مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
41. في الرجل يوصي بوصية فيها عتاقة
اس آدمی کا بیان جو ایسی وصیت کرے جس میں غلام کی آزادی بھی شامل ہو
ترقیم عوامۃ: 31530 ترقیم الشثری: -- 32928
٣٢٩٢٨ - حدثنا وكيع قال: قال سفيان: إذا اوصى باشياء (و) (١) قال: اعتقوا عني فبالحصص، وإذا اوصى فقال: فلان حر، بدئ بالعتاقة.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط في: [أ، ب، جـ].
وکیع سے روایت ہے کہ حضرت سفیان نے فرمایا جب کوئی آدمی مختلف چیزوں کی وصیت کرے اور پھر کہے: میری جانب سے ایک غلام بھی آزاد کردو تو وصیت کو حصّوں کی بنیاد پر تقسیم کیا جائے گا، اور جب کہے کہ فلاں غلام آزاد ہے تو غلام کی آزادی پہلے نافذ کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32928]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32928، ترقيم محمد عوامة 31530)
ترقیم عوامۃ: 31531 ترقیم الشثری: -- 32929
٣٢٩٢٩ - حدثنا وكيع عن سفيان عن ابن جريج عن عطاء قال: يبدا بالعتاقة.
ابن جریج سے روایت ہے کہ حضرت عطاء نے فرمایا کہ پہلے غلام کو آزاد کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32929]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32929، ترقيم محمد عوامة 31531)
ترقیم عوامۃ: 31532 ترقیم الشثری: -- 32930
٣٢٩٣٠ - حدثنا ابو خالد عن حجاج عن عطاء قال: بالحصص.
حجاج حضرت عطاء سے روایت کرتے ہیں کہ وصیت کو حصّوں کی بنیاد پر تقسیم کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32930]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32930، ترقيم محمد عوامة 31532)
ترقیم عوامۃ: 31533 ترقیم الشثری: -- 32931
٣٢٩٣١ - حدثنا ابو خالد عن حجاج عن الحكم عن إبراهيم قال: يبدا بالعتاقة.
حکم روایت کرتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے فرمایا پہلے غلام کو آزاد کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32931]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32931، ترقيم محمد عوامة 31533)
ترقیم عوامۃ: 31534 ترقیم الشثری: -- 32932
٣٢٩٣٢ - حدثنا عبد السلام عن حجاج عن الشعبي في رجل مات وترك الفي درهم وعبدا (قيمته) (١) الف درهم، واوصى لرجل بخمسمائة (واعتق) (٢) العبد، قال: يعتق العبد وتبطل الوصية.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (رقمته).
(٢) في [أ، ط، هـ]: (وعتق).
حجاج روایت کرتے ہیں کہ حضرت شعبی نے اس آدمی کے بارے میں فرمایا جس نے مرتے وقت دو ہزار درہم اور ایک غلام چھوڑا جس کی قیمت ایک ہزار درہم تھی اور اس نے ایک آدمی کو پانچ سو روپے دینے کی وصیت کی اور غلام کو آزاد کردیا، فرمایا کہ غلام کو آزاد کردیا جائے گا اور باقی وصیت باطل ہوجائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32932]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32932، ترقيم محمد عوامة 31534)