مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
43. من رخص أن يوصي بماله كله
ان حضرات کا بیان جنہوں نے پورے مال کی وصیت کرنے کو جائز فرمایا ہے
ترقیم عوامۃ: 31548 ترقیم الشثری: -- 32947
٣٢٩٤٧ - حدثنا وكيع قال: ثنا الاعمش قال: سمعت الشعبي يقول في المسجد مرة: سمعت حديثا ما بقي احد سمعه غيري، سمعت عمرو بن شرحبيل يقول: قال عبد الله: إنكم معشر اليمن من اجدر قوم ان يموت الرجل ولا يدع عصبة فليضع ماله حيث شاء (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
اعمش فرماتے ہیں کہ میں نے ایک مرتبہ حضرت شعبی کو مسجد میں یہ فرماتے ہوئے سنا: میں نے ایک حدیث ایسی سنی ہوئی ہے کہ اس کے سننے والوں میں میرے علاوہ کوئی زندہ نہیں رہا، میں نے عمرو بن شرحبیل کو فرماتے ہوئے سنا: حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ اے یمن والو! تم میں اکثر ایسا ہوتا ہے کہ آدمی مرجاتا ہے اور عصبہ بننے والے رشتہ داروں میں سے کوئی چھوڑ کر نہیں جاتا، ایسے آدمی کو اختیار ہے کہ جہاں چاہے اپنا مال لگا دے۔ اعمش فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم سے عرض کیا کہ شعبی نے اس طرح فرمایا ہے، حضرت ابراہیم فرمانے لگے: مجھے ھمّام بن الحارث نے عمرو بن شرحبیل کے واسطے سے حضرت عبد اللہ سے یہی بیان کیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32947]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32947، ترقيم محمد عوامة 31548)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 32947 in Urdu