🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

13. في الوصية إلى المرأة
یہ باب ہے عورت کو وصیت نافذ کرنے کی ذمّہ دار بنانے کے بیان میں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31414 ترقیم الشثری: -- 32807
٣٢٨٠٧ - حدثنا ابن عيينة عن عمرو بن دينار ان عمر اوصى إلى حفصة (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ عمرو بن دينار لم يدرك عمر.
عمرو بن دینار فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے حضرت حفصہ رضی اللہ عنہ کو اپنی وصیت کی ذمہ داری دی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32807]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32807، ترقيم محمد عوامة 31414)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31415 ترقیم الشثری: -- 32808
٣٢٨٠٨ - حدثنا وكيع قال: حدثنا ابو (جناب) (١) عن ابي عون الثقفي ان رجلا اوصى إلى امراته فاجاز ذلك شريح.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (حبان)، وفي [ف]: (حباب).
ابو عون ثقفی فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے اپنی بیوی کو اپنی وصیت پورا کرنے کی ذمہ دار بنایا، تو حضرت شریح نے اس کی اجازت دے دی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32808]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32808، ترقيم محمد عوامة 31415)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31416 ترقیم الشثری: -- 32809
٣٢٨٠٩ - حدثنا ابو اسامة عن (عمر بن) (١) عمرو الازدي قال: حدثتني خالتي، وكانت امراة إبراهيم قالت: اوصى إلي إبراهيم بشيء من وصيته.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ب].
حضرت ابراہیم کی اہلیہ فرماتی ہیں کہ حضرت ابراہیم رحمہ اللہ نے مجھے اپنی وصیت کے کچھ حصّے کے نافذ کرنے کی ذمہ داری دی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32809]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32809، ترقيم محمد عوامة 31416)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31417 ترقیم الشثری: -- 32810
٣٢٨١٠ - حدثنا عبدة عن عبد الملك عن عطاء قال: لا تكون المراة وصيا، فإن فعل نظر إلى رجل يوثق به فجعل ذلك إليه.
عبد الملک حضرت عطاء سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے فرمایا کہ عورت کو وصیت نافذ کرنے کی ذمہ داری نہیں سونپی جاسکتی، اگر کوئی آدمی ایسا کر بیٹھے تو کوئی بااعتبار آدمی ڈھونڈ کر اس کو یہ ذمہ داری دی جاسکتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32810]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32810، ترقيم محمد عوامة 31417)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31418 ترقیم الشثری: -- 32811
٣٢٨١١ - وسمعت وكيعا يقول: قال سفيان: تكون وصيا، رب امراة خير من رجل.
وکیع فرماتے ہیں کہ میں نے سفیان کو یہ فرماتے سنا کہ عورت وصیت کی ذمہ دار بن سکتی ہے کیونکہ بہت سی عورتیں آدمی سے بہتر ہوتی ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32811]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32811، ترقيم محمد عوامة 31418)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں