بن هارون قال: اخبرنا عبد الله بن (عون) (١) عن إبراهيم قال: كانوا إذا راى احدهم ما يكره قال: اعوذ بما عاذت به ملائكة الله ورسوله من شر ما رايت في منامي ان يصيبني منه شيء اكرهه في الدنيا والآخرة.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ط، ك]: (عمر).
حضرت عبد اللہ بن عون حضرت ابراہیم سے روایت کرتے ہیں کہ جب سلف صالحین خواب میں کوئی ناپسندیدہ چیز دیکھتے تو یہ دعا کرتے کہ میں پناہ چاہتا ہوں اس ذات کی جس کی پناہ میں ہے اللہ کے فرشتے اور اس کے رسول اور اس خواب کے شر سے جو میں نے دیکھا ہے، اس بات سے کہ مجھے دنیا اور آخرت میں کوئی ایسا نقصان پہنچے جس کو میں ناپسند کرتا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرؤيا/حدیث: 32549]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32549، ترقيم محمد عوامة 31168)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31169 ترقیم الشثری: -- 32550
٣٢٥٥٠ - حدثنا اسود بن عامر قال حدثنا بكير بن ابي (السميط) (١) قال: سمعت محمد بن سيرين (و) (٢) سئل عن رجل راى في المنام كان معه سيفا مخترطة، فقال: ولد ذكر، قال: اندق السيف، قال: يموت.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ]: (السمط).
(٢) سقط من: [ط، هـ].

بکییر بن ابی السُّمیط رحمہ اللہ سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ میں نے محمد بن سیرین رحمہ اللہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا جبکہ ان سے ایسے آدمی کے بارے میں سوال کیا گیا تھا جس نے خواب میں دیکھا تھا کہ اس کے پاس تلوار ہے جس کو وہ نیام سے باہر نکال رہا ہے۔ آپ نے فرمایا کہ مذکر اولاد ہے، اس آدمی نے کہا کہ پھر وہ تلوار ٹوٹ گئی، آپ نے فرمایا کہ وہ بچہ مرجائے گا۔ راوی فرماتے ہیں کہ محمد بن سیرین رحمہ اللہ سے خواب میں پتھر دیکھنے کی تعبیر پوچھی گئی تو انہوں نے فرمایا کہ سخت دلی ہے، اور ان سے خواب میں لکڑی دیکھنے کی تعبیر پوچھی گئی تو فرمایا کہ نفاق ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرؤيا/حدیث: 32550]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32550، ترقيم محمد عوامة 31169)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 32551
٣٢٥٥١ - قال: وسئل ابن سيرين عن الحجارة في النوم، فقال: قسوة.
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32551، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 32552
٣٢٥٥٢ - وسئل عن الخشب في النوم فقال: نفاق.
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32552، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31170 ترقیم الشثری: -- 32553
٣٢٥٥٣ - حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: سئل عن رجل راى ⦗٩٧⦘ (ضوءا) (١) في جوف الليل فقال: لو كان هذا خيرا نظر (إليه) (٢) (اصحاب) (٣) محمد ﷺ.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (هو)، وفي [هـ]: (ضبعًا).
(٢) في [هـ]: (فيه).
(٣) في [ط]: (أصحابه).

حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ محمد بن سیرین رحمہ اللہ سے اس آدمی کے بارے میں سوال کیا گیا جس نے درمیانی شب میں روشنی دیکھی، آپ نے فرمایا کہ اگر یہ بھلائی کی چیز ہوتی تو اس کو محمد 5 کے صحابہ ضرور دیکھتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرؤيا/حدیث: 32553]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32553، ترقيم محمد عوامة 31170)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں