🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

16. من قال: يرد على ذي القرابة
ان اسلاف کے فرمان جو فرماتے ہیں کہ رشتہ داروں میں وصیت کو نافذ کیا جائے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31427 ترقیم الشثری: -- 32822
٣٢٨٢٢ - حدثنا معتمر عن حميد عن الحسن في رجل يوصي للاباعد ويترك الاقارب، قال: تجعل وصيته ثلاثة اثلاث: للاقارب ثلثان، وللاباعد ثلث.
حمید حضرت حسن سے روایت کرتے ہیں اس آدمی کے بارے میں جو دور کے رشتہ داروں کے لئے وصیت کر دے اور قریبی رشتہ داروں کو چھوڑ دے، آپ نے فرمایا کہ اس کے وصیت شدہ مال کے تین حصّے کیے جائیں، قریبی رشتہ داروں کے لئے دو تہائی اور دور کے رشتہ داروں کے لئے ایک تہائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32822]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32822، ترقيم محمد عوامة 31427)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31428 ترقیم الشثری: -- 32823
٣٢٨٢٣ - حدثنا الضحاك عن ابن جريج عن ابن طاوس عن ابيه قال: كان لا يرى الوصية (إلا) (١) لذوي الارحام اهل الفقر، فإن اوصى بها لغيرهم (انتزعت) (٢) منهم فردت إليهم، فإن لم يكن فيهم فقراء فلاهل الفقر (ما) (٣) كانوا وإن (سمى) (٤) اهلها (الذين اوصى) (٥) لهم.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقطت من: [جـ].
(٢) في [ط، هـ]: (نزعت).
(٣) في [هـ]: (من).
(٤) سقط من: [ب]، وفي [هـ]: (بقي).
(٥) في [هـ]: (إلا من يوصى).

ابن طاؤس فرماتے ہیں کہ طاؤس حاجت مندوں ذوی الأرحام رشتہ داروں کے علاوہ کسی کے لئے وصیت کرنے کو جائز نہیں سمجھتے تھے، اور یہ رائے رکھتے تھے کہ اگر کوئی ان کے علاوہ کسی کے لئے وصیت کرے تو ان سے مال لے کر ذوی الأرحام رشتہ داروں کو دلایا جائے گا، اور اگر ذوی الأرحام رشتہ داروں میں حاجت مند نہ ہوں تو وصیت کا مال فقراء میں تقسیم کیا جائے گا چاہے وہ کوئی بھی ہوں، اگرچہ وصیت کرنے والے نے ان لوگوں کا نام بھی لیا ہو جن کے لئے وصیت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32823]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32823، ترقيم محمد عوامة 31428)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31429 ترقیم الشثری: -- 32824
٣٢٨٢٤ - حدثنا ابن مهدي عن حماد بن سلمة عن عطاء بن ابي ميمونة قال: سالت (العلاء) (١) بن زياد ومسلم بن يسار عن الوصية، فدعا بالمصحف (فقرا) (٢) : ﴿إن ترك خيرا الوصية (للوالدين) (٣) والاقربين﴾ [البقرة: ١٨٠] ، قالا: هي للقرابة.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (الولاء).
(٢) في [ب]: (فقال).
(٣) في [هـ]: (فللوالدين).

عطاء بن أبی میمونہ فرماتے ہیں کہ میں نے علاء بن زیاد اور مسلم بن یسار سے وصیت کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے قرآن پاک منگوایا اور آیت {إنْ تَرَکَ خَیْرًا الْوَصِیَّۃُ لِلْوَالِدَیْنِ وَالأَقْرَبِینَ } پڑھی، اور پھر فرمایا کہ وصیت رشتہ داروں کے لئے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32824]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32824، ترقيم محمد عوامة 31429)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31430 ترقیم الشثری: -- 32825
٣٢٨٢٥ - حدثنا ابن مهدي عن همام (عن) (١) قتادة عن الحسن وعبد الملك بن يعلى قالا: ترد على قرابته.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (بن).
قتادہ روایت کرتے ہیں کہ حضرت حسن اور حضرت عبد الملک بن یعلیٰ نے فرمایا کہ وصیت رشتہ داروں کی طرف لوٹا دی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32825]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32825، ترقيم محمد عوامة 31430)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31431 ترقیم الشثری: -- 32826
٣٢٨٢٦ - حدثنا حفص عن حميد عن انس ان ابا طلحة (اتى) (١) النبي ﷺ فقال: يا رسول الله إني جعلت حائطي لله، ولو استطعت ان اخفيه لم اظهره، فقال النبي ﷺ:"اجعله في فقراء اهلك" (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (أنا أتى)، وفي [هـ]: (جاء).
(٢) صحيح؛ أخرجه أحمد (١٢١٦٥)، والترمذي (٢٩٩٧)، وابن خزيمة (٢٤٥٨)، والطحاوي ٣/ ٢٨٩، وابن جرير في التفسير ٣/ ٣٤٨، والدارقطني ٤/ ١٩١، وابن عساكر ١٩/ ٤١٦، ويعقوب في المعرفة ٢/ ٣٠٩، والمروزي في البر (١٧٤)، والبيهقي ٦/ ٢٨٠، وأصله عند البخاري (١٤٦١)، ومسلم (٩٩٨).

حمید حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ ابو طلحہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس حاضر ہوئے، اور عرض کیا اے اللہ کے رسول! میں نے اپنا باغ اللہ کے نام پردے دیا، اور اگر میں اس بات کو چھپا سکتا تو اس کو ظاہر نہ کرتا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس باغ کو اپنے حاجت مند قرابت داروں میں تقسیم کردو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32826]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32826، ترقيم محمد عوامة 31431)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں