🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

43. من رخص أن يوصي بماله كله
ان حضرات کا بیان جنہوں نے پورے مال کی وصیت کرنے کو جائز فرمایا ہے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31548 ترقیم الشثری: -- 32947
٣٢٩٤٧ - حدثنا وكيع قال: ثنا الاعمش قال: سمعت الشعبي يقول في المسجد مرة: سمعت حديثا ما بقي احد سمعه غيري، سمعت عمرو بن شرحبيل يقول: قال عبد الله: إنكم معشر اليمن من اجدر قوم ان يموت الرجل ولا يدع عصبة فليضع ماله حيث شاء (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
اعمش فرماتے ہیں کہ میں نے ایک مرتبہ حضرت شعبی کو مسجد میں یہ فرماتے ہوئے سنا: میں نے ایک حدیث ایسی سنی ہوئی ہے کہ اس کے سننے والوں میں میرے علاوہ کوئی زندہ نہیں رہا، میں نے عمرو بن شرحبیل کو فرماتے ہوئے سنا: حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ اے یمن والو! تم میں اکثر ایسا ہوتا ہے کہ آدمی مرجاتا ہے اور عصبہ بننے والے رشتہ داروں میں سے کوئی چھوڑ کر نہیں جاتا، ایسے آدمی کو اختیار ہے کہ جہاں چاہے اپنا مال لگا دے۔ اعمش فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم سے عرض کیا کہ شعبی نے اس طرح فرمایا ہے، حضرت ابراہیم فرمانے لگے: مجھے ھمّام بن الحارث نے عمرو بن شرحبیل کے واسطے سے حضرت عبد اللہ سے یہی بیان کیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32947]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32947، ترقيم محمد عوامة 31548)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 32948
٣٢٩٤٨ - قال الاعمش: فقلت لإبراهيم: إن الشعبي قال: كذا وكذا، قال إبراهيم: حدثني (همام) (١) بن الحارث عن عمرو بن شرحبيل عن عبد الله مثله (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (حماد).
(٢) صحيح.

تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32948، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31549 ترقیم الشثری: -- 32949
٣٢٩٤٩ - حدثنا ابو اسامة عن هشام بن عروة عن ابن سيرين قال: سالت عبيدة عن رجل ليس عليه عقد وليس عليه عصبة، يوصي بماله كله؟ قال: نعم.
محمد بن سیرین فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبیدہ سے ایسے آدمی کے بارے میں سوال کیا جس نے نہ کسی کے ساتھ کوئی معاملہ کر رکھا ہے اور نہ اس کا عصبہ بننے والا کوئی رشتہ دار زندہ ہے، کہ کیا وہ شخص مرتے وقت پورے مال کی وصیت کرسکتا ہے؟ انہوں نے فرمایا: جی ہاں! [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32949]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32949، ترقيم محمد عوامة 31549)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31550 ترقیم الشثری: -- 32950
٣٢٩٥٠ - حدثنا وكيع عن إسماعيل عن الشعبي عن مسروق سئل عن رجل مات ولم يترك مولى عتاقة ولا وارثا، قال: (ماله) (١) حيث وضعه، فإن لم يكن اوصى بشيء فماله في بيت المال.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، م]: (قال: سالم)، وسقط من: [هـ]، وسيأتي ١١/ ٤١٣ في كتاب الفرائض باب [١١١] برقم [٣٣٧٤٩].
شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت مسروق سے ایسے آدمی کے بارے میں دریافت کیا گیا جس نے مرتے وقت آزاد کرنے والا آقا چھوڑا ہے نہ ہی کوئی وارث، فرمانے لگے کہ حضرت سالم نے فرمایا ہے کہ اس کا مال وہیں صَرف کیا جائے گا جہاں صَرف کرنے کی اس نے وصیت کی ہو، اور اگر اس نے کوئی وصیت نہ کی ہو تو اس کا مال بیت المال میں جمع کرلیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32950]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32950، ترقيم محمد عوامة 31550)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31551 ترقیم الشثری: -- 32951
٣٢٩٥١ - حدثنا عبد الاعلى عن يونس عن الحسن في رجل والى رجلا فاسلم على يديه، قال: إن شاء اوصى بماله كله.
یونس روایت کرتے ہیں کہ حضرت حسن رحمہ اللہ نے اس آدمی کے بارے میں فرمایا جس نے کسی کے ساتھ موالات کا معاملہ کیا اور پھر اس کے ہاتھ پر مسلمان ہوگیا، کہ اگر یہ آدمی بھی چاہے تو مرتے وقت اپنے پورے مال کی وصیت کرسکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32951]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32951، ترقيم محمد عوامة 31551)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31552 ترقیم الشثری: -- 32952
٣٢٩٥٢ - حدثنا جرير عن مغيرة ان ابا العالية اوصى بميراثه لبني هاشم.
مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو العالیہ نے اپنے مال وراثت کی بنو ہاشم کے لئے وصیت کردی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32952]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32952، ترقيم محمد عوامة 31552)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں